اسلام آباد(ای پی آئی)سپریم کورٹ نے پرویز مشرف کی اکبر بگٹی قتل کیس میں مچلکے واپسی کی درخواست عدم پیروی کے باعث مسترد کر دی۔
سپریم کورٹ میں پرویز مشرف کی اکبر بگٹی قتل کیس میں مچلکے واپسی کی درخواست پر سماعت ہوئی،جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے سماعت کی، سپریم کورٹ نے سابق صدر کی درخواست عدم پیروی کے باعث مسترد کردی ۔


