٭ خبر نمبر 1
پیسے کے لالچ میں لوگوں کی بینائی چھیننے والے انسانیت کے دشمن قانون کے شکنجے میں آ گئے ، غیر معیاری انجکشن کی تیاری کا مرکزی کردار عاصم خالد فیصل آباد سے گرفتار، پولیس نے ایک اہم ملزم بلال رشید کو عارف والا سے حراست میں لے لیا۔ ملزم بلال ماڈل ٹائون میں واقع نجی اسپتال میں ایوسٹن کی دلائل سے انجکشن تیار کرتا تھا ۔ انجکشن فراہم کرنے والا ایک ملزم ملتان سے پکڑا گیا۔ ڈریپ نے ملک بھر کے اسپتالوں اور فارمیسیز کو انجکشن کے استعمال سے روک دیا گیا۔ مقدمے میں ملوث تین ملزمان کی عبوری ضمانتیں 9اکتوبر تک منظور ، بلال اور نوید کے ساتھ آئی سرجنز بھی معاملے میں ملوث ، لاہور سے ملتان ، رحیم یار خان ، صادق آباد تک سپلائی کا انکشاف، انجکشن بننے کے بعد 6گھنٹے میں مریض کو لگنا ضروری ہے ، بسوں ، رکشوں پر انجکشن تیس تیس گھنٹے میں دیگر شہروں میں پہنچایا جاتا تھا ، دوسرے اضلاع میں سرجن 1500میں انجکشن خرید کر مریضوں کو 50ہزار تک میں بیچتے رہے ۔ تحقیقات جاری ، کسی ذمہ دار کو چھوڑا نہیں جائے گا، وزیر برائے پرائمری ہیلتھ پنجاب ڈاکٹر جمال ناصر
٭ خبر نمبر 2
غیر معیاری انجکشن کے معاملے میں بااثر لوگ بھی ملوث، کسی کے ساتھ رعایت نہیں ہو گی ، ملزموں کو کسی پریشر میں آئے بغیر پکڑ رہے ہیں ، رپورٹ آنے میں ساست آٹھ دن لگیں گے ، جو لوگ بھی ملوث ہیں انہیں عدالت تک ضرور پہنچائیں گے ، نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی میڈیا ٹاک
٭ خبر نمبر 3
ڈریپ کا امراض چشم کی غیر معیاری دوا کی فروخت پر ایکشن ، امراض چشم کی دوا کومیسیٹن آئی ڈراپس کا ایک بیچ غیر معیاری قرار، ڈریپ کا کومیسیٹن آئی ڈراپس کا پراڈکٹ ری کال الرٹ جاری ، کومیسیٹن آئی ڈراپس کا استعمال بینائی کیلئے خطرناک ہو سکتا ہے ڈاکٹرز مریض کو کومیسیٹن آئی ڈراپس کا متاثرہ بیج استعمال نہ کرائیں ۔ کمپنی کو کومیسیٹن آئی ڈراپس کا متاثرہ بیج مارکیٹ سے واپس ااٹھوانے کا حکم ،
٭ خبر نمبر 4
پنجاب بھر میں آشوب چشم کا پھیلائو تیز ،74ہزار سے زائد مریض رپورٹ، اسکولوں کے طلبہ بھی آشوب چشم سے شدید متاثر، پنجاب بھر کے تمام اسکولوں میں کل سے اتوار تک عام تعطیل کا اعلان ، نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا گرلز اسکول راوی رود کا اچانک دورہ ، آشوب چشم میں مبتلا طالبات کی حاضری پر سخت برہم، سیکرٹری سکولز کی طلبی ۔
٭ خبر نمبر 5
کندھ کوٹ، گھر میں بارودی مواد پھٹنے سے دھماکا، چار بچوں سمیت 9افراد جاں بحق ، ایک زخمی ، علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔ دو گروپوں کی لڑائی میں ایک گولہ پھٹ نہ سکا ، بچے گھر لے آئے اچانک دھماکا ہوگا ، عینی شاہدین ،
