خیبر(ای پی آئی ) محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی ) کی ضلع خیبر میں کارروا ئی میں اہلکاروں کیساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق تھانہ حدود علی مسجد، علاقہ شاہ گئی میں دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں 3 دہشتگرد مارے گئے۔

سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک دہشتگردوں کی لاشوں کو جمرود ہسپتا ل منتقل کردیا گیا ۔

ہلاک دہشتگردوں میں سے 2 کا تعلق تحصیل باڑہ سے ہے جبکہ ایک کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی۔