خبر نمبر 1
ملزمان اویسٹن کی وائل سے 83خوراکیں تیار کر کے سپلائی کرتے تھے،ایس پی عمارہ شیرازی کہتی ہیں ملزمان کے اکائونٹنٹ خرم عزیز کو بھی حراست میں لیا گیا ،
خبر نمبر 2
پاکستان اور آئی ایس آئی کیخلاف بھارت کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب ، مودی سرکار پاکستان کو بدنام کرنے کے مذموم پروپیگنڈے میں شب و روز مصروف، بھارتی میڈیانے جھوٹے پروپیگنڈے کے اپنے ہی ریکارڈتوڑ دئیے ، بھارتی میڈیا کی ہردیپ سنگھ قتل پر بغیر کسی ثبوت پاکستانی خفیہ ایجنسی پر الزام تراشیاں ، ہردیپ قتل پر بھارتی ایجنسیوں کے ملوث ہونے کی تصدیق عالمی سطح پر عیاں ہو چکی ہے ۔
خبر نمبر 3
ساف انڈر 19چیمپئن شپ پاکستان نے فائنل میں جگہ بنا لی ، پاکستان نے سیمی فائنل میں بھوٹان کو پینلٹی شوٹ آئوٹ پر شکست دی ۔ فائنل 30ستمبر کو کھیلا جائےے گا۔
خبر نمبر4
ایشین گیمز اسکواش میں پاکستان نے بھارت کو شکست دے دی، نور زمان نے بھارتی کھلاڑی ابھے سنگھ کو 3-1سے ہراد یا۔
خبر نمبر 5
ایشین گیمز میں نیپال نے کرکٹ کی تاریخ ہی بدل ڈالی ، منگولیا کیخلاف ٹی 20 میچ میں تیز ترین ففٹی ، تیز ترین سنچری کا ریکارڈ قائم ، ایک میچ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ورلڈ ریکارڈ بھی بنا ڈالا ۔ نیپال نے منگولیا کے خلاف 3وکٹوں پر 314رنز بنائے ، کوشال مالا کی 50گیندوں پر 137رنز کی شاندار اننگ، دیپندرہ سنگھ کے 10گیندوں پر 52رنز ، تیز ترین ففٹی کا ریکارڈ انے نام کر لیا۔ نیپتال نے 273رنز کے مارجن سے سب سے بڑی جیت کا بھی ریکارڈ بنا لیا۔


