ہینگزو(ای پی آئی ) ایشئین گیمز میں جاری ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ میں نیپال کی کرکٹ ٹیم نےمقررہ 20اوورز میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا ہے۔

نیپال کی ٹیم نے ایشین گیمز میں منگولیا کیخلاف تین وکٹوں پر314رنز بنائے،نیپال کے کوشال مالا نے 50گیندوں پر ناقابل شکست 137رنز بنائے،

دینپدرہ سنگھ نے 10گیندوں پر 52رنزناٹ آؤٹ بنائے ،نیپال کے کپتان روہت پاؤڈل نے 27گیندوں پر 61رنز بنائے۔

یاد رہے کہ ایشین گیمز میں ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں کرکٹ کو شامل کیا گیا۔