خبر نمبر 1
تحریک انصاف کے چیئرمین کے وکیل شیر افضل مروت اور لیگی رہنما افنان اللہ میں جھڑپ ، ٹی وی پروگرام میں گفتگو کے دوران ایک دوسرے پر پل پڑے ، پہلے دھکے دئیے ، تھپڑ مارے اور مکوں کی بارش بھی کر دی ، مار پیٹ کرتے ہوئے دونوں پارٹی رہنما فرش پر گر پڑے ، معاملہ تلخ کلامی سے شروع ہوا، نازیبا الفاظ بولے پھر دھینگا مشتی ہونے لگی ، سیٹ پر موجود افراد نے بیچ بچائو کرایا دونوں کو علیحدہ کیا۔

خبر نمبر 2

بھارت مسلم نسل کشی ، اقلیتوں پر مظالم کرتا ہے ، منی پور میں گرجے گھروں کو جلانے تباہ کرنے میں ملوث ہے ، اقلیتی رہنمائوں کے ماورائے عدالت قتل میں بھارت ملوث ہے ہندو توانظریے سے متاثر ہوکر بھارتی نفسیات بدلی ، برطانوی ارکان پارلیمان ، وفود سے ملاقات میں گفتگو، کہا بھارت کشمیر کا ڈھانچہ تبدیل کررہا ہے ، دنیا بھارت پر آبادیاتی تبدیلیوں کی واپسی کے لیے دبائو ڈالے ، صدر عارف علوی کی گفتگو،

خبر نمبر 3

سابق چیف جسٹس تصدق جیلانی نے کہا کہ 2013میں چرچ میں دھماکے پر سوموٹو لیا گیا، اس پر عمل ہوتا تو جڑانوالہ واقعہ نہ ہوتا ، گورنمنٹ کالج لاہور کے 22ویں کانووکیشن سے خطاب ، کہا مغرب مین یونیوورسٹیاں بنا کر ترقی کی ، ہم تعلیم کو اہمیت نہ دے کر پیچھے رہ گئے ۔ مذہب کی جبری تبدیلی پر قابو پانا ہوگا۔ ہم کو اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا ہوگا۔