اسلام آباد(ای پی آئی ) پاکستان پیپلز پارٹی نے پارٹی کے سینئر رہنما لطیف کھوسہ کو چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کا دفاع کرنے اور وکلاء کنونشن میں ریاستی پالیسی پر تنقید کے بعد شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے سات روز میں جواب طلب کر لیا ۔
تفصیل کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی نے سینیئر رہنما اور ایڈوکیٹ لطیف کھوسہ سیکریٹری جنرل نیر بخاری کی جانب سے جاری شوکاز نوٹس میں کہا گیا ہے کہ سی ای سی کے رکن ہونے کے باوجود پارٹی کی اجازت کے بغیر آپ کسی اور جماعت کے سربراہ کا دفاع کر رہے ہیں
جبکہ وکلاء کی فنکشن میں سائفر معاملے پر آپ نے ریاستی پالیسی کو تنقید کا نشانہ بنایا لہٰذا بتائیں کہ آپ کے خلاف تادیبی کارروائی کیوں نہ کی جائے۔
پارٹی کی جانب سے نوٹس میں لطیف کھوسہ کو کہا گیا ہے کہ سات روز میں شوکاز نوٹس کا جواب دیں اور جواب نہ دینے کی صورت میں آپ کی پارٹی رکنیت ختم کر دی جائے گی۔