لاہور(ای پی آئی ) عمران ریاض خان کے وکیل میاں علی اشفاق نےلاہور ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہےکہ ہمارا صبر جواب دے گیا ہے،
انھوں نے کہا کہ معاملہ کی حساسیت کو مد نظر رکھتے ہوئے کوشش کی کہ معاملہ کو افہام و تفہیم سے حل کر لیا جائےہم کسی بھی شخص یا کسی بھی ادارے سے نوک جھونک نہیں چاہتے ،
انھوں نے کہا کہ اب تو عدالت نے بھی واضح طور پر کہہ دیا ہے کہ عدالت کا صبر جواب دے گیا ہے، ہمیں کسی بھی صورت کسی بھی سطح پر پش مت کیا جائے کہ ہمارے صبر کاپیمانہ لبریز ہو جائے اور ہماری برداشت ختم ہو جائے،
انھوں نے کہا کہ ہمیں مجبور نہ کیا جائے کہ ہم اس کیس سے متعلق جو اہم شواہد ہیں وہ سامنے لے آئیں،
انھوں نے کہا کہ اب عدالت نے حتمی طور پر اوپن کورٹ میں آئی جی پنجاب اور دیگر اداروں کے جتنے لوگ ہیں ان کے خلاف کارروائی کا عندیہ دیدیا ہے کہ ان کے خلاف کارروائی ہو گی ۔
انھوں نے کہا کہ اب بس بہت ہو گیا ہے یہ اس کیس کی عمران ریاض خان بازیابی سے پہلے آخری تاریخ ہونی چاہیے اگر معاملہ جوں کا توں رہا تو ہمارا صبر اور برداشت جواب دے گیا ہے


