خبر نمبر 1
بلوچستان میں دہشتگردی کے پیچھے را ہے ، نہتے شہریوں کو نشانہ بنانے والے مسلمان نہیں ہو سکتے ، فیصلہ کر لیا دہشت گردوں کا قلع قمع کیا جائے گا، داعش ، ٹی ٹی پی سمیت کسی کو نہیں چھوڑا جائے گا۔ ملک کے ایک ایک انچ کی حفاظت کرنا ہماری ذمہ داری ہے ، ریاست نے تہیہ کر لیا زیرو ٹالرنس ہوگا، دہشتگردوں کو ان کے بلوں سے ڈھونڈ نکالیں گے ۔ان کے خلاف جتنا بڑا آپریشن کرنا پڑا کریں گے ۔کوئی معافی نہیں ہو گی ، خون کے ایک ایک قطرے کا حساب لیں گے ۔ وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کی پریس کانفرنس
خبر نمبر 2
مستونگ دھماکے کے 7زخمی دم توڑ گئے ، ہلاکتوں کی تعداد59ہو گئی ۔ بیشتر زخمی کوئٹہ منتقل، متعدد کی حالت تشویشناک ، دھماکے میں ڈی ایس پی نوازگشکوری بھی شہید ہوئے ۔ دھماکا خودکش تھا ،ترجمان سی ٹی ڈی کی تصدیق، حملے کا مقدمہ درج ، قتل ، اقدام قتل دہشتگردی اور دیگر دفعات شامل ، ڈی ایس پی نواز گشکوری نے خودکش حملہ آور کو روکنے کی کوشش کی جلوس کی وجہ سے جانی نقصان زیادہ ہوا آئی جی عبدالخالق شیخ کی گفتگو۔ شہید نوازگشکوری کی ایس پی آفس میں نماز جنازہ ادا ، آئی جی ، ڈی آئی جی ، اعلیٰ پولیس افسران ،شہریوں کی کثیر تعداد میں شرکت ۔
خبر نمبر 3
امریکا کی پاکستان میں خود کش حملوں کی مذمت، پیاروں کو کھونے والے خاندانوں کے ساتھ تعزیت کرتے ہیں ، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھوملر کا بیان ، سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کی بھی پاکستان میں دہشتگردانہ حملوں میں انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کااظہار، حملوں کے ذمہ داروں کو جلد انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے ، بلوچستان حملوں کی مذمت کرتے ہیں ،پرامن شہریوں کو نشانہ بنانا خوفناک فعل ہے ، انتونیو گوتریس کا دہشتگردی میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ کااظہار ، یو اے ای ، ترکیہ، کویت کی بھی پاکستان میں خود کش حملوں کی مذمت ،
خبر نمبر4
نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کو برطانوی وزیر خارجہ کا ٹیلی فون ، مستونگ اور ہنگو میں دہشتگردی کے واقعات پر اظہار افسوس، جمزگلورگی کی جاں بحق اور زخمیوں کے لواحقین سے اظہار یکجہتی، دہشتگردی کے وقعات میں ملوث عناصر کو کٹہرے میں لائیں گے ، ملک سے دہشتگردی کی لعنت کا خاتمہ کریں گے ۔ انوار الحق کاکڑ کی گفتگو
خبر نمبر 5
امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان کی ٹی ٹی پی کے حوالے سے پاکستانی موقف کی تائید، ٹی ٹی پی خطے کے امن کے لیے شدید ترین خطرہ ہے ، ٹی ٹی پی کا افغان سرزمین استعمال کر کے حملوں میں اضافہ ہوا، افغان طالبان اور ٹی ٹی پی آپریشنل اور مالی معاونت میں ایک پیج پر ہیں ، افغان طالبان کالعدم تحریک طالبان کو لاجسٹک سپورٹ بھی فراہم کرتے آئے ہیں ۔ تھامس ویسٹ کااظہار خیال
خبر نمبر6
نوازشریف کا وطن واپسی سے قبل سعودی عرب اور دبئی جانے کا امکان ، نوازشریف کا سعودی عرب میں 4روزہ قیام کا امکان ، عمرہ ادائیگی کے بعد دبئی پہنچیں گے ۔ قائد ن لیگ نوازشریف دبئی سے سینئر لیگی رہنمائوں کے ہمراہ پاکستان جائیں گے ۔