٭ خبر نمبر 6
کوئٹہ میں تخریب کاری کی بڑی کوشش ناکام، مشرقی بائی پاس پر گاڑی سے 35کلو گرام دھماکا خیز مواد برآمد، بم ڈسپوزل اسکواڈ نے بارودی مواد ناکارہ بنا دیا۔ پولیس فورس نے بروقت کاروائی کر کے شہر کو تباہی سے بچا لیا، نگران صوبائی وزیر داخلہ بلوچستان زبیر جمالی ۔
٭ خبر نمبر 7
سوشل میڈیا پر توہین آمیز کی موادکی اشاعت کا کیس، لاہور ہائیکورٹ نے نگران وزیراعظم اور نگران وزیراعلیٰ پنجاب کو طلب کر لیا۔ نگران وزیراعظم اور نگران وزیراعلیٰ پنجاب کو 16اکتوبر کو پیش ہونے کا حکم ، 8ماہ سے وفاقی حکومت کی رپورٹ نہیں آئی ، آپ یہاں سیر کرنے آئے ہیں ۔ کیوں رپورٹ جمع نہیں ہوئی جسٹس شجاعت علی خان کا وفاق کے وکیل پر اظہار برہمی ۔ یہ کیس نہ آپ کا ہے نہ عدالت کا یہ ہم سب کا ہے ، ملک کے چیف ایگزیکٹو کو بلا لیتے ہیں ۔ وہ خود پیش ہو کر اپنی پوزیشن واضح کریں ۔ لگتا ہے نگران وزیراعظم کے سامنے معاملہ رکھا ہی نہیں گیا۔ ہمیں مزید مہلت دے دیں وکیل وفاقی حکومت کی استدعا، آپ سنجیدہ ہوتے تو کوئی رپورٹ لازمی جمع کراتے ، جسٹس شجاعت علی خان
٭ خبر نمبر 8
نوازشریف کی واپسی ، شہباز شریف کو قانونی رکاوٹیں دور کرنے کی ذمہ داری مل گئی ، نوازشریف کی شہبازشریف کو پاکستان پہنچ کر قانونی معاملات دیکھنے کی ہدایت، شہبازشریف کل رات وطن واپس پہنچیں گے ۔ قانونی ٹیم سے مشاورتی میٹنگ کریں گے ۔ مریم نواز لندن سے وطن واپس پہنچ گئیں ۔ چیف آرگنائزر قائد ن لیگ کے استقبال کی تیاریوں کی نگرانی کریں گی ۔ مریم نواز پارٹی کے عہدیداروں ، ونگز اور تنظیموں کو متحرک کریں گی ۔
٭ خبر نمبر 9
نوازشریف کے خلاف کیسز جھوٹ پر مبنی ہیں ، قائد ن لیگ کیخلاف سازش کی وجہ سے آج ملک اس حال میں ہے ۔ کسی سیاسی جماعت اور لیڈر کو الیکشن سے پہلے یا بعد میں نشانہ نہیں بنانا چاہیے ۔ کوئی جماعت شہدا کے مجسموں کی بے حرمتی کرے تو کیا کیس نہیں چلنا چاہیے ، ایسے رہنمائوں کو اس لئے معاف نہیں کیا جا سکتا کہ انہوں نے الیکشن لڑنا ہے ۔ رانا ثناء اللہ کااظہار خیال ۔
٭ خبر نمبر 10ج
نوری میں ملک کے بالائی علاقوں میں سخت سردی ہو گی ، انتخابات ممکن نہیں ، سرفراز بگٹی کو نوازشریف کی گرفتاری کا بیان نہیں دینا چاہیے تھا ، رانا ثناء اللہ کا وزیر داخلہ کا سخت جواب غیر مناسب ہے ۔ بحیثیت نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ چیئرمین پی ٹی آئی کے بغیر الیکشن والا بیان نہیں دے سکتے ۔ شاہد خاقان عباسی کی گفتگو۔
٭ خبر نمبر 11
