کوئٹہ (ای پی آئی )بلوچستان کے ضلع مستونگ میں دھماکہ پی ڈی ایم کے ترجمان، رہنما جے یو آئی حافظ حمد اللّٰہ سمیت 6 افراد زخمی ۔

ترجمان پولیس کے مطابق مستونگ میں سڑک کنارے گاڑی کی قریب دھماکا ہوا ہے، پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں۔

جے یو آئی ف کے ترجمان اسلم غوری کا کہنا ہے کہ حافظ حمداللّٰہ دھماکے کے نتیجے میں معمولی زخمی ہوئے ہیں، تشویش کی کوئی بات نہیں۔

انہوں نے بتایا کہ حافظ حمداللّٰہ کے 2 ساتھی بھی دھماکے میں زخمی ہوئے ہیں، دھماکا خودکش ہے یا نہیں اس سے متعلق معلومات نہیں۔

ڈپٹی کمشنر مستونگ عبدالرزاق ساسولی کے مطابق مستونگ میں ہوئے دھماکے میں حافظ حمد اللّٰہ سمیت 5 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

انہوں نے بتایا ہے کہ حافظ حمداللّٰہ کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ڈپٹی کمشنر مستونگ نے یہ بھی بتایا ہے کہ حافظ حمداللّٰہ کو مستونگ کے اسپتال میں ابتدائی طبی امداد دی گئی جس کے بعد انہیں اور دیگر 2 زخمیوں کو کوئٹہ منتقل کیا گیا ہے