خبر نمبر 1

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا دورہ لاہور، صوبائی ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کی ، صوبے کی مجموعی سیکورٹی صورتحال ، سمگلنگ کیخلاف کریک ڈائون سے متعلق بریفنگ ، غیر قانونی مقیم غیر ملکی شہریوں کی وطن واپسی کا بھی جائزہ ، ریاستی ادارے ، سرکاری محکمے اور عوام صوبے کی ترقی اور خوشحالی کے لیے متحد ہیں ، غیر قانونی معاشی سرگرمیوں کیخلاف سیکورٹی ادارے پوری قوت سے کارروائیاں جاری رکھیں ، اس سے معاشی نقصانات سے نجات مل سکے گی ، ارمی چیف جنرل عاصم منیر کی گفتگو، سپہ سالار کا تاریخی اقدامات کے سودمند اثرات کیلئے تمام متعلقہ محکموں کے درمیان ہم آہنگی کی ضرورت پر زور، فورم کو سرمایہ کاری سہولت کونسل ، گرین پنجاب کے اقدامات کی پیشرفت سے آگاہ کیا، کچے میں جاری آپریشن کی پیشرفت بارے بھی آگاہ کیا ، آئی ایس پی آر ،

خبر نمبر 2

پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ وفاقی حکومت نے فل کورٹ کے 5سوالات کے جوابات دے دئیے ، 8رکنی بینچ کی جانب سے قانون کا معطل کرنا غیر آئینی تھا، مفروضہ کی بنیاد پر قانون کالعدم قرار نہیں دیا جا سکتا، جواب ، لامتناہی صوابدیدی اختیار سے نظام تباہ ہوتا ہے ، پارلیمنٹ کو قانون سازی کااختیار ہے ، پارلیمنٹ قانون سازی سے عدالتی فیصلوں کا اثر ختم کر سکتی ہے ۔ پریکٹس قانون سے عدلیہ کی آزادی کو مزید یقینی بنایا گیا ہے ۔ وفاقی حکومت کا جواب

خبر نمبر3

چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی زیرصدارت اہم اجلاس، اٹارنی جنرل ، ایڈووکیٹ جنرلز پراسیکیوٹر جنرلز کی شرکت ، عدالتوں میں زیر التوا مقدمات کے حل، فراہمی انصاف کو بہتر بنانے پر غور، اجلاس میں سرکاری وکلا کو مقدمات میں تیاری کر کے پیش ہونے پر اتفاق ،

خبر نمبر 4

سپریم کورٹ کے احکامات کے بعد نیب ریفرنسز میں ملزمان کی طلبی شروع، ملزمان کو چنیوٹ مائنز ریفرنس اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان سمیت 8ملزمان طلب ،

خبر نمبر5

ظالم حکومت کو جمہوری ہتھیار استعمال کرتے ہوئے اقتدار سے باہر کیا ، ملک بھر کی سیاسی قیادت کو وقت کی ظالم حکومت کےخلاف اکٹھا کیا ، ہم نے ضمنی انتخابات میں نام نہاد مقبولیت کی دعویدار حریف سیاسی جماعت کو عبرتناک شکست دی ، بلاول بھٹو کے نام لیے بغیر تحریک انصاف پر وار، بلاول بھٹو سے خورشید شاہ اور قائم علی شاہ کی ملاقات، ملکی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال ،

خبر نمبر6

جن لوگوں نے جرم کیا ہے وہ حساب بھی دیں گے ، 9مئی کے مجرموں کو سزا دینے کے بجائے الیکشن لڑنے دیں ، ایسا نہیں ہونے دیں گے ، 9مئی کے مجرموں کو پراسیکیوٹ نہیں کریں گے تو ایسے کام روز ہوا کریں گے ۔ 21اکتوبر کو نوازشریف پاکستان آ رہے ہیں ، ترقی کا سفر ایک بار پھر شروع ہوگا، 90کی دہائی میں نوازشریف کیخلاف سازش ہوئی تو ملکی ترقی رک گئی تھی ۔ عوام نوازشریف کو 2013والا مینڈیٹ دوبارہ دے، نوازشریف کا بیانیہ ایک ہی رہا ہے اس سے کبھی ہم پیچھے نہیں ہٹے ، مسلم لیگ ن کا بیانیہ عوام کی خدمت کرنے کا ہے ، رانا ثناء اللہ کا گجرانوالہ میں تقریب سے خطاب ۔

خبر نمبر 7

نوابشاہ میں پولیس اور رینجرز کا شرپسندوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن ، فائرنگ کے تبادلے میں 4جرائم پیشہ ملزم ہلاک ، 4زخمی ، پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری نے گائوں ماڑی جلبانی کو گھیرے میں لے لیا۔

خبر نمبر 8

کھیل سے کھلواڑ، بھارتی ہٹ دھرمی برقرار، مودی سرکار نے پاکستانی شائقین کرکٹ کو تاحال ویزے جاری نہ کیے ، پاکستان کا معاملہ آئی سی سی کے سامنے اٹھانے کا اعلان ، شائقین کو بھارتی ویزے نہ ملنے پر آئی سی سی سے بات کریں گے ، پاکستانی شائقین کو ویزے دینا آئی سی سی رولز میں لازم ہے ، نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کی گفتگو