فیصل آباد(ای پی آئی)فیصل آباد کے علاقے سمندری کے قریب مسافر بس اور ٹرالر میں ٹکر سے پیش آنے والے حادثے میں ایک مسافر جاں بحق اور 16 زخمی ہوگئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق لاہور سے ملتان جانے والی مسافر بس سمندری کے قریب موٹروے ایم تھری پر ٹرال سے ٹکرا کر الٹ گئی، جس کے نتیجے میں ایک مسافر جاں بحق اور 16 زخمی ہوئے۔
ریسکیو ٹیموں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر زخمیوں کو بس سے نکالا اور ابتدائی طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا، زخمیوں میں سے 6 افراد کی حالت تشویش ناک بتائی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق 9 مسافروں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈسچارج بھی کر دیا گیا ہے۔


