کراچی(ای پی آئی)کرنسی مارکیٹ میں مسلسل دوسرے روز ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان ہے۔

کرنسی ڈیلر کے مطابق کاروباری دن کے آغاز پر انٹربینک میں ڈالر80 پیسے سستا ہوکر 286 روپے 24پیسے پر آگیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز ملک بھر میں تیزی سے بڑھنے والی امریکی ڈالر کی قیمت کو بالآخر بریک لگ گئی تھی۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے تیسرے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر 1 روپیہ 48 پیسے کم ہو گئی تھی۔