ممبئی(ای پی آئی)بھارت میں ریلوے پولیس اہلکار نے چلتی ٹرین میں سرکاری رائفل سے گولیاں مار کر اے ایس آئی سمیت 4 افراد ہلاک کر دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی کے قریب پلگھار ریلوے اسٹیشن پر ایک پولیس اہلکار نے اپنے ساتھیوں اور مسافروں پر گولیاں چلادیں، واقعے میں ریلوے پروٹیکشن فورس کے اے ایس آئی ٹکا رام سمیت 4 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

ریلوے پروٹیکشن فورس کانسٹیبل نے جے پور ممبئی ٹرین میں فائرنگ کی، مرنے والوں میں تین مسافر بھی شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق پولیس اہلکار نے اپنی اے کے ایم (جدید اے کے 47) سے 12 گولیاں چلائیں، اس نے ٹرین میں تین الگ الگ مقامات پر فائرنگ کی۔

بھاری میڈیا کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والے ریلوے پروٹیکشن فورس کے کانسٹیبل چیتن کو بوری ولی پولیس نے حراست میں لے لیا ہے، واقعے کی وجوہات جاننے کیلئے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