خبر نمبر 7
قوم کی امید نوازشریف ہیں ، وہ ملک کو بحرانوں سے نکالیں گے ، قائد ن لیگ عوام کو مہنگائی ، بجلی کے زائد بلوں سے نجات دلائیں گے ، قوم کو متحد کریں گے ، نوازشریف کے آنے سے ترقی، امن اور خوشحالی آئے گی ، مریم نواز کی گفتگو، چیف آرگنائزرن لیگ کی زیر صدارت پنجاب کے ڈویژن اور اضلاع کے صدور کا اجلاس ، نوازشریف کی 21اکتوبر کو واپسی اور استقبال پر مشاورت، استقبال کے حوالے سے پارٹی اور عوام جوش اور جذبے کا خیر مقدم ،
خبر نمبر 8
سائفر کسی میں چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی قصور وار قرار، ایف آئی اے نے چالان آفیشل سیکرٹ ایکٹ خصوصی عدالت میں جمع کرادیا ، چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو ٹرائل کر کے سزا دینے کی استدعا، اسد عمر ایف آئی اے کی ملزمان کی لسٹ میں شامل نہیں ، سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان ایف آئی اے کے مضبوط گواہ بن گئے ۔ اعظم خان کا بیان چالان کے ساتھ منسلک ، چیئرمین پی ٹی آئی نے سائفر اپنے پاس رکھا اور اسٹیٹ سیکرٹ کا غلط استعمال کیا۔ کاپی چیئرمین پی ٹی آئی کے پاس پہنچی لیکن واپس نہیں کی گئی ۔ چالان کا متن
خبر نمبر 9
چیئرمین پی ٹی آئی کی توہین الیکشن کمیشن کی کارروائی کے خلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر، لاہور ہائیکورٹ کا تین رکنی فل بینچ تشکیل ، سربراہی جسٹس عالیہ نیلم کریں گی ۔ جسٹس شاہرام سرور چوہدری اور جسٹس عزرت جاوید گھرال بینچ کا حصہ ، عدالت میں 4اکتوبر کو سماعت ہوگی۔ چیئرمین تحریک انصاف نے توہین الیکشن کمیشن کی کارروائی کو چیلنج کررکھا ہے ۔ لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو حتمی فیصلہ کرنے سے روک رکھا ہے ۔
خبر نمبر 10
حلقہ بندیوں میں آبادی کے تناسب کا معاملہ، فافن نے رپورٹ جاری کر دی، 180حلقوں میں آبادی کا فرق 10فیصد عمومی اجازت سے تجاوز، اسمبلیوں کی 20فیصد سے زائد حلقوں کی آبادی میں کمی بیشی کی شرح10فیصد قانونی حد سے زائد ، فرق پارلیمنٹ سے منظور مساوی رائے دہی کے اصول کے بھی خلاف ہے ۔ فافن رپورٹ
خبر نمبر11
جاوید لطیف اور مریم اورنگزیب کیخلاف اشتعال انگیز تقاریر کا کیس ، دونون لیگی رہنمائوں کی وجہ سے وکیل پیش نہ ہوئے ۔ عدالت نے مریم اورنگزیب ، جاوید لطیف کو دوبارہ طلب کر لیا ، سماعت 14اکتوبر تک ملتوی ، انسداد دشتگردی کی عدالت کے جج ابھرگل خان نے سماعت کی عدالت نے پولیس کی ملزمان کو مقدمے سے دسچارج کرنے کی استدعامسترد کر دی ۔
خبر نمبر 12
خاور مانیکا کی 8روزہ جسمانی ریمانڈ کیخلاف درخواست، اوکاڑہ میں متعلقہ ایڈیشنل سیشن جج کے چھٹی پر ہونے کے باعث سماعت ملتوی ، درخواست پر دوبارہ سماعت کیلئے 2اکتوبر کی تاریخ مقرر، خاور مانیکا کو کرپشن کے مقدمے میں حراست میں لیا گیا۔
خبر نمبر 13
آئی ایم ایف ٹیکس محصولات پر ایف بی آر کی کارکردگی سے مطمئن ، فیڈرل ریونیو کوئی نیا ٹیکس لگائے بغیر ٹیکس ہدف حصل کرنے کیلئے پرعزم ، نگران حکومت کے دوران کوئی نیا ٹیکس نہیں لگا سکتے ، آئی ایم کو جواب ، ایف بی آر اور آئی ایم ایف کے درمیان آن لائن میٹنگ عالمی مالیاتی ادارے کو ہدف کے مطابق ٹیکس محصولات اکٹھی کیے جانے پر بریفنگ ، آئی ایم ایف کو ٹیکس چوروں کے خلاف کارروائیوں کے پلان سے بھی آگاہ کیاگیا ۔
