پشاو ر(ای پی آئی)خیبرپختونخوا حکومت نے دہشتگردی کی کارروائیوں میں ملوث انتہائی مطلوب 135 ملزمان کی سر کی قیمت مقرر کردی

مطلوب ملزمان کی تصاویر،پتہ اور سر کی قیمت کے حوالے سے لسٹ جاری دہشتگردوں کی سر کی قیمت دو لاکھ سے لیکر ایک کروڑ روپے تک مقرر کی گئی ہے مطلوب دہشتگردوں کے لسٹ میں خاتون بھی شامل ہے ۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے جاری لسٹ کے مطابق قراۃ العین ساکن پرواہ ڈیرہ اسماعیل خان کی سر کی قیمت تین لاکھ روپے مقرر ہے ۔

سی ٹی ڈی کے مطابق مطلوب دہشتگردوں کی اطلاع دینے والوں کا نام صیغ راز میں رکھا جائے ،سر کی قیمت مقرر کرنے والے مطلوب دہشتگردوں کا تعلق قبائلی اضلاع سمیت صوبے کے مختلف اضلاع سے ہے ۔دستاویز کے مطابق لسٹ میں شامل زیادہ تر دہشتگردوں کا تعلق ڈیرہ اسماعیل خان سے ہے،

انتہائی مطلوب دہشتگرد وں میں عزیز الرحمن ضلع پیر بابا بونیر اورمیاں سید محمد ساکن تحصیل مٹہ سوات کی سر کی قیمت دس ملین روپے مقرر کی گئی ہے ۔

دستاویز کے مطابق آصف خان ساکن کاٹلنگ ، محب علی ساکن برہ بانڈہ سوات 8ملین روپے،عباس ساکن کاٹلنگ مردان6.5ملین روپے مقرر ہے ،عامر قادر ساکن کاٹلنگ مردان 6ملین روپے مقرر ہے ،فلک زیب ساکن تور ڈھیر،محی الدین ساکن نارہ ڈھوگہ مانسہرہ ،عمر زادہ ساکن مٹہ سوات ،عمران خطاب ساکن کلاچی ڈیرہ اسماعیل خان کی سر کی قیمت 5ملین روپے مقرر ہے ۔

دستاویز کے مطابق مفتی سجاد ساکن چغرزئی بونیر 6ملین روپے ،سید ولی شاہ ساکن کبلگرام قیمت 5.7ملین روپے مقرر ہے ۔ترجمان محکمہ انسداد دہشتگردی خیبر پختونخوا کے مطابق مزیدد ہشتگردوں کی جانچ پڑتال کا سلسلہ جاری ہے جلد دیگر مطلوب دہشتگردوں کا لسٹ جاری کیا جائے گا۔