اسلام آباد(ای پی آئی ) سول جج کی اہلیہ کی جانب سے ملازمہ پر مبینہ تشدد کی ملزمہ سول جج کی اہلیہ تک پولیس پہنچنے میں تاحال ناکام ،
سول جج کے والد نے وفاقی پولیس سے رابطہ کر لیا۔پولیس نے بتایا ہے کہ سول جج کے والد نے آج شام تک معاملات نمٹانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ سول جج کی اہلیہ کی جانب سے ابھی تک ضمانت نہیں کرائی گئی۔
پولیس کی جانب سے سول جج کے اسلام آباد والے گھر کے باہر اہلکار تعینات کر دیے گئے ہیں۔متاثرہ ملازمہ بچی کے والد نے وفاقی پولیس کی جانب سے دباؤ ڈالنے کا الزام عائد کیا ہے۔دوسری جانب وفاقی پولیس کا مؤقف ہے کہ کیس کی میرٹ کے مطابق تفتیش جاری ہے۔


