گوادر(ای پی آئی ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سابق وفاقی وزیر فرخ حبیب کو بھائی اور دیگر ساتھیوں سمیت بلوچستان کے علاقے گوادر سے گرفتار کر لیا گیا ۔

ترجمان تحریک انصاف کے مطابق پولیس یونیفارم میں ملبوس ایک شخص اور 7-8 سادہ کپڑوں میں نامعلوم افراد نے آدھی رات کے وقت بغیر کسی وارنٹ کے حراست میں لیا ،

ہم امید کرتے ہیں کہ قانون کے مطابق تمام زیرحراست افراد کو آج صبح عدالت میں پیش کیا جائے گا۔