خبر نمبر 1
سپریم کورٹ ، فیض آباد دھرنا کیس ، فیض آباد دھرنا نظر ثانی کیس کی سماعت یکم نومبر تک ملتوی، سپریم کورٹ نے نظر ثانی درخواستیں واپس لینے کی استدعا منظور نہ کی ۔ فریقین کے وکلا سے 27اکتوبر تک تحریری جواب طلب ۔ چیف جسٹس نے فیض آباد دھرنا کیس کے فیصلے پر عملدرآمد کے حوالے سے سوالات اٹھا دئیے ۔ سب نے تسلیم کر لیا فیصلہ ٹھیک ہے ۔ سب نظرثانی درخواستیں واپس بھی ہو جائیں تو ہمارے فیصلے کا کیا ہوگا کیا 2019کے فیصلے پر عملدرآمد ہوچکا ؟ اٹارنی جنرل کہہ رہے ہیں حکم آیا تھا ہم نے نظرثانی دائر کر دی ۔ لکھیں کس نے حکم کیا تھا الیکشن کمیشن بھی لکھے اگر کہنا چاہتے ہیں کہ مٹی پائو نظرانداز کرو تو وہ بھی لکھیں ۔ پاکستان میں یہی چلتا ہے کہ حکم اوپر سے آیا ہے ، معاف کرنا یا نہ کرنا اختیار تو ہے مگر پہلے معافی مانگیں تو صحیح ، نئی یا پرانی حکومت کی بات نہیں ، حکومت حکومت ہی رہتی ہے پارٹی جو بھی ہو الیکشن کمیشن بھی سابقہ یا موجودہ نہیں ہوتا ، سب سچ بولنے سے اتنا کیوں ڈر رہے ہیں ، اٹارنی جنرل صاحب کیوں نہ آپ سمیت سب پرجرمانہ کیا جائے ؟ عدالتی وقت ضائع کیا گیا ملک کو بھی پریشان کئے رکھا ۔ پہلے کہا گیا فیصلہ غلطیوں سے بھرا پڑا ہے اب کیا غلطیاں ختم ہو گئیں ۔ اداروں کو تباہ نہ کریں مجھ سمیت احتساب سب کا ہونا چاہیے ، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے ریمارکس ، فیض آباد دھرنا لینڈ مارک فیصلہ ہے کیا سارے اداروں نے طے کر لیا جو فیصلے میں لکھا گیا وہ ٹھیک ہے ۔
فیض آباد دھرنا نظر ثانی کیس میں سانحہ 12مئی کا بھی ذکر فیصلے میں 12مئی کا ذکر کیا گیا ، 12مئی کو 55لوگ مارے گئے انکا حساب کون دے گا ؟خون ہوا ، آپ کہہ رہے ہیں مٹی پائو بتائیں نا کیوں مٹی ڈالیں؟12مئی کو پاکستانی سیاست میں نئی چیز کنیٹنر متعارف ہوئی ، ہم نے 12مئی سے سبق نہیں سیکھا کیا نئے واقعے کا انتظار کریں ، چیف جسٹس کا استفسار ، ایم کیو ایم آج ہمارے سامنے آئی ہی نہیں ، آج ان کی طرف سے کوئی نہیں آیا۔ چیف جسٹس کے ریمارکس ، جتھے بازی کے رجھان کو آج بھی فروغ دیاجارہا ہے ۔ وہ صاحب کدھر ہیں جن کو جمہوریت چاہیے تھی ، وہ کینیڈا سے پاکستان کیوں نہیں آئے ، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
فیض آباد دھرنا فیصلے میں پوری داستان لکھی تھی ، تیسری مرتبہ شرعی اصول کے تحت پوچھ رہا ہوں ، کیا آپ واقعی نظر ثانی درخواست واپس لینا چاہتے ہیں ، وکیل پی ٹی آئی سے مکالمہ ، ہدایات کی روشنی میں کہہ رہا ہوں ہم دفاع نہیں کرنا چاہتے ، بیرسٹر علی ظفرکا جواب ۔ آپ نے دھرنے کی حمایت نہیں کی؟ چیف جسٹس کا اعجاز الحق کے وکیل سے استفسار ،
