خبر نمبر 1

سندھ اسمبلی کی 80گاڑیوں کے غلط استعمال کا انکشاف، اسپیکر سندھ اسمبلی کے پاس 22گاڑیاںقانونی طور پر انہیں 2گاڑیاں استعمال کرنے کی اجازت ہوتی ہے ، چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن کا نوٹس ، بتایا کہ سندھ اسمبلی کے پاس 120گاڑیاں ہیں ، 42گاڑیاں مختلف ملازمین اسعتمال کررہے ہیں جنہیں گاڑی الاٹ نہیں ہو سکتی ، اسٹینڈنگ کمیٹی چیئرمین کے پاس بھی 9گاڑیاں ہیں جو واپس نہیں کی گئیں ، سندھ اسمبلی کی 5گاڑیاں چھینی گئیں جن کا کوئی سراغ نہیں مل سکا، اسمبلی کی 24گاڑیاں گم ہیں جن کی ایف آئی آر تک نہیں کاٹی گئی ،

خبر نمبر 2

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی لاہور میں صوبائی ایپکس کمیٹی اجلاس میں شرکت ، آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کہا کہ غیر قانونی معاشی سرگرمیوں سے نمٹیں گے ، ان کاروائیوں سے معاشی نقصانات سے نجات ملے گی ، ایپکس کمیٹی اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی بھی شریک ہوئے ۔

خبر نمبر 3

چیئرمین کی طلبی کے خلاف استدعا اخراج مقدمہ میں تبدیل، اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی استدعا منظور کر لی ، چیئرمین نے سائفر مقدمے کے اندراج سے پہلے ایف آئی اے کال اپ نوٹس کو چیلنج کیا تھا ، مقدمہ درج ہونے کے بعد اسی درخواست میں ترمیم کی تھی ، مقدمہ اخراج کی استدعا کی متفرق درخواست دائر کی تھی ،

خبر نمبر 4

چیئرمین پی ٹی آئی سے وکیل شیر افضل مروت کی ملاقات، اڈیالہ جیل میں چیئرمین پی ٹی آئی کو وہ سہولیات میسر نہیں جو اٹک جیل میں تھیں ، چہل قدمی کے لیے 10فٹ کے کمرےسے نکلنے کی اجازت نہیں ، چیئرمین پی ٹی آئی کو بتایا 8دن کے لیے لندن جا رہا ہوں ، قانونی ٹیم میں ہر کوئی اپنی بساط کے مطابق کام کررہا ہے ،

خبر نمبر 5

مسافروں سے بھری ایک اور بس لوٹ لی گئی ، حیدرآباد سے کراچی جانے والی بس میں لو ٹ مار ، 4ڈاکوئوں نے نقدی اور موبائل فون چھین لیے ، ڈاکو بس کی چابی بھی ساتھ لے گئے ، پولیس کے مطابق مسافروں کو دوسری بس کے ذریعے منزل تک پہنچایا گیا۔ چند دن پہلے کراچی کے اندر چلنے والی پوری بس کے مسافروں کو بھی لوٹ لیا گیا تھا،

خبر نمبر 6

ٹخنے کی معمولی سرجری کے دوران مریض کیسے جان سے گیا، اسلام آباد ہیلتھ کیئر اتھارٹی نے نجی ہسپتال پر 10لاکھ روپے جرمانہ کردیا، اینستھیزیا دینے والے ڈاکٹر اور سرجن کو ذمہ دار قرار دیا، انیستھیزیا دینے والے ڈاکٹر پر بھی 5لاکھ روپے جرمانہ لگا دیا، حکام کا کہنا ہے کہ تحقیقات میں اسپتال انتظامیہ بدانتظامی اور غفلت کے ذمے دار نکلے ، کیس پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کو بھجوا دیا گیا ، ورثا کے مطابق آپریشن سے پہلے سرجن نے مریض سے ایک بھی ملاقات نہیں کی ۔
خبر نمبر 7

پیپلزپارٹی کی سینیٹر شیری رحمان کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے اجلاس میں ریپ کیسز میں پھانسی دینے کے بل کی مخالفت ، کہا کہ ریپ ایک گھنائونا جرم ہے پر سرعام پھانسی حل نہیں ، جوملک ریپ کے مجرم کو سرعام پھانسی دیتے ہیں کیا وہاں یہ جرم ختم ہو گیا ؟ سرعام پھانسیوں سے معاشرے میں ریپ ختم نہیں ہوگا بلکہ اس سے معاشرے میں بربریت میں اضافہ ہوگا۔

خبر نمبر 8

گوجرانوالہ میں پسند کی شادی کرنے والا جوڑا قتل، ملزمان نے لڑکے کی والدہ کو بھی قتل کردیا، 3افراد کو قتل کرنے کا واقعہ شاہین آباد میں ہوا ، لڑکی والوں نے صلح کے بہانے جوڑے اور ماں کو بلایا ۔ لڑکی کے سابق منگیتر نے فائرنگ کر کے تینوں افراد کو مار دیا۔