کوئٹہ(ای پی آئی)بلوچستان کے مختلف علاقوں میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے گرگیا جس کے پیش نظر موسم پر الرٹ جاری کردیا گیا ۔محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ میںکم سے کم درجہ حرارت منفی 5ڈگری سینٹی گریڈ، قلات میں منفی 7، زیارت میں منفی 5، مستونگ میں منفی 3، پشین میں منفی 4پنجگور میں 3اور سبی میں 4ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا ۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ بلوچستان کے اکثر اضلاع میں موسم سرد اورجزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے، مغربی سسٹم شمالی بلوچستان میں داخل ہوگا جس کے باعث بلوچستان کے علاقے کوئٹہ، چمن، زیارت، ژوب اور گردو نواح میں ہلکی بارش اوربرفباری ہوسکتی ہے۔محکمہ موسمیات اور پی ڈی ایم نے شمالی بلوچستان کیلئے موسم پر الرٹ جاری کردیا ہے، چمن، زیارت، قلعہ عبداللہ، پشین، قلعہ سیف اللہ میں برفباری پرالرٹ بھی جاری کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ، قلعہ سیف اللہ، ژوب، کوژک ٹاپ، کان مہترزئی، زیارت، لکپاس پر ہائی وے برفیلے موسم سے شدید متاثر ہونے کے امکانات ہیں جس کے پیش نظر ڈپٹی کمشنرز کو ہائی ویز اور لنک روڈز پر محدود آمدورفت کیلئے اقدامات کی ہدایات بھی دی گئی ۔دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی سسٹم کے داخل ہونے سے ملک بھر میں سردی کی نئی لہر متوقع ہے جس کے بعد سردی کی شدت مزید بڑھنے کا امکان ہے مزید رواں سال کیاختتام اور نئے سال کے آغازپر ریکارڈ سردی پڑنیکا امکان ظاہر کیا گیا ۔
بلوچستان،درجہ حرارت نقطہ انجماد سے گرگیا، الرٹ جاری
by عابد علی | دسمبر 25, 2022 | سیاحت | 0 comments