خبر نمبر 1

اسرائیل اور فلسطین کے بارے میں پاکستان موقف پر قائم رہے گا، کسی کی تقلید نہیں کرتے فیصلے قومی مفاد میں ہوں گے ، نگران وزیراعظم نے یو این میں مسئلہ کشمیر بھرپور اجاگر کیا ، افغانستان سے پاکستان پر حملے روکنا وہاں کی حکومت کی ذمہ داری ہے ، بھارت نے جو ماسک پہنا تھا وہ بری طرح اتر گیا، قتل کے واقعات بھارت کا گلوبل ایجنڈا بن گیا ہے ، بھارتی قتل و غارت پر اقوام متحدہ نے تشویش کااظہار کیا ، نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کی پریس کانفرنس ،

خبر نمبر2

چیف جسٹس نے اٹارنی جنرل و صوبائی ایڈووکیٹ جنرلز کا اجلاس آج بلا لیا ، تمام صوبائی پراسیکیوٹرز اور نیب پراسیکیوٹرز بھی طلب ، اجلاس میں فراہمی انصاف کو بہتر بنانے کی تجویز پر غور ہوگا، اٹارنی جنرل ، ایڈووکیٹ جنرلز ، پراسیکیوٹرز تجاویز پیش کریں گے ۔

خبر نمبر 3

کسی سے ڈیل کریں گے نہ کسی سے لڑائی کریں گے ، ہم الیکشن میں فری اینڈ فیئر ماحول چاہتے ہیں ، طاقت کا سرچشمہ عوام ہیں سندھ میں پیپلزپارٹی ناکام ہوئی ہم اب بھرپور مقابلہ کریں گے ، پی ٹی آئی کی حکومت کو آئینی طریقے سے گرایا، نوازشریف کا ایجنڈا مطلوم عوام کو ریلیف دینا ہے ، لیگی رہنما محمد زبیر کی میڈیا ٹاک

خبر نمبر 4

مہنگے ایندھن اور روپے کی بے قدری کے اثرات، سستے اور پلانٹس کی بجلی بھی مہنگی ہونے کا امکان ، سینٹر پاور کمپنی گدو نے بجلی کی پیداواری قیمتوں کی درخواست نیپرا میں جمع کرا دی۔ بجلی کی پیداواری قیمت 14روپے 93پیسے فی یونٹ تک مقرر کرنے کی درخواست، سینٹر پاور کمپنی کا ریفرنس ٹیرف 2روپے 17پیسے فی یونٹ تک ہے ، نیپرا نے متعلقہ فریقین سے 7دنوں میں جواب طلب کر لیا۔

خبر نمبر 5

بجلی کی قیمتوں میں اضافہ تباہ کن ہے ، جن حکمرانوں نے آئی پی پیز سے معاہدے کیے انہوں نے عوام کے ساتھ ظلم کیا، معاہدوں کا آڈٹ کرایا جائے نگران حکومت شفاف انتخابات کرائے 6اکتوبرکوگورنر ہائوس پر دھرنا ہوگا، امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی میڈیا ٹاک