خبر نمبر 14
مہنگائی کے بوجھ تلے دبے عوام کیلئے کچھ ریلیف کی امید، یکم اکتوبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ، پٹرول کی قیمت میں 10روپے فی لٹر کمی کی تجویز ، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 17روپے لٹر کمی متوقع، نگران وزیر اعظم وزارت خزانہ کی مشاورت سے حتمی فیصلہ کریں گے ۔ حکومت پٹرول پر 60روپے فی لٹر لیوی وصول کررہی ہے ۔
خبر نمبر 15
مظفرآباد، تاجر رہنمائوں کی گرفتاریوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ، پولیس اور مظاہرین میں تصادم ، ڈی ایس پی سمیت 3اہلکار زخمی ، پولیس کا لاٹھی چارج ، مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے شیلنگ ،
خبر نمبر 16
پورے پنجاب میں غیر معیاری انجکشن فروخت ہو رہے ہیں ، انصاف کے تمام تقاض پورے کریں گے ، تحقیقات مکمل ہونے پر حقائق سامنے لائیں گے ، نگوان وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم کی پریس کانفرنس، انجکشن اسکینڈل میں 3ملزم گرفتار ہیں ، کسی کو نہیں چھوڑ رہے ، انکوائری کر رہے ہیں ہمارے اوپر بہت پریشر ہے ، کہ ادویات کو بند نہ کریں کینسر کے مریضوں کا ٹیکہ آشوب چشم کے مریضوں کو لگایا گیا، نگران صوبائی وزیر ڈاکٹر جمال ناصرکی گفتگو
خبر نمبر 17
نوازشریف نے 2017کے کرداروں کو احتساب خدا پر چھوڑ دیا، امید ہے قائد مسلم لیگ ن نوازشریف کو قوم بھاری اکثریت میں ووٹ ڈالے گی، مسلم لیگ ن کی اکثریت ہو گی تو مشکل فیصلے کر سکیں گے ، تمام توانائیاں ملک کی بہتری کیلئے ہوں گے ، سربراہ ن لیگ کے خلاف سازش کرنے والے بہت کم عرصہ میں بے نقاب ہو گئے ، میرے خلاف بھی نیب میں بے بنیاد مقدمات بنائے گئے ، ہمارے دور میں مہنگائی شرح 4فیصد، اسٹاک مارکیٹ 54ہزار کی حد پار کر چکی تھی ، پانامہ کا ڈرامہ رچا کر نوازشریف کو ہٹایا گیا، اسحاق ڈار کی لندن میں میڈیا سے گفتگو
خبر نمبر 18
کینیڈا میں سکھ رہنمائوں کی جان کو شدید خطرات لاحق، ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کے بعد کینیڈا میں مقیم ایک اور سکھ رہنما کو کینیڈین پولیس اور انٹیلی جنس کا انتباہ جاری ، کینیڈین قانون نافذ کرنے والے ادارے کے حکام کی گرمیت سنگھ سے ملاقات، جان کو شدید خطرات لاحق ہونے کی تصدیق گرومیت سنگھ گرونانک سے گردوارے کے کمیٹی کے سینئر رکن ہیں ،
خبر نمبر 19
کرکٹ ورلڈ کپ سے قبل آج ہونے والے دونوں وارم اپ میچز بارش کے باعث ختم کر دئیے گئے ، وارم اپ میچز میں بھارت اور انگلینڈ آسٹریلیا اور نیدر لینڈ کا مقابلہ تھا ،
خبر نمبر 20
کرکٹ ورلڈ کپ میں پاک بھارت کرکٹ میچ احمد آباد ایئر پورٹ پر فضائی ٹریفک 30فیصد بڑھ گئی ، اکتوبر میں 650نان شیڈولڈ چارٹر ڈائیرکرافٹس کی احمد آباد ایئر پر آمدورفت متوقع، احمد آباد میں پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ میچ 14اکتوبر کو شیڈول ہے ،
خبر نمبر 21
