اسلام آباد (ای پی آئی ) سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے نیب ترامیم کے خلاف فیصلے کے بعد سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی اور دیگر ملزمان کے خلاف ریفرنس احتساب عدالت میں سماعت کے لیے مقرر کر دیا گیا۔

شاہد خاقان عباسی، سابق ایم ڈی پی ایس او عمران الحق اور دیگر کو نوٹس جاری کر دیے گئے ہیں۔

عدالت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں 24 اکتوبر کو ریفرنس کی دوبارہ سماعت ہو گی۔

اس حوالے سے عدالت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ جس اسٹیج پر ریفرنس کی سماعت رُکی ہوئی تھی وہیں سے دوبارہ شروع ہو گی۔

واضح رہے کہ شاہد خاقان عباسی پر ایم ڈی پی ایس او کی غیر قانونی تقرری کے لیے اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزامات ہیں۔