پارلیمنٹ کے بنائے قانون پر عمل کرنا ہم سب کا کام ہے ، مقننہ قانون سازی کر دے تو اس پر عمل کرنا لازم ہوتا ہے ۔ انکم ٹیکس کمشنر اپنے اختیارات کسی کو دینے کا مجاز نہیں ۔ ٹیکس وصولی کے سب سے بڑے ادارے کو شفاف ہوناچاہیے ورنہ وہ عوام کو ٹیکس ادائیگی پر آمادہ کیسے کرے گا۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے ٹیکس تشخیص سے متعلق میں کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس ۔ کمشنر ان لینڈ ریونیو کی نظر ثانی درخواست خارج ، عدالت کا وقت ضائع کرنے پر 10ہزار جرمانہ ، ایف بی آر کو تمام آرڈرز اور نوٹیفکیشن ویب سائٹ پر اپ لوڈ کرنے کا حکم ،
٭ خبر نمبر 12
پیمراکا فیض آباد دھرنا فیصلے کے خلاف نظرثانی درخواست واپس لینے کا فیصلہ ، سپریم کورٹ میں پیمرا نے نظرثانی درخواست واپس لینے کی متفرق درخواست دائر کر دی ، فیض آباد دھرنا کیس فیصلے کیخلاف نظر ثانی درخواست زیر التوا ہے ، نظر ثانی درخواست کی پیروی نہیں کرنا چاہتے ، درخواست میں موقف، پیمرا نے درخواست چار سال پہلے دائر کی تھی ۔
٭ خبر نمبر 13خ
یر پور کمسن گھریلو ملازمہ فاطمہ قتل کیس، مرکزی ملزم فیاض شاہ اور حنا شاہ انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش ، حنا شاہ نے گزشتہ روز پولیس کو رضاکارانہ طور پر پیشی دی تھی ۔
٭ خبر نمبر 14
دنیائے کرکٹ پر حکمرانی کی جنگ میں چند روز باقی ، پاکستانی کرکٹ ٹیم لاہور سے دبئی پہنچ گئی ۔ 9گھنٹے دبئی قیام کے بعد بھارت روانہ ہو گی ۔ گرین شرٹس 29ستمبر کو نیوزی لینڈ ، 3اکتوبر کو آسٹریلیا کیخلاف وارم اپ میچ کھیلے گا۔ آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کا آغاز 5اکتوبر سے ہوگا۔ بابر الیون اپنے پہلے میچ 6اکتوبر کو نیدر لینڈز کے خلاف کھیلے گی ۔ پاک بھارت ٹاکرا14اکتوبر کو ہوگا۔
٭ خبر نمبر 15
بابر اعوام کی ورلڈ کپ میں کامیابی کے لئے عوام سے دعائوں کی درخواست ، امید ہے فینز کی سپورٹ اور محبت کا سلسلہ جاری رہے گا۔ کپتان کا ٹوئٹ
٭ خبر نمبر 16
ون ڈے میں بابر اعظم کی حکمرانی برقرار، پہلی پوزیشن ، بھارت کے شبمن گل کی 10پوائنٹس کمی سے دوسری پوزیشن ، قومی اوپنر امام الحق 5ویں اور فخر زمان 10ویں نمبر پر ، آئی سی سی نے نئی ون ڈے ریکنگ جاری کر دی ۔ بولرز میں بھارت کے محمد سراج کا بدستور پہلا نمبر ، شاہین آفریدی دو درجے ترقی سے آٹھواں نمبر پر آ گئے ۔
٭ خبر نمبر 17
افغانستان کو کرنسی اور اشیائ کی اسمگلنگ کے پاکستانی معیشت پر منفی اثراتمرتب کرتی ہیں۔ افغانستان سرزمین سے پاکستان میں دہشت گرد کارروائیاں روکنا ہوں گی۔ مستقل مندوب منیر اکرم کا سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب ،