ہنگو کے علاقے دوآبہ کی مسجد میں خود کش دھماکا، حملہ آوروں کی سی سی ٹی وی فوٹیج موصول ، دہشتگردوں کو موٹرسائیکل پر دیکھا جا سکتا ہے ۔ دونوں نے چہرے چھپا رکھے ہیں ۔ موٹرسائیکل پر بیٹھا ایک حملہ آور سفید کپڑوں میں ملبوس ہے ، دھماکے میں 5افراد جاں بحق 12زخمی ہوئے ،
خبر نمبر 22
لاہور کی اسپیشل سینٹرل عدالت نے مونس الٰہی کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے ، قابل ضمانت وارنٹ منی لانڈرنگ کے مقدمے میں جاری کیے گئے مونس الٰہی کی طلبی کے سمن بیرون ملک ارسال کیے ، وصول نہیں کر رہے ، ایف آئی اے کا موقف، کاروائی 11اکتوبر تک ملتوی ،
خبر نمبر 23
پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی کو خط لکھ دیا، ورلڈ کپ شروع ہونے میں صرف 5دن رہ گئے ، بھارت نے ورلڈ کپ کی رپورٹنگ کرنے والے صحافیوں کی ویزہ درخواستیں ابھی تک وصول نہیں کی ، شائقین کرکٹ میں بھی بے چینی بڑھ رہی ہے ، ویزہ پالیسی کے حوالے سے واضح کیا جائے ، آئی سی سی جلد صحافیوں ، شائقین کو ویزے جاری کرنے کے لیے اقدامات کرے ، خط کا متن
خبر نمبر 24
نیوزی لینڈ کے خلاف وارم اپ میچ سے نئی چیزیں سیکھنے کو ملیں ، ہمیں فیلڈنگ کے معیار کو بہتر کرنا ہے ، نیوزی لینڈ نے بڑا ہدف حاصل کیا مگر ہماری طرف سے شاہین نے بولنگ نہیں کی ، حارث نے 6اوور کیے ، شاداب اورافتخار نے اوور نہیں کیے ، جو محبت پاکستان کے لوگوں میں دیکھی وہی محبت بھارتی عوام میں دیکھی ۔ وکٹ کیپر محمد رضوان کی گفتگو
خبر نمبر 25
ایشین گیمز میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں ہاکی میچ میں آمنے سامنے ، بھارت کو ابتدائی لمحات میں دو گولز کی برتری حاصل، جیت کی صورت میں پاکستانی ٹیم کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر جائے گی ۔
خبر نمبر 26
ایشین گیمز ، پاکستان نے اسکواش میں چاندی کا تمغہ جیت لیا ، اسکواش میں بھارت نے فائنل میں پاکستان کو شکست دی ، بھارت نے 2-1سے کامیابی اپنے نام کی گولڈ میڈل مقابلے کا فیصلہ کن میچ نورزمان اور اویس کے درمیان ہوا۔
خبر نمبر 27
پنجاب میں آشوب چشم کا پھیلائو ، مریضوں کی تعداد 3لاکھ 94ہزار سے زائد ہو گئی ، گزشتہ 24گھنٹے میں بہاولپور میں 1540، ملتان میں 1048، لاہور میں 452 نئے مریض رپورٹ، صوبے کے دیگر شہروں میں بھی سینکڑ وں مریض سامنے آئے ، لاہور میں آئی ڈراپس اور عرق گلاب نایاب ، ادویات نہ ملنے کی شکایت عام ، متاثرہ مریض پریشان ،
خبر نمبر 28
جس شہر کی آبادی معلوم نہ ہو وہاں ترقی کیا ہوگی ، چاہتے ہیں چیزوں کو بہتر کیا جائے ، تنقید کو ہمیشہ مثبت انداز میں لیتے ہیں ، پانی مافیا کے خلاف کارروائی کرتے ہیں صرف بولتے نہیں ، کراچی میں کچرے کا مسئلہ حل کریں گے ، شہریوں کو زیادہ سے زیادہ تفریحی سہولیات فراہم کرینگے ، شہر قائد کے چڑیا گھر میں نئے جانور لانے کی ضرورت ہے ، میئر مرتضیٰ وہاب کی میڈیا ٹاک
خبر نمبر 29
برطانیہ سکھ مظاہرین کا احتجاج، بھارتی ہائی کمشنر کو گوردوارے مین داخلے سے روک دیا، ہردیپ سنگھ نجر کے قتل پر احتجاج کرتے ہوئے سنگھ بھارتی ہائی کمشنر کے سامنے آ گئے ، سکھوں نے بھارتی ہائی کمشنر کو گوردوارے سے واپس جانے پر مجبور کر دیا،
خبر نمبر 30
