کراچی(ای پی آئی)اینٹی نارکوٹکس فورس(اے این ایف)نے عرب امارات جانے والے کنٹینر سے 2لاکھ 40ہزار نشہ آور گولیاں برآمد کرلیں۔ترجمان اے این ایف کے مطابق اے این ایف نے سی پورٹ کراچی انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل پر کارروائی کرتے ہوئے ایک کنٹینر سے لاکھوں نشہ آور گولیاں برآمد کرلیں۔ترجمان نے بتایا کہ نشہ آور گولیاں مہارت کے ساتھ بیٹریوں میں چھپائی گئی تھیں، لیکن اے این ایف نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے سمگلنگ ناکام بنادی۔ترجمان اے این ایف کے مطابق کنٹینرسے پکڑی جانے والی نشہ آور گولیوں کی تعداد 2 لاکھ 40 ہزار سے زائد ہے اور ان کا مجموعی وزن 55 کلو 790 گرام ہے۔اے این ایف کے مطابق ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔
اے این ایف نے کنٹینر سے 2 لاکھ 40 ہزار نشہ آور گولیاں برآمد کرلیں
by عابد علی | دسمبر 25, 2022 | اسکینڈل | 0 comments