پیرس (ای پی آئی) پاکستانی گھڑ سوار عثمان خان نے پیرس اولمپکس کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق عثمان خان نے آئرلینڈ میں ہونیوالے ایکیوسٹرئین مقابلوں میں کوالیفائینگ معیار حاصل کرلیا، آئرلینڈ میں انہوں نے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا۔

عثمان خان نے اس سے قبل ٹوکیو اولمپکس کیلئے بھی کوالیفائی کیا تھا تاہم حادثہ کی وجہ سے عثمان ان مقابلوں میں شریک نہ ہوسکے تھے۔

عثمان خان اولمپک ایکیوسٹرین کیلئے کوالیفائی کرنے والے واحد پاکستانی ہیں، انہوں نے ایشین گیمز کیلئے بھی کوالیفائی کیا تھا تاہم پی ای ایف نے بروقت ایشین گیمز میں عثمان کی انٹری کی تصدیق نہیں کی ۔

کہیں نہیں جا رہا،سٹیو سمتھ نے ریٹائرمنٹ کی افواہوں کی تردید کر دی

اوول (ای پی آئی)آسٹریلوی کرکٹر سٹیو سمتھ نے ریٹائرمنٹ کی افواہوں کی تردید کر دی ہے ان کا کہنا ہے کہ میں نے اس حوالے سے کسی سے کوئی بات نہیں کی اور نہ ہی میں کہیں جا رہا ہوں۔

واضح رہے کہ سابق آسٹریلوی کپتان سٹیو سمتھ کی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے انگلینڈ میں خبریں گردش کر رہی ہیں۔

اپنے ایک بیان میں سمتھ کا کہنا تھا کہ مجھے نہیں پتہ یہ خبریں کہاں سے آ رہی ہیں، میں نے اس بارے کسی سے کوئی بات نہیں کی۔

انہوں نے انگلینڈ کے خلاف حالیہ ٹیسٹ میں بیٹنگ سے متعلق کہا کہ میں نے بیٹنگ کر کے بہت بہتر محسوس کیا ، ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کے بعد یہ میری بہترین اننگ ہے، ایشز میں مزید رنز بنانا مجھے بہت اچھا لگتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ رواں سیزن کے 6 میچز میں 2 سنچریاں میرے خیال میں مناسب کارکردگی ہے۔