لاہور(ای پی آئی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ کرسمس کے حوالے سے زمان پارک میں تقریب کا انعقاد ہوا جس میں عمران خان نے کرسمس کا کیک بھی کاٹا۔اس موقع پر انہوںنے کہا کہ کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، ملک بھر میں مسیحی برادری کی فلاح و بہبود کے لئے کام کرنے کی ضرورت ہے۔عمران خان نے کہا کہ مسیحی برادری کا پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اہم حصہ ہے، اس کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔چیئرمین تحریک انصاف نے مزید کہا کہ قائد اعظم نے ملک میں اقلیتوں کے لئے برابر حقوق کی بات کی، تحریک انصاف اسی نظریے پر عمل پیرا ہے۔


