پشاور(ای پی آئی ) پشاور کے علاقہ دلہ زاک میں ایک نشئی گرمی کے باعث نجی بینک کی اے ٹی ایم بوتھ میں دروازہ لاک کر کے سو گیا جس کی ویڈیو وائر ہو گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت کے علاقے دلہ زاک روڈ پر نجی بینک کے اے ٹی ایم بوتھ میں نشے کے عادی شخص کے سونے کی ویڈیو وائرل ہو گئی،

جس میں گرمی سے پریشان نشئی اے سی کی ٹھنڈک لینے کے لیے اے ٹی ایم بوتھ میں داخل ہوا اور دروازہ لاک کرکے سو گیا۔

بعد ازاں پولیس نے وائرل ویڈیو دیکھ کر اے ٹی ایم کا دروازہ کھول کر نشئی کو باہر نکالا۔