گجرات(ای پی آئی ) مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے اپنے ایک بیان میں کہا ہےکہ ملکی مفاد کیلئے تمام سیاستدان اختلاف بھلا کر اکٹھے بیٹھیں۔
انھوں نے کہا کہ میں ہمیشہ کھل کر بات کرنے کا عادی ہوں، بیٹے کو بھی یہی کہا ہے، چودھری شافع اور سالک کو کہا ہے کہ ہمیشہ مظلوم کا ساتھ دینا ہے اور ظالم کا راستہ روکنا ہے، ملک کے وسیع تر مفاد میں تمام سیاستدان اختلافات بھلا کر اکٹھے بیٹھیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن ہونا نہ ہونا بعد کی بات ہے، پہلے ملکی حالات ٹھیک ہونے چاہئیں، پرویزالہٰی پر کبھی تنقید نہیں کی۔