٭ خبر نمبر 18
دہشتگردی ، جرائم، اسمگلنگ میں ملوث افراد کیلئے زمین تنگ ، نگران حکومت کا 11لاکھ غیر قانونی مقیم افغانیوں کو بے دخل کرنے کا فیصلہ، وفاقی کابینہ نے افغان شہریوں کے بے دخلی پلان کی منظوری دے دی ۔ وزارت داخلہ نے تمام اسٹیک ہولڈرز افغان حکومت کی مشاورت سے پلان تیار کیا۔
٭ خبر نمبر 19
خیبرپختونخوا میں مقیم غیر قانونی افغان شہری صوبے میں بڑھتے جرائم کی بڑی وجہ ، افغان باشندے اغوا برائے تاوان ، منشیات غیر قانونی اسلحہ ، انسانی اسمگلنگ اور دیگر جرائم میں ملوث، مختلف جرائم میں ملوث 3ہزار 911 افغان باشندوں کو گرفتار کیا جا چکا ، 2014سے اب تک 287افغان باشندوں کو سزائے موت دی جا چکی ۔ خیبرپختونخوا میں 3لاکھ 21ہزار677غیرقانونی افغان باشندے رہائش پذیر،
٭ خبر نمبر 20
الیکشن کمیشن ڈیجیٹل مردم شماری کے تحت نئی حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست آج جاری کرے گا، ابتدائی فہرست کے حوالے سے تفصیلات الیکشن کمیشن کے حوالے ، 26اکتوبر تک اعتراضات وصول کئے جائیں گے جن پر سماعت 25نومبر تک ہوگی۔ حتمی انتخابی فہرستوں کی اشاعت 30نومبر کو کی جائے گی ۔ الیکشن کمیشن نے اس کے بعد 54دنوں میں انتخابات کے انعقاد کا اعلان کیا۔ انتخابات جنوری 2024 کے آخری ہفتے میں ہوں گے ۔
٭ خبر نمبر 21
پنجاب کابینہ کا بڑا فیصلہ، الیکٹرانک ووٹنگ مشین کو ختم کرنے کی منظوری، پنجاب حکومت نے آرڈیننس کے ذریعے ای وی ایم کو ختم کیا۔ آرڈیننس 3ماہ تک نافذ العمل رہے گا بعد میں 3ماہ کی توسیع کابینہ کرے گی ۔ ای وی ایم فی الحال قابل عمل منصوبہ نہیں وقت کا ضیاع ہے ، الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے الیکشن متنازعہ تصور ہوں گے ۔ دیہی علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 14گھنٹے تک ہے ای وی ایم نہیں چل سکتی۔ حکام کی کابینہ اراکین کو بریفنگ ۔
٭ خبر نمبر 22پ
اکستان ایئر لائنز کی نجکاری کا معاملہ ، پی آئی اے سے اثاثہ جات اور انتظامی معاہدوں کی تفصیلات طلب ، پیر س کے فائیو سٹار ہوٹل اسکرائب کی فروخت کیلئے تفصیلات بھی طلب ۔ پی آئی اے کے 176ارب کے اثاثوں کو فروخت کرنے کی تیاری ۔ پی آئی اے کے 147ارب کے اثاثوں کے مقابلے میں قرضوں کی مالیت 742ارب روپے سے زائد ہے ۔
٭ خبر نمبر 23
مالی سال میں ادائیگیوں کے لیے 30ارب ڈالر کی ضرورت، 17.3ارب ڈالر آمد کا ہدف جس میں سے 3.2 ارب ڈالر جولائی اور اگست میں لیے جا چکے حکومت نیا پاکستان سرٹیفکیٹ کے ذریعے 140ملین ڈالر حاصل کر چکی ۔ سعودی عرب اور چین سے ری فنانسنگ کی توقع۔
٭ خبر نمبر 24
ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان برقرار ، انٹر بینک میں ایک روپیہ سستا، 288روپے 80پیسے پر ٹریڈ ، 16روز میں امریکی کرنسی 18روپے بیس پیسے سستی ، اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 2روپے کمی ، 290روپے پر فروخت ۔ اسٹاک مارکیٹ میں مل اجلا رجحان ،
٭ خبر نمبر 25
کراچی میں عزیز سیکھا نامی شخص کے گھر ایف آئی اے کا چھاپہ ، 23ہزار ڈالر، 2کروڑ 60لاکھ سے زائد پاکستانی نوٹوں کی گڈیاں برآمد ، چھاپے میں 5لاکھ 40ہزار مالیت کے پرائز بانڈ اور 2موبائل فون بھی برآمد ، انٹیلی جینس بیسڈ آپریشن میں حساس ادارے اور پولیس نے بھی حصہ لیا۔
٭ خبر نمبر 26
عدالتی احکامات پر عملدرآمد ، چیئرمین پی ٹی آئی اٹک جیل سے اڈیالہ جیل منتقل ، چیئرمین پی ٹی آئی کو نوازشریف ، آصف زرداری ، یوسف رضا گیلانی والی بیرک الاٹ ، باتھ روم دستیاب ، پی ٹی آئی سربراہ کی خدمت کیلئے 24گھنٹے ایک مشقتی موجود ، چیئرمین پی ٹی آئی کو کھانا اپنی مرضی کاملے گا۔ جیل میں دیگر سہولیات بھی وی آئی پی پروٹوکول کے مطابق فراہم کی جائیں گی ۔ اسلام آباد پولیس نے گاڑیوں کے قافلے میں پی ٹی آئی سربراہ کو منتقل کیا۔ وفاقی پولیس کی 15گاڑیاں ، 2بکتر بند اور ایک ایمبولینس شامل تھی ۔
٭ خبر نمبر 27
سرکاری ملازمین کو اکسانے کا کیس ، فواد چودھری پر فرد جرم عائد نہ ہو سکی ، فواد چودھری ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں پیش نہ ہوئے ۔جج طاہر عباس ابرا نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی ، آئندہ سماعت پر حاضری یقینی بنانے کی ہدایت، فرد جرم کی کارروائی 3اکتوبر تک ملتوی ۔
٭ خبر نمبر 28
متنازعہ ٹویٹس کیس میں اعظم سواتی کے دائمی وارنٹ جاری ، اسلام آباد کے اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے اعظم سواتی کے دائمی وارنٹ جاری کیے ، اشتہار قرار دینے کی کارروائی کے باوجود اعظم سواتی عدالت سے مسلسل غیر حاضر رہے ۔ سابق وزیر پر سرکاری افسران کے خلاف متنازعہ ٹویٹس کرنے پر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
٭ خبر نمبر 29
امریکا کا سکھ رہنما کے قتل پر بھارت سے تعاون پر زور، دنیا میں کہیں بھی بین الاقوامی جبر باعث تشویش ہے ، وزیراعظم جسٹس ٹروڈو کے الزامات کی تحقیقات ہونی چاہیے ، کینیڈا کی صورتحال پر فکر مند ہیں۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھوملرکی نیوز بریفنگ ، امریکا کی خالصتان پالیسی کے حوالے سے جواب سے گریز،
٭ خبر نمبر 30
ہردیپ سنگھ کے قتل کیخلاف کینیڈا، امریکا میں سکھ برادری کے احتجاجی مظاہرے ، ریلیوں میں سکھ برادری کا شدید غم و غصے کااظہار، مظاہرین کا سفارتی سطح پر بھارت سے ہر قسم کا تعلق ختم کرنے کا مطالبہ
٭ خبر نمبر 31
سینٹ قائمہ کمیٹی برائے کیبنٹ سیکرٹریٹ میں ارکان بھاری بجلی بلوں پر برس پڑے ، نیپرا پر کڑی تنقید ، نجی کمپنیوں پر بھی سوالات اٹھا دئیے ۔ معاہدے پر نظرثانی کا مطالبہ ، آئی پی پیز نے قوم کا خون نچوڑ لیا ، سینیٹر کامل علی آغا ، آئی پی پیز اب پاکستان کے لیے پھندا بننے جا رہا ہے ، سینیٹر مشتاق احمد ، اس سے نکلنے کا کیا کوئی طریقہ کار ہے؟سینیٹر مشتاق احمد کا سوال ، آئی پی پیز سے معاہدے حکومت نے کئے ، ڈالر کی قدر ایک روپے بڑھنے سے ساڑھے 18ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑتا ہے ۔ چیئرمین نیپرا کی بریفنگ ، قائمہ کمیٹی کی کے الیکٹرک کے ساتھ بجلی کی خرید وفروخت کی تفصیلات فراہم کرنے کی سفارش۔
٭ خبر نمبر 32
ملک بھر میں بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈائون ، حیدرآباد میں بجلی چوروں کیخلاف 317مقدمات درج ، 31افراد گرفتار، بجلی چوروں اور نادہندگان سے 2ارب 4کروڑ سے زائد وصول ، ، چشتیاں میں بجلی چوری میں ملوث ملزمان نے واپڈا ٹیم کو یرغمال بنالیا۔ قصور میں مزید 33افراد کے خلاف بجلی چوری کے مقدمات درج ۔ پاکپتن میں بھی بجلی چوروں کے خلاف 139ایف آئی آرز کا اندراج ، 2لاکھ یونٹ کی بجلی چوری پکڑی گئی 94لاکھ روپے جرمانہ ،
٭ خبر نمبر 33
حکومت نے ایسے معاہدے کئے جس سے بجلی کی قیمت میں اضافہ ہوا، بجلی کے بل قیمت نہیں ڈاکا ہے ۔ بل دینے والا ہر پاکستانی پانچ چوروں کا بوجھ اٹھاتا ہے ۔ کسی حکومت نے مافیاز پر ہاتھ ڈالنے کی جرت نہیں کی ، اتنا ظلم ایسٹ انڈیا نے بھی نہیں کیاجتنا ہمارے حکمرانوں نے کیا۔ سراج الحق کی نیوز کانفرنس ۔
٭ خبر نمبر 34
نگران وفاقی حکومت کا آئی ٹی اور ٹیلی کام سیکٹر میں اصلاحات کا پروگرام ، ٹیلی کام سیکٹر کیلئے انفراسٹرکچر شیئرنگ پالیسی اور نیشنل رومنگ پر کام مکمل ، پالیسی وفاقی کابینہ کے آئندہ اجلاس میں منظوری کیلئے پیش کی جائے گی ۔ پہلے مرحلے میں نیشنل ہائی ویز پر نیشنل رومنگ کا آغاز کا فیصلہ ، نیشنل ہائی ویز پر صارفین کو موبائل نیٹ ورک کے
استعمال میں دشواری ختم ہو گی ۔
٭ خبر نمبر 35
نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا پراجیکٹس کا فضائی جائزہ ، رنگ روڈ ، سدرن لوپ تھری کی تکمیل سے آمد ورفت کی بہترین سہولتیں ملیں گی ، یہ منصوبہ لاہور کی ترقی کو نئی سمت دے گا۔ عوام کو آمدورفت کی ہترین سہولیات ملیں گی ۔ محسن نقوی کی گفتگو
٭ خبر نمبر 36
سرور کائنات سے اظہار عقیدت، ہر سو درود وسلام کی صدائیں بلند، ملک بھر میں جشن عید میلاد النبی کی تیاریاں عروج پر ، عاشقان رسول نے گھروں اور گلیوں کو سجا دیا۔
٭ خبر نمبر 37
قدرتی حسن سے مالا مال پاکستان کی سیاحت لازوال ، صحرا پانیلگوں سمندر ، پاکستان کا ہر خطہ خوبصورت گندھارا اور موہنجو داڑو کی قدیم تہذیب آج بھی مرکز نگاہ ، پاکستان میں تاریخی آثار قدیمہ دنیا بھر کے سیاحوں کی توجہ کا مرکز ۔ عالمی یوم سیاحت آج منایا جارہا ہے ۔ سوات کے پرفضا مقام مالم جبہ میں سیاحوں کی بڑی تعداد موجود ۔ ، آزاد کشمیر کے دلفریب قدرتی مناظر بھی سیاحوں کیلئے کشش کا باعث ۔
٭ خبر نمبر 38
عراق میں شادی کی تقریب میں آتشزادگی ، 113سے زائد افراد جاں بحق ، 150 سے زائد زخمی ، واقعہ شمالی صوبہ نینوا میں پیش آیا ۔ آگ تقریب میں آتش بازی کے استعمال کے باعث لگی ۔
٭ خبر نمبر 39
امریکی جج نے ٹرمپ کو دھوکا دہی میں ملوث قرار دیدیا ، سابق صدر ٹرمپ اور ان کی کمپنی نے اپنے اثاثوں کی مالیت بڑھا چڑھا کر پیش کی ۔ ٹرمپ یہ ثابت نہیں کر سکے کہ ان کی پراپرٹی کا ایک خواہش مند خریدار سعودی عرب میں موجود ہے ۔ جج کے ریمارکس ۔
٭ خبر نمبر 40
اسرائیلی عہدیدار پہلے دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے ۔ ہائیم کاتس اعلیٰ سطح وفد کے ہمراہ سعودی دارالحکومت ریاض آئے ۔ کسی بھی اسرائیلی سرکاری عہدیدار کا سعودی عرب کا یہ پہلا اعلانیہ دورہ ہے ۔
٭ خبر نمبر 41
بھارت ، منی پور میں طلبا کا احتجاج، پولیس شیلنگ سے 50 متاثر، طلبا میتئی قبیلے کے 2طالب علموں کی ہلاکت کیخلاف احتجاج کررہے تھے ۔ منی پور میں مئی سے نسلی فسادات میں 175ہلاکتیں ہو چکی ہیں ۔
٭خبر نمبر 42گوگل 25برس کا ہوگیا، سالگرہ پر ڈوڈل بھی جاری ، سرچ انجن دنیا کی سب سے زیادہ استعمال ہونے والی ویب سائٹ ۔ گوگل کا لفظی مطلب کسی چیز کو آن لائن ڈھونڈنا ہے ۔
خبر نمبر 43فرانسیسی ایتھلیٹس پر پیرس اولمپکس میں حجاب پہننے پر پابندی ، فرانسیسی کوئی کھلاڑی حجاب پہن کر کھیل میں شرکت نہیں کر سکے گی ،۔ اقوام متحدہ نے فرانسیسی حکومت کے فیصلے کی مخالفت کر دی۔ خواتین اپنے مذہبی حقوق سے محروم ہو جائیں گی ، ترجمان مذہبی امور ۔
٭ خبر نمبر 44
اسپین، لالیگا میں سنسنی خیز مقابلے ،بارسلونا اور میلور کا میں میچ 2-2گول سے برابر، خبر نمبر 45دوستوں کو پراسرار قصبے میں عجیب و غریب حالات کا سامنا، ایکشن سے بھرپور ہالی وڈ فلم دی بیل کیپر کا ٹریلر جاری ، مودی 13اکتوبر کو ریلیز کی جائے گی ۔


