راولپنڈی (ای پی آئی )اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کی جانب سے منشیات اسمگلنگ میں ملوث افراد کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ،
مختلف شہروں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 152 کلو گرام منشیات برآمد اور 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق موٹر وے ٹول پلازہ کالا شاہ کاکو کے قریب گاڑی کے خفیہ خانوں سے 21 کلو 600 گرام افیون برآمد ہوئی ، دوران کارروائی مردان کے رہائشی ملزم کو گرفتار کیا ہے۔
جبکہ کالا شاہ کاکو کے قریب ایک اور کارروائی میں گاڑی سے 10 کلو ہیروئن برآمد ہوئی ، برآمدہ ہیروئین گاڑی کے ٹائر (سٹپنی)میں چھپائی گئی تھی، بنوں کے رہائشی 2 ملزمان کو اس کارروائی گرفتار کیا گیا۔
اسی طرح لاہور میں واقع کوریئر آفس میں پارسل سے ہیروئن برآمد کی گئی ، 500 گرام ہیروئن بیڈ شیٹ میں چھپا کر بحرین سمگل کی جا رہی تھی۔
کیچ اور گوادر میں دو کارروائیوں میں سمگلنگ کے لئے چھپائی گئی 100 کلو گرام چرس برآمد کی گئی جبکہ باجوڑ اور خیبر کے قریب بھی 2 کارروائیوں کے دوران چھپائی گئی 20 کلو 500 گرام چرس برآمد کی گئی۔ت
رجمان نے کہا کہ ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ۔


