خبر نمبر 1
انکم ٹیکس گوشواروں کی تاریخ میں توسیع متوقع، توسیع 15دن کے لیے ہو یا پھر 30دنوں کے لیے ، حتمی اعلان وزیر خزانہ کی منظوری سے ہوگا۔ گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ 30ستمبر ہے ۔

خبر نمبر 2

تھر میں بجلی کے نقصان 11فیصد راجن پور میں 14فیصد، کیا ہم تھرپار کر کے عوام سے سیکھیں گے ، سیکرٹری پاور راشد لنگریال نے کہا کہ تھرپارکر معاشی طور پر کم زور صحرا ہے ، تھرپارکر ڈیڑھ ارب کی بجلی دی 1ارب 30کروڑ مل گئے ۔ راجن پور کو 9ارب 60کروڑ کی بجلی دی سوا8ارب ملے ۔

خبر نمبر 3

سپریم کورٹ میں دو ٹرانس جینڈر ملازم کام کرتے ہیں ، یہ معلومات نہیں دی جا سکتیں کہ ٹرانس جینڈر ملازمین کون ہیں؟چیف جسٹس ، ملازمین کے ریکارڈ تک رسائی کی استدعا پر ریمارکس ، انفارمیشن کمیشن سپریم کورٹ کو حکم نہیں دے سکتا، کل کمیشن سپریم کورٹ ججز کی فیملی معلومات پبلک کرنے کا کہہ دے تو کیا ہوگا؟وہ آرڈر نظرا نداز کر دیں گے یا چیلنج ہوگا؟چیف جسٹس نے درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ مدعی اور اٹارنی جنرل سے 2ہفتے میں جواب طلب ۔

خبر نمبر 4

سرگودھا ایس ایس اپی ہائی وے کا گھر لٹ گیا، چور ڈیڑھ کروڑ کا سونا ،ا سلحہ ، سامان لے گئے ، 2کروڑ کی چوری کا مقدمہ درج ، تلاش شروع ،