پورے پاکستان کو منجمد کر دیا گیا ، بڑی دلچسپ بات ہے جنہیں نظر ثانی دائر کرنی چاہیے تھی انہوں نے نہیں کی ، تحریک لبیک نے فیصلہ تسلیم کیا ، مرحوم خادم رضوی کی اس بات پر تعریف بنتی ہے ، الیکشن کمیشن کا نظر ثانی دائر کرنے پر معافی نامہ کدھر ہے ، چیف جسٹس نے ڈی جی لا الیکشن کمیشن کو ٹوک دیا۔ آپ کو اپنے وکیل پر اعتبار نہیں جو بول رہے ہیں ، ڈی جی لا الیکشن کمیشن نے معذرت کر لی ۔
سپریم کورٹ نے سرکاری افسران کیلئے صاحب کا لفظ استعمال کرنے سے روک دیا، دفاتر میں سرکاری ملازمین کیلئے صاحب کا لفظ حکمرانی کو ظاہر کرتا ہے ۔ آئین میں ایسی کوئی شق موجود نہیں ہے ، مجھے ااور آپکو عوام کی جیبوں سے تنخواہیں ملتی ہیں ہماری کارکردگی صفر ہے ۔ نظام انصاف سے مذاق کا سلسلہ بند ہونا چاہیے ، ڈاکوئوں اور ریاست میں کوئی تو فرق ہونا چاہیے ، چیف جسٹس پاکستان کے ریمارکس ،
عدالت نے ایک سال قبل حکم جاری کیا تھا ، ایک سال بعد بتایا جارہا ہے کہ معاوضے کی ادائیگی کا عمل جاری ہے ، جسٹس اطہر من اللہ کا ناراضی کا اظہار ، عدالت عظمیٰ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب اور سرکاری افسران پر برہم ، بشیراں بی بی کی زمین پر ڈسٹرکٹ کمپلیکس تعمیر کرنے کے کیس کی سماعت ، عدالت کا دو ماہ میں بشیرں بی بی کو معاوضہ ادا کرنے کا حکم ۔
خبر نمبر 2
زمین کے تنازع کا کیس ، چیف جسٹس نے غیر ضروری مقدمہ بازی پر وکیل کو دو لاکھ جرمانہ کردیا۔ ہائیکورٹ نے کم جرمانہ کیا، آپ کے پاس کوئی گرائونڈ موجود نہیں پھر بھی درخواست دائر کی ، موقع دیا لیکن آپ کے پاس کہنے کو کچھ نہیں سماعت سے پہلے کے کام آپ اب بتا رہے ہیں، چیف جسٹس کی سرزنش۔
خبر نمبر 3
جعلی بینک اکائونٹس اور توشہ خانہ کیسز میں اہم پیشرفت، اسلام آباد کی احتساب عدالت نے آصف زرداری اور یوسف رضا گیلانی کو طلب کر لیا۔ 24اکتوبر کےلیے نوٹسز جاری ، سابق صدر اور سابق وزیراعظم کو ذاتی حیثیت میں عدالت پیش ہونے کی ہدایت۔
خبر نمبر 4
پرویز الٰہی کو اینٹی کرپشن کے مقدمات میں ڈسچار کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت ، لاہور ہائیکورٹ نے اینٹی کرپشن کی درخواست پرفیصلہ محفوظ کر لیا۔ جسٹس سلطان تنویر نے مجسٹریٹ کو اختیار نہیں کہ وہ ملزم کو ڈسچارج کرے ، پرویز الٰہی کو عدالت سے ڈسچارج کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا،
خبر نمبر 5
حکومت نے کراچی والوں پر بجلی گرا دی ، بجلی کی قیمت میں 4روپے 45پیسے تک اضافے کی منظوری ، اضافی وصولیاں اکتوبر اور نومبر کے بلوں میں کی جائیں گی ، وفاقی حکومت کے نوٹی فکیشن کے بعد اضافے کا اطلاق ہوگا۔ ڈسکوز کیلئے بجلی ایک روپیہ 83پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان ، نیپرا نے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اضافے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
خبر نمبر 6
ٹیکس اصلاحات کے لیے ٹاسک فورس قائم ، نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر ٹاسک فورس کی چیئرپرسن مقرر، ٹاسک فورس ٹیکس آمدن بڑھانے کے لیے تجاویز تیار کرے گی ، ٹاسک فورس ٹیکس نظام کی خامیوں کو دور کرنے کے لیے تجاویز دے گی ، ٹاسک فورس اسمگلنگ کے خاتمے کے لیے حکمت عملی پیش کرے گی ، ٹیکس کی چھوٹ محدود کرنےکے لیے مختلف تجاویز بھی پیش کرے گی ۔
خبر نمبر 7
قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی نشستوں کی تفصیلات جاری ، اسلام آباد میں قومی اسمبلی کی نشستیں 3، قومی اسمبلی کی ایک نشست کا کوٹہ 7لاکھ 87ہزار954 ہوگا، پنجاب میں قومی اسمبلی کی نشستیں141 ، ایک نشست کا کوٹہ 9لاکھ 5ہزار 595 ووٹرز پر مشتمل ، پنجاب میں صوبائی اسمبلی کی نشستیں 297ہو گی ، سندھ میں قومی اسمبلی کی نشستوں کی تعداد 61 ہے ، کراچی کی قومی اسمبلی کی نشستوں کی تعداد 22 ہے ، خیبرپختونخوا کی قومی اسمبلی کی نشستیں 45 ہونگی ، صوبائی اسمبلی کی 115 نشستیں ، پشاور کی 14سے کم کر کے 13 نشستیں کر دی گئیں ، بلوچستان میں قومی اسمبلی کی 16اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں کی تعداد 51 ہو گئی ۔
خبر نمبر 8
ورلڈ کپ مشن قومی کرکٹ ٹیم کی حیدرآباد کے راجیوگاندھی اسٹیڈیم میں ٹریننگ، بابر اعظم ، شاہین آفریدی ، حارث رئوف اور دیگر کھلاڑی شامل ، قومی ٹیم کی فیلڈنگ کی مشقیں ، نیٹ سیشن بھی کیا۔ قومی ٹیم کا نیوزی لینڈ کے خلاف پہلا وارم اپ میچ کھیلے گی ۔ دوسرے وارم اپ میچ میں 3اکتوبر کو آسٹریلیا سے سامنا ہوگا۔ ایونٹ کا آغاز 5اکتوبر سے انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے میچ سے ہوگا۔ پاکستان اپنی مہم کا آغاز6اکتوبر کو نیدر لینڈز کیخلاف کھیلے گا۔
خبر نمبر 9
پاکستانی ٹیم کا بھارت پہنچنے پر شاندار استقبال، کھلاڑیوں کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے بڑی تعداد میں شائقین کی حیدرآباد ایئر پورٹ آمد، قومی کپتان بابر اعظم کے نام کے نعرے ، کھلاڑیوں کا ہاتھ ہلا کر فینز کو جواب ، ٹیم کی آمد کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات، ہوٹل پہنچنے پر کھلاڑیوں کو روایتی شالز پہنائی گئیں ۔ شاندار استقبال پر قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کا سوشل میڈیا پر خوشی کااظہار ۔
خبر نمبر 10
نوازشریف کی واپسی کی بھرپور تیاری کررہے ہیں ، نوازشریف 21اکتوبر کو اپس آ جائیں گے ، بعض چیزوں کی مشاورت فون پر نہیں کر سکتے ، کچھ باتیں بالمشافہ کی جاتی ہیں ، شہباز شریف کے پیغام لے کر جانے والی باتوں میں صداقت نہیں ، شہبازشریف نے نوازشریف سے الیکشن پر مشاورت کی ، خواجہ آصف کی گفتگو۔
خبر نمبر 11
نوازشریف 21اکتوبر کو لاہور پہنچیں گے ، مینار پاکستان پر جلسے سے ن لیگ کی انتخابی مہم کا آغاز کریں گے ۔ اس کے بعد اگلے دن نوازشریف عدالت میں پیش ہو جائیں گے ، نوازشریف مینار پاکستان جلسے میں حتمی بیانیے کا اعلان کریں گے ، رانا ثناء اللہ کااظہار خیال ۔
خبر نمبر 12
ڈی سی اسلام آباد عرفان میمن و دیگر کے خلاف توہین عدالت کا کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈی سی اسلام آباد کی غیر مشروط معافی مسترد کر دی ، ڈی سی اسلام آباد عرفان میمن ، ایس ایس پی آپریشنز جمیل ظفر عدالت میں پیش ، ڈی سی صاحب آپ پر انصاف کی راہ میں رکاوٹ بننے کا الزام ہے ، جسٹس بابر ستار کے ریمارکس ، پراسیکیوٹر شیڈول بنائے ٹرائل کیسے آگے بڑھے گا؟جسٹس بابر ستار کی ہدایت ۔
خبر نمبر 13
اویسٹن انجکشن سے انفیکشن ثابت ، تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ تیار، گرفتار ملزم ذمہ دار قرار، پروفیسر اسد اسلم نے رپورٹ جمع کرا دی ، ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری کی رپورٹ آنا باقی ، پنجاب حکومت کا دونوں رپورٹس کو اکٹھے پبلک کرنے کا فیصلہ
خبر نمبر 14
آشوب چشم کی وبا کا پھیلائو بڑھنے لگا، پنجاب میں 24گھنٹوں میں 13ہزار732 نئے مریض رپورٹ، متاثرہ افر ادکی مجموعی تعداد 86ہزار133ہو گئی ، لاہور میں ایک دن میں مزید 887افراد آشوب چشم میں مبتلا ،
خبر نمبر15
نگران وزیراعظم انوارالحق کی روضہ رسول پر حاضری ، نوافل ادا کیے ، عمرہ کی ادائیگی کیلئے آج مکہ روانہ ہوں گے ، انوارالحق کاکڑ لندن میں دو روزہ قیام کے بعد سعودی عرب پہنچے ہیں ۔ مدینہ منورہ آمد پر گورنر فیصل بن سلمان نے پرتپاک استقبال کیا، پاکستانی سفیر احمد فاروق سفارتخانے اور جدہ کونسل جنرل کے دیگر اعلیٰ افسران بھی موجود تھے ۔
خبر نمبر 16
پاکستان میں سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی ،بدترین معاشی بحران پیدا ہوا عالمی برادری نقصانات کے ازالے کے لیے تعاون کرے ، سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیوگوتریس کی گفتگو،
خبر نمبر 17
سیلاب سے سندھ میں زیادہ تباہی ہوئی ، 16.4ارب ڈالر امداد کی یقین دہانی کرائی گئی ، عالمی برادری کو اپنے وعدے پر قائم رہنا چاہیے ، مستقل مندوب منیر اکرم کا اجلاس سے خطاب ،
خبر نمبر 18
روپے کی قدر میں اضافہ ، انٹر بینک میں ڈالر ایک روپیہ سستا، 287روپے 75پیسے پر ٹریڈ، اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 2روپے کمی ، 288روپے پر فروخت ،
خبر نمبر 19
کینیڈا میں ہردیپ سنگھ قتل ، ایف بی آئی نے بھارت کی جانب سے امریکی سکھوں کو لاحق خطرات سے خبردار کر دیا، دنیا بھر میں سکھوں کو بھارت کی طرف سے دھمکیاں مل رہی ہیں ، امریکی ایجنسی ، خالصتان تحریک کے رہنما کے قتل سے پہلے برطانیہ اور پاکستان میں مشکوک ہلاکتوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔ سکھ کارکنوں کے الزامات کا بھی دوبارہ جائزہ لیا گیا، امریکی اخبار کی رپورٹ ، بھارتی انٹیلی جینس کی وجہ سے سکھوں کی زندگی خطرے میں ہے کوآرڈینیٹر امریکن سکھ کمیونٹی پرتھ پال سنگھ