ٹروڈو کے انکشافات کے بعد بھارت کی پالیسی کھل کر دنیا کے سامنے آ گئی ، بھارت نے اپنا جاسوسی نیٹ ورک مغربی ممالک میں پھیلا رکھا ہے ۔ بھارتی خفیہ ایجنسی را کو کسی بھی ملک میں قتل جیسی کارروائیاں کی اجازت دے دی ۔ امریکی جریدے اسٹریٹ جرنل نے پرتشدد بھارتی دفاعی پالیسی کا راز فاش کردیا، بھارت نے من گھڑت الزامات کی جوابی کاروائی کے طور پر دنیا بھر میں قتل و غارت پھیلانا شروع کردیا، ہمسایہ ممالک میں دہشتگردی کے الزام لگانا بھارتی ایجنسی را کی پرانی روش ہے ، وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ
خبر نمبر 31
انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آج آخری تاریخ، تاجروں ، صنعتکاروں کا گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ بڑھانے کا مطالبہ ، انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کا عمل 3جولائی سے جاری ، گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع ہوگی یا نہیں حتمی اعلان وزیر خزانہ کی منظوری سے ہوگا۔
خبر نمبر 32
نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا تھانہ فیکٹری ایریا شیخو پورہ اور تھانہ شفیق آباد کا دورہ ، فرنٹ ڈیسک پر شہریوں کی درخواستوں پر پیشرفت کا جائزہ ، موبائل چوری ، ڈکیتی کی درخواستوں پر 24گھنٹے میں ایف آئی آر درج نہ ہونے پر برہمی کااظہار، محسن نقوی کا تھانہ شیخوپورہ کے ایس ایچ او کو فوری عہدے سے ہٹانے کا حکم ، مقدمے میں تاخیر کسی صورت برداشت نہیں ،
خبر نمبر 33
پشاور میں انسداد دہشتگردی میں مطلوب دہشتگردوں کی دوسری فہرست جاری کر دی ، 31دہشتگردوں کی گرفتاری پر انعامی رقم بھی مقرر کردی ، 30لاکھ سے 50لاکھ تک انعام رکھا گیا ۔ دہشتگردوں میں 15کا تعلق ضلع بنوں سے ہے ۔
خبر نمبر 34
پشاور میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام، متھرا کے علاقے میں کھیتوں سے راکٹ لانچر کے 10گولے برآمد، اسلحہ پولیس اور سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بنانے کے لیے استعمال ہو سکتا تھا ۔ بروقت کارروائی سے تباہی کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا۔ پولیس حکام
خبر نمبر 35
لاہور ہائیکورٹ میں نئی بلڈنگ کی تعمیر کیلئے کھدائی کے دوران قدیم کنواں نکل آیا، کنواں کئی سو سال پرانا ہے ، کھدائی روک دی ، ماہرین آثار قدیمہ طلب ،
خبر نمبر 36
نیویارک میں ایمرجنسی نافذ، بارشوں کے بعد سیلابی ریلوں کی وارننگ ، ایمرجنسی نافذ، ہنگامی صورتحال کا اعلان ، موسلا دھار بارش کی وجہ سے پبلک ٹرانسپورٹ بند، میئر کی شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت، سب وے اسٹیشنز پانی سے بھر گئے ۔ سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگی ۔
خبر نمبر 37
اسپین لالیگا میں بارسلونا کی سیویلا کو 0-1سے شکست،بارسلونا کی ٹیم پہلے نمبر پر براجمان ، میکسن فٹ بال لیگ میچ کے دوران کتا میدان میں آگیا ،کتا فٹبال لے کر ادھر اُدھر بھاگتا رہا ۔ سیکیورٹی اہلکاروں کی کتا پکڑنے کی کوشش، کافی تگ و دو کے بعد پکڑ لیا گیا۔
خبر نمبر 38
فرانس ، رگبی ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ کی اٹلی کو شکست ،


