خبر نمبر 1

سردی سے پہلے ہی گیس کی قلت کا خدشہ ، ملک میں گیس کی کمی پوری کرنے کی کوشش، دسمبر میں ایل این جی سپلائی کے لئے عالمی کمپنیوں سے بولیاں طلب ، دسمبر میں دو ایل این جی کارگوز کے لیے بولیاں طلب کی گئیں ، 4اکتوبر تک موصولی کے بعد اسی روز بڈز کھول دی جائیں گی ، گزشتہ سال قیمتوں میں اضافے سے پاکستان کو ایل این جی کارگوز کے حصول میں مشکلات تھیں ، گزشتہ سال کے مقابلے اس سال بین الاقوامی سطح پر گیس کی قیمتیں کم ہیں ، سردیوں میں دنیا بھر میں گیس کا استعمال بڑھنے سے قیمتوں پر اثر پڑتا ہے ، 2022 میں پاکستان نے 22ارب ڈالر کی گیس استعمال کی، آدھی گیس کی قیمت ادا نہ کی جس سے مشکلات ہیں ۔

خبر نمبر 2

پاکستان میں عام انتخابات سے قبل 16میڈیا تنظیموں کی انتخابی عمل مین شریک سیاسی جماعتوں سے اپیل کی ہے کہ وہ آزادی صحافت کے حق میں ٹھوس اقدامات کرے ، صحافی یونز ، آر ایس ایف کا جماعتوں سے آزادی صحافت کو منشور میں شامل کرنے کا مطالبہ ، پاکستان میں صحافیوں اور میڈیا کے خلاف جرائم میں چھوٹ بہت زیادہ ہے ، فریڈم نیٹ ورک کی رپورٹ میں 10سال میں صحافیوں کے قتل کے 96فیصد واعات میں سزا نہیں دی گئی ،

خبر نمبر 3

خیبرپختونخوا کابینہ کا ایم ڈی کیٹ کے امتحانات دوبارہ کرانے کا اعلان ، ٹیسٹ اب خیبر میڈیکل یونیورسٹی کے زیر انتظام کروایا جائے گا، سیکرٹری اعلیٰ تعلیم کی ایم ڈی کیٹ امتحان میں نقل پر بفیگ، ملزمان کی گرفتاری سے متعلق کابینہ کو بریفنگ دی گئی ، اجلاس میں ایجوکیشن ٹیسٹنگ اینڈ ایویلوئیشن کی اسکینڈل کی مزید تحقیقات کی اپیل کی جبکہ گرفتار ملزم سے تفتیش کر کے ملوث امیدواروں کے خلاف کاروائی کرنے کے حق میں ہونے کا کہا ۔

خبر نمبر 4

صحافی خالد جمیل کی درخواست ضمانت منظور، اسپیشل جج سینٹرل سلام اباد کا اڈیالہ جیل سے رہائی کا حکم ، خالد جمیل کو پیکا ایکٹ کے خلاف گرفتار کیا گیاتھا۔

خبر نمبر 5

فیصل آباد میں 10سالہ گھریلو ملازمہ پر تشدد، ملوث ملزمہ کو اب تک گرفتار نہیں کیا جاسکا، تشدد کے الزام میں ملزمہ کا شوہر گرفتار ہے ، متاثرہ بچی کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

خبر نمبر 6

ملتان میں سبق یاد نہ کرنے پر کمسن بچے پر بہیمانہ تشدد، زبان پر کیل رکھ کر تشدد کیا ، تشدد کرنے والا قاری اب تک گرفتار نہ ہوا، نچہ نشتر اسپتال میں زیر علاج ، وفاقی وزیر انسانی حقوق کا واقعے کا نوٹس، ملزم قاری کیخلاف قانونی کاروائی کی ہدایت، ملزم قاری نے دو روز قبل سبق یاد نہ کرنے پر بچے کے منہ میں کیل رکھ کے سزا دی تھی جو کیل بچے کے پیٹ میں چلا گیا تھا ، آپریشن کر کے کیل کو معدے سے نکالا گیا تھا۔

خبر نمبر 7

مظفر آباد میں مہنگی بجلی کے خلادف دھرنا جاری ، باغ راولا کوٹ سمیت دیگر اضلاع میں دھرنے جاری ، مظاہرین کا بجلی سستی کرنے کا مطالبہ ،

خبر نمبر 8

کوئٹہ کے فاطمہ جناح ہسپتال میں زیر علاج مریض میں کانگو وائرس کی تصدیق، بلوچستان مٰں کانگو کے مریضوں کی تعداد 34 ہو گئی ، فاطمہ جناح اسپتال میں 3مریض زیر علاج ، 1کی حالت تشویشناک ہے ،

خبر نمبر 9

لاہور میں مسجد وزیر خان کا جنوبی حصہ بحال، امریکی قونصل جنرل کرسٹین ہاکنز نے افتتاح کیا ، مسجد وزیر خان میں بحالی کا یہ پانچواں پروگرام ہے ، لاہور کے کھانے بہترین ہیں ،

خبر نمبر 10

88فیصد پاکستانی ، فوج کی کارکردگی سے مطمئن ، 56فیصد کا عدالتوں ، 56فیصد کا میڈیا کارکردگی پر اظہار اطمینان ، گیلپ پاکستان نے عوام کی آرا پر مبنی نیا سروے جاری کردیا، 54فیصد پولیس ، 51فیصد بلدیاتی حکومتوں سے مطمئن ، 47فیصد پارلیمنٹ، 42فیصد الیکشن کمیشن سے مطمئن ، 39فیصد سیاست دانوں کی کارکردگی سے مطمئن نظر آئے ۔ گیلپ پاکستان نے عوام کی آرا پر مبنی نیا سروے جاری کردیا ۔ سروے ملک بھر میں 3500افراد سے 10جون سے 30جون 2023 کے درمیان کیا گیا۔

خبر نمبر 11

کراچی ، پشاور کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق، افغان صوبے ننگر ہار میں 12سال کا بچہ پولیو سے متاثر، افغانستان میں اس سال متاثرہ بچوں کی تعداد 6 ہو گئی ۔ پاکستان اور افغانستان کے درمیان ازادانہ نقل و حرکت ہے ۔

خبر نمبر 12

سری لنکن کرکٹر دانشکاگوناتھیلا ریپ کیس میں بری ، الزام ثابت نہ ہو سکا، آسٹریلیا کی عدالت میں الزام لگانے والی خاتون ٹھوس شواہد پیش نہ کر سکی ۔ خاتون نے جھوٹ بولا ، آسٹریلین عدالت کا فیصلہ ، دانشکا کو گزشتہ برس نومبر میں گرفتارکیا گیا تھا۔

خبر نمبر 13

کراچی میں اوور 40گلوبل کرکٹ کپ ، امارات اور پاکستان مدمقابل ، پاکستان ویسٹ انڈیز اور امریکا سیمی فائنل میں پہنچ چکے ، چوتھی ٹیم کا فیصلہ آسٹریلیا ، ہانگ کانگ کینیڈا کے میچز کے بعد ہوگا،