خبر نمبر 20
سکھوں کا اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹرز کے باہر بھارتی دہشتگردی کے خلاف احتجاج، مظاہرین کے بھارتی حکومت اور نریندر مودی کے خلاف نعرے ، ہردیپ کے قاتلوں وک کڑی سزا دینے کا مطالبہ ، شرکا کے خالصتان تحریک کے حق میں نعرے بازی ، نجر کے قتل کے بعد خالصتان تحریک بڑے پیمانے پر متحرک ہو گئی ۔
خبر نمبر 21
بھارت میں بی جے پی کے اقتدار میں آنے کے بعد مسلمانوں کیخلاف نفرت انگیز تقاریر کا رجحان ، رواں سال 6ماہ کے دوران مسلم مخالف تقاریر کے 255 مقدمات درج ، نفرت انگیز تقاریر کے واقعات ان ریاستوں میں ہوئے جہاں انتخابات ہونے ہیں ۔ تمام اجتماعات میں مسلمانوں کے خلاف تشدد ، عبادت گاہوں کو تباہ کرنے اور بائیکاٹ کا مطالبہ ، ہندودعا واچ کی رپورٹ میں انکشاف، بی جے پی آئندہ عام انتخابات میں نفرت انگیز تقریروں کے ذریعے ہندو ووٹرز کی صف بندی چاہتی ہے ۔ تجزیہ کاروں کا خدشے کااظہار
خبر نمبر 22
چین کے ساتھ تعلقات میں بہتری آ رہی ہے ، چین کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہیں ، ترجمان امریکی دفتر خارجہ میتھیوملر کا خالصتان سے متعلق جواب دینے سے گریز،
خبر نمبر23
جناح ہائوس حملہ سمیت 11مقدمات کا چالان خصوصی عدالت میں جمع، چیئرمین پی ٹی آئی ، یاسمین راشد، محمود الرشید، عمر سرفراز چیمہ قصور وار قراردیدیا ، خدیجہ شاہ ، صنم جاوید سمیت دیگر گرفتار ملزم بھی قصور وار ہیں ، عسکری ٹاور حملہ ، تھانہ شادمان جلانے ، شیر پائو پل پر جلائو گھیرائو ، جسٹس مظاہر نقوی کے سکواڈ کی گاڑی جلانے کا چالان داخل کرایا گیا، پراسیکیوشن
خبر نمبر 24
پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کی نجاری دسمبر میں کرنے کا فیصلہ ، پی آئی اے ، پاور ڈسٹری بیوشن کمپنیز کی نجکاری اور پاکستان اسٹیل ملز کی بحالی کا پلان تیار، قومی ایئر لائنز کی نجکاری کیلئے فنانشل ایڈوائزر کی تعیناتی کا عمل شروع، پی آئی اے کے ذمہ رقض، حکومتی گارنٹیز اور دیگر ایشوز کو حل کرنے کا پلان تیار، قومی ایئر لائنز کے ساتھ ملحقہ اداروں کی نجکاری نہیں ہوگی۔ پاکستان اسٹیل ملز کی بحالی کے لیے سرمایہ کاروں کو راغب کر کے اسٹیل ملز پروڈکشن اور صلاحیت کو بڑھایا جائے گا۔ پاور ڈسٹری بیوشن کمپنیز کی نجکاری کے لیے نجی شعبہ کے ساتھ بات چیت ہو رہی ہے ، ذرائع کی تصدیق
خبر نمبر 25
بجلی چوروں کے خلاف ملک بھر میں کاروائیاں ، ننکانہ صاحب میں 488 مقدمات درج ، 327 گرفتار، بہاولنگر میں ایکشن 180ایف آئی آرز درج ، 154گرفتار، پاکپتن میں 143 ، قصور میں مزید 44مقدمات درج
