کوئٹہ (ای پی آئی )بلوچستان اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے، لوگوں میں خوف ہراس پھیل گیا ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق کوئٹہ ،ژوب میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3.0 ریکارڈ کی گئی،زیر زمین گہرائی 27 کلومیٹر تھی،

زلزلے کا مرکز ژوب سے 70 کلومیٹر جنوب مشرق کی جانب تھا۔ زلزلہ سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا