خبر نمبر 1
سپریم کورٹ میں متوفی کی بیٹی کو جائیداد کا وارث قرار دینے کا فیصلے پر چچا کی نظرثانی کی درخواست مسترد کر دی جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ لڑکی طوبی شہاب کو چچا نے زمین کیلئے مقدمہ بازی میں پھنسایا ، 17سال تک بیٹی باپ کے گھر میں رہی اس وقت کسی نے چیلنج نہیں کیا۔ مقصد بیٹیوں کو زمین نہ دینا اور زمین کی ہوس ہے ، بہنوں کو جائیداد سے نکالنے کیلئے بھائی سوتیلا کہہ رہے ہیں ، جائیداد مرحوم اظہر حسین کی تھی درخواست گزار کی نہیں ۔ ایسی مقدمہ بازی کا راستہ ہمیشہ کیلئے بند کرنا ہوگا۔
خبر نمبر 2
ہمارے بھکاری سب سے زیادہ باہر جا رہے ہیں ، بیرون ملک گرفتار بھکاریوں میں 90فیصد پاکستانی ہوتے ہیں ، عراقی اور سعودی سفیر کہتے ہیں ان کی جیل بھر گئی ہے ، سیکرٹری اوورسیز پاکستانیز کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ ، کہا بھکاری زیادہ ت ر عمرہ ویزا پر جاتے ہیں ، ورک ویزا پر نہیں ، یہ زیارت پر بھیک مانگنے جاتے ہیں ، حرم سے جتنے جیب کترے پکڑے گئے بیشتر پاکستانی ہیں ۔ اب یہ ہیومن ٹریفکنگ کا مسئلہ ہے ۔ سنیٹر رانا محمود الحسن بولے ہمارے وزیراعظم بھی بیرون ملک جاتے ہیں جائیں تو سمجھا جاتا ہے مانگنے آئے ہیں ۔
خبر نمبر 3
کیا نوازشریف کا احتساب کا بیانیہ تبدیل ہو گیا ؟2017کے کرداروں سمیت سب کا احتساب بیانیہ تھا ، جاوید لطیف نے نیا پینڈورا باکس کھول دیا، کہتے ہیں اگر 2017کے کرداروں کے احتساب سے ٹکرائو ہوگا اور ادارہ یہ نہیں چاہتا تو اسے سائیڈ پر رکھ دیں ۔ 9مئی میں ملوث کرداروں سہولت کاروں کو سزا ملنی چاہیے ، بغاوت پر اکسانے والوں کو انجام تک پہنچایا جائے ، آئینی و قانونی فیصلے دینے والوں کے ساتھ کھڑا ہوا جائے ۔
خبر نمبر 4
قرآن پاک کے مصدقہ ترجمے کی اشاعت کے متعلق معاملہ ، فیصلے پر عملدرآمد نہ کرنے پر توہین عدالت کیس وفاقی اور پنجاب حکومت کے جواب پر عدم اطمینان ، جو جتنے مرضی روڑے اٹکائے عدالتی فیصلے پر عملدرآمد کروائیں گے ۔ وزیراعظم ، وزیراعلیٰ پنجاب کو طلب کریں گے ، وہ عملدرامد کے متعلق بیان ریکارڈ کرائیں ، 8ماہ ہو گئے جواب کے لیے مہلت مانگی جا رہی ہے ایسا لگتا ہے وفاقی حکومت اس میں سنجیدہ نہیں ایسا نہیں ہوگا عدالت نے کیس کی مزید سماعت 16اکتوبر تک ملتوی کر دی ۔ 2019میں لاہور ہائیکورٹ فیصلے میں صرف قرآن بورڈ کے منظور شدہ نسخوں کی دستیابی کا حکم دیا تھا ۔
خبر نمبر 5
توشہ خانہ تحائف سے متعلق گفتگو کی آڈیو لیک کیس میں بشریٰ بی بی کی وائس میچنگ کیلئے طلبی کیخلاف درخواست سمن معطل کرنے کے حکم میں 30اکتوبر تک توسیع، عدالت نے کیس مرکزی درخواست کے ساتھ یکجا کر دیا۔
خبر نمبر 6
ملتان میں قاری کا کمسن بچے کی زبان پر کیل رکھ کر تشدد، بچے کے رونے ، گہرا سانس لینے پر کیل پیٹ میں چلی گئی ، نشتر اسپتال میں آپریشن کے بعد پیٹ سے کیل نکال لی گئی ۔ قاری کے خلاف مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کر دی گئی ۔
خبر نمبر7
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں سارہ انعام قتل کیس کی سماعت، تفتیشی افسرحبیب الرحمان نے بیان قلمبند کرا دیا، تفتیشی افسر نے سارہ قتل کیس کی ساری تفصیلات بتائیں جسے سن کر سارہ انعام کے والد آبدیدہ ہو گئے ۔ بیٹی کے ذکر پر بار بار کانوں پر ہاتھ رکھتے رہے ۔ ملزم ضمیر بھی عدالت میںموجود رہا ، کیس کی مزید سماعت 5اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی ۔
خبر نمبر 8
امریکی تجارتی کمیشن سمیت 17امریکی ریاستیں ایما زون کیخلاف متحرک ، ایما زون کے خلاف عدالتی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ، ایمازون آن لائن خریدوفروخت میں اپنی اجارہ داری کا غیرقانونی تحفظ کررہی ہے ۔ پاکستانی نژاد امریکی وکیل لینا خان کی ایمازون کے خلاف قانونی درخواست ، ایمازون نے غیر قانونی اقدامات کے ذریعے مصنوعات کو مصنوعی طور پر مہنگا کیا۔ ایمازون نے تاجروں کو اپنی مصنوعات کم قیمت پر فروخت کرنے سے روکا۔ ایمازون نے اپنی مصنوعات کو غیر معمولی اشتہارات کے ذریعے فروغ دیا۔ ایمازون کے ان اقدامات نے حریفوں کا آن لائن کاروبار کرنا ناممکن بنا دیا ہے ۔
خبر نمبر 9
شاہین ، حارث رئوف کی لاہور قلندر از ہیڈآفس آمد ، فاسٹ بالرز کی عاطف رانا اورثمین رانا سے ملاقات، لاہور قلندرز کی انتظامیہ کا نیک خواہشات کااظہار ۔ فاسٹ بالرز نے کہا پاکستان کیلئے ورلڈ کپ ٹرافی بھی جیتیں گے ، 100فیصد کھیل پیش کریں گے دعائوں میں یاد رکھیں ۔
خبر نمبر 10
دبنگ سلمان خان آرٹسٹ بھی کمال کے ، چارکول سے تیزی سے فن پارہ تخلیق کر دیا، سوشل میڈیا پر فن پارہ مداحوں کو پسند آگیا۔


