اسلام آباد(ای پی آئی)ایکشن فار امپیکٹ کی سی ای او زرتاشہ نیازی کی اردو اور انگریزی کی شاعری پر مشتمل کتاب "Words of Wisdom” شائع ہو گئی ہے،کتاب میں شامل شاعری پر مشتمل بلاگز میں خواتین کو باختیار بنانے ،نوجوان نسل کو عزم حوصلے سے آگے بڑھنے اور مشکلات کا مقابلہ کر نے کی ترغیب دی گئی ہے، یہ کتاب پاکستانی ادب میں ایک نیا اضافہ ہے جو نوجوانوں اور بڑوں کو اقدارکے اعلی معیار کو اپنانے اور اپنی قدر جاننے کی تعلیم دیتی ہے۔ کتاب کی مصنفہ زرتاشا نیازی کا کہنا ہے کہ پاکستان اس وقت بہت سے بحرانوں کا سامنا کر رہا ہے جن میں سیاسی، سماجی، معاشی اور معاشرتی شامل ہیں اور ایسے حالات میں نوجوانوں کو ان میں چھپی صلاحیتوں کا ادراک کرنے اور ان کو اجاگر کرنے کے لیے تعلیم دینے کی زیادہ ضرورت ہے۔کتاب کے ہیومینٹی سیکشن "آپ میں طاقت” کی نظم خالصتا انسان کے اندر چھپے ہنر کی بات کرتی ہے اور بتاتی ہے کہ ایسی اندرونی طاقت کو ایک مضبوط اور تعمیری قوم کی تعمیر کے لیے کس طرح استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اگر آپ "پرجوش” نظم پڑھتے ہیں تو آپ کو معلوم ہوگا کہ انسان اپنے گہرے جذبے سے کچھ بھی حاصل کرسکتا ہے اور ناگزیر ہوسکتا ہے۔ زندگی کے "مشن” سے متعلق نظم تنوع کو قبول کرنے اور اجتماعی اعمال پر زیادہ زور دینے کی بات کرتی ہے۔ اس کے علاوہ "شکر کے فن” پر نظم خالصتا شکر کی اہمیت پر بات کرتی ہے۔انہو ں نے کہا کہ نظم "بے گھر” اور "میں عورت ہوں اور میں طاقتور ہوں” پاکستان میں رہنے والی خواتین کی طاقت اور لچک کی کہانی کو مکمل طور پر بیان کرتی ہے۔ یہ مکمل کتاب جس میں 40 سے زائد بلاگز شامل ہیں، مصنف کے گزشتہ 10-12سالوں میں پاکستان کے لیے خدمات انجام دینے کے مختلف احساس پر مبنی ہے۔ ہر نظم میں قارئین زندگی کے مختلف مراحل کو محسوس کریں گے۔”Words of Wisdom” کو ایکشن فار امپیکٹ کی سی ای او زرتاشہ نیازی نے لکھا ہے، اور وہ خالصتا الفاظ اور جذبات کی طاقت پر یقین رکھتی ہیں جو لوگوں کو دنیا کو مختلف زاویے سے دیکھنے میں مدد دیتی ہے۔ اس کتاب میں آپ کو درد، موت، زندگی کے تنوع اور انسانی زندگی کے محرک اور جذبے سے متعلق نظمیں نظر آئیں گی۔پاکستان میں نوجوانوں اور بڑوں کے لیے الفاظ کی طاقت اور مضبوط حوصلہ افزائی کی اشد ضرورت ہے اس لیے وہ محسوس کرتے ہیں کہ وہ بہت طاقتور ہیں اور وہ ہر سطح پر مثر اقدام اور مداخلت کرکے اس ملک اور اپنی تقدیر کو بدل سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر آپ ورڈز آف وِزڈم کے اقتباسات کے سیکشن کو دیکھتے ہیں تو مصنف کہتا ہے "چٹان کی طرح کھڑے ر ہو اور ستاروں کی طرح گرو”، اس کا مطلب ہے کہ جب آپ کھڑے ہوتے ہیں تو آپ کو الگ کر دینا آسان نہیں ہوتا لیکن جب آپ گرتے ہیں تو آپ ستارہ بن جاتے ہیں۔ اس کا مطلب ہے کہ آپ دونوں طریقوں سے جیت گئے ہیں۔اقتباس کے سیکشن میں مصنف نے یہ بھی تفصیل سے بتایا کہ چیلنجز سے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ یہ زندگی کا حصہ ہیں اور یہ درحقیقت آپ کو مضبوط بنانے میں مدد کرتے ہیں۔