خبر نمبر 26
جشن عید میلاد النبی کل منایا جائے گا، تیاریاں عروج پر ، گھروں ، مساجد اور بازاروں کو جھنڈیوں اور روشنیوں سے سجادیا گیا ، سرور کائنات سے اظہار عقیدت ، ہر سو درود وسلام کی صدائیں ،
خبر نمبر 27
کپاس کے بعد چاول کی فصل میں بھی اہم سنگ میل عبور، پنجاب رواں سال 2ارب ڈالر کا چاول ایکسپورٹ کرے گا، نگران وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت اجلاس ، زیادہ پیداوار کے حصول کے لیے اہم اقدامات کی منظوری، محسن نقوی کی کپاس کے نرخ استحکام اور اضافے کے لیے اقدامات کی ہدایت،
خبر نمبر 28
نگران وزیراعلیٰ سندھ کا نیو کراچی چلڈرن اسپتال کے میڈیکل وارڈ کا دورہ ، اسپتال کی تزئین و آرائش کرنے کی ہدایت، ہسپتال میں این جی او بہتر کام کررہی ہے سندھ حکومت ان کی بھرپور مدد کرے گی ، جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر،
خبر نمبر 29
خیبرپختونخوا میں 135دہشت گرد سی ٹی ڈی کو مطلوب ، سی ٹی ڈی نے مطلوب دہشت گردوں کی تصاویر اور فہرست جاری کر دی، دہشت گردوں کی گرفتاری پر انعامی رقم 3لاکھ سے ایک کروڑ روپے مقرر ، ملزم عزیز الرحمان ، محمد سبحان کے سر کی قیمت ایک کروڑ روپے مقرر
خبر نمبر 30
200عسکریت پسندوں کو پاکستان میں حملے کرنے پر گرفتار کر لیا ، افغان طالبان کا دعویٰ ، طالبان سپریم لیڈر نے اپنی فورسز کو بھی پاکستان کے خلاف حملوں سے منع کر دیا، پاکستان پر حملے حرام اور غیر اسلامی قرار دے دئیے ، ہیبت اللہ اخون ز ادہ نے افغان ٹی ٹی پی سے تعاون نہ کرنے اور عطیات دینے سے سے بھی روک دیا۔
خبر نمبر 31
افغان کرنسی 2023 کی تیسری مضبوط ترین کرنسی قرار، طالبان نے کرنسی تجارت پر سخت اقدامات کیے ، افغانوں کو امریکی ڈالر اور پاکستانی روپیہ استعمال کرنے سے روک دیا، آن لائن ٹریڈنگ پر پابندی سے افغان کرنسی مضبوط ہوئی ، بلوم برگ کی رپورٹ
خبر نمبر 32
ایشین گیمز میں پاکستانی ہاکی ٹیم کی شاندار پرفارمنس ، ایونٹ میں مسلسل تیسری کامیابی ، پاکستانی ہاکی ٹیم کی ازبکستان کو 2-18 سے بڑی شکست ، ارباز احمد نے 5گول کیے ، پاکستانی ٹیم اپنا چوتھا میچ روایتی حریف بھارت کیخلاف 30ستمبر کو کھیلے گی ۔
خبر نمبر 33
ایشین گیمز میں چین کی 13سالہ اسکیٹ بورڈر کا بڑا کارنامہ ، گولڈ میڈل جیت کر تاریخ رقم کر دی ۔ کئی نامور کھلاڑیوں کو پیچھے چھوڑ دیا،
خبر نمبر 34
ای ایف ایل کپ کے تیسرے رائونڈ کے مقابلے جاری ، لیورپول کی لیسٹر سٹی کو 1-3سے شکست ، چیلسی نے برائٹن کو 0-1سے ہرا دیا، مانچسٹر سٹی کو نیوکاسل نے 0-1سے مات دی
خبر نمبر35
خوابوں کے پیچھے بھاگنے والی لڑکی کو خواہشات پوری کرنے کی طاقت مل گئی ،ہالی وڈ کی مزاح سے بھرپور اینی میٹڈ فلم وش کا ٹریلر جاری ، مووی رواں سال 22نومبر کو ریلیز ہوگی ۔


