خبر نمبر 1
اسحاق ڈار کا بھی جرنل باجوہ اور جرنل فیض کے احتساب ترک کرنے کا ااشارہ دیدیا ، نوازکا باجوہ فیض کے احتساب کا بیانیہ چھوڑنے کا اشارہ ، نوازشریف نے پہلے ہی معاملہ اللہ کے سپرد کر دیا تھا ۔ صرف دو ہی راستے ہیں ملک کو ٹھیک کریں یا انتقام میں لگ جائیں ، نوازشریف کی سوچ ہے کہ ملک کو ترقی پر گامزن کرنا ہے ۔ نوازشریف کے خلاف کردار بے نقاب ہو چکے ہیں ۔
خبر نمبر 2
جناح ہائوس جلا ئو گھیرائو کیس میں پی ٹی آئی رہنما اشتہاری قرار، فرخ حبیب ، مراد سعید، حماد اظہر، علی امین گنڈا پور اشتہاری قرار، اسلم اقبال ، عندلیب عباسی ، زبیر نیازی ، کرامت کھوکھر بھی شامل ، لاہور کی عدالت نے ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کیے تھے ۔ ملزمان کے خلاف تھانہ سرور روڈ پولیس نے مقدمہ درج کر رکھا تھا۔
خبر نمبر 3
سی ٹی ڈی کا حملہ آور کی شناخت کے لیے نادرا سے رابطہ ،حملہ آور کے اعضا ڈی این اے کے لے بھجوائے جا رہے ہیں ، جیو فینسنگ ہو رہی ہے کوئی گرفتاری نہیں ہو سکی ، حملے کا مقدمہ نامعلوم حملہ آوروں کے خلاف درج ، دھماکے میں 8کلو تک دھماکا خیز مواد استعمال ہوا، مستونگ حملے میں 55افراد جاں بحق 66زخمی ہوئے ۔
خبر نمبر 4
افغان طالبان کا ایکشن ، چترال حملہ افغان طالبان نے 200 دہشتگرد گرفتار کر لیے ، امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ پاکستانی کوششوں کے نتائج آنا شروع ہو گئے گرفتاریاں افغان طالبان پر دبائو کی حکمت عملی کا نتیجہ قرار، سپریم لیڈر نے ٹی ٹی پی کو فنڈ نہ دینے کی ہدایت کر دی ،
خبر نمبر 5
ڈی وی آر کا ڈیٹا ڈیلیٹ ، موبائل کا ڈیٹا نہ مل سکا، رانی پور میں پیر کے گھر سے مردہ پائی گئی کمسن فاطمہ کے کیس میں پولیس شواہد حاصل کرنے میں ناکام ، پولیس کے مطابق گھر سے ڈی وی آر لینے سے قبل ہی ڈیٹا ڈیلیٹ ہو چکا تھا، ڈ یلیٹ ڈیٹا کی ریکوری نہیں ہو سکی ، مرکزی ملزم اسد شاہ بھی اپنے لیپ ٹاپ سے تمام ڈیٹا ڈیلیٹ کر چکا ہے ۔ ملزم کے بار بار غلط کو ڈ بتانے سے فون لاک ہو چکا ۔
خبر نمبر 6
ٹی وی پروگرام میں جھگڑا ، ن لیگ کے سینیتر افنان اللہ کی درخواست پر چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل شیر افضل مروت کے خلاف مقدمہ درج ، 3روز قبل ٹی وی پروگرام میںلڑ پڑے تھے ۔ مار پیٹ کرتے ہوئے دونوں فرش پر گر پڑے تھے ۔ دونوں میں جھگڑا بحث کے دوران تلخ کلامی پر ہوا تھا۔ معاملہ نازیبا الفاظ سے مارپیٹ تک پہنچ گیا۔ سیٹ پر موجود لوگون نے بیچ بچائو کرایا تھا۔ اور دونوں کو علیحدہ کیا تھا۔
خبر نمبر 7
سیکورٹی فورسز کا کاٹلنگ مردان میں خفیہ اطلاع پر آپریشن ، ہائی ویلیو ٹارگٹ دہشت گرد فیصل مارا گیا، اسلحہ اور گولہ بارود برآمد، آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گرد سیکیورٹی اداروں کو انتہائی مطلوب تھا۔ پاراچنار میں مقابلے میں لانس نائیک غیرت خان شہید،
خبر نمبر 8
سانحہ جڑانوالہ ، مسیحی طلبہ کی ڈیڑھ ماہ بعد تعلیمی سرگرمیاں بحال، مسیحی برادری کے بچے دوبارہ اسلوک پہنچ گئے ۔ خصوصی کلاسز کا اہتمام ، اساتذہ اور طلبہ سانحے کی تلخ یادیں منانے کو پرعزم ، ہجوم نے گستاخی کا الزام لگا کر آبادیوں کو نشانہ بنایا تھا ۔ کئی مکانوں اور گرجا گھروں کو جلا دیا تھا ۔ مسیحیوں کی زندگی بھر کی جمع پونجی لوٹی گئی تھی ، فسادات نے مسیحی آبادیوں کا سکھ اور چین سب کچھ چھین لیا تھا۔ ایسے خاندان اجرے جہاں شہنائیاں گونجنے والی تھیں ۔ جلائو گھیرائو کے المناک واقعات نے سب کچھ راکھ کر دیا تھا۔ پھر امید کی کرن جاگی ہے ، سماجی تنظیموں نے بیٹیوں کا جہیز اکٹھا کیا۔ شادی کی تاریخیں پھر پکی ہوئی ہیں۔
خبر نمبر 9
پنجاب میں ڈینگی کے وار ، مزید 121کیسوں کی تصدیق، سیکرٹری صحت کے مطابق لاہور میں 40، پنڈی میں 46 مریض رجسٹرڈ، لاہور کے ہسپتالوں میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 30 جبکہ پنجاب بھر میں 83 مریض زیر علاج ہیں ۔ لاہور میں ڈینگی کے 1ہزار 736 کیسز جبکہ پنجاب میں 4ہزار305 کیسزرپورٹ ہوئے ۔
خبر نمبر10
کراچی میں سرکاری گھروں کی جگہ اپارٹمنٹس بنیں گے ، جہانگیر روڈ ، جمشید روڈ اور مارٹن کوارٹرز کے نام آ گئے ، نگران وزیراعلیٰ کی زیرصدارت اہم اجلاس کا انعقاد، پرانے کوارٹ رز کی جگہ اربن ری جزیشن کی منظوری ، مقبول بار نے کہا کہ نئے منصوبے سے شہر کی خوبصورتی بڑھے گی ۔ فلیٹس میں مالز ، تعلیم و صحت کی سہولیات دی جائیں گی ۔ عالمی بینک کا اپارٹمنٹس کی فزیبلٹی پر کام شروع کردیا۔
خبر نمبر11
ایف آئی اے کی پشاور ، نوشہرہ ، کوہاٹ ، ایبٹ آباد میں کاروائیاں ، 17کروڑ مالیت کی ملکی غیر ملکی کرنسی برآمد، برآمد شدہ رقم میں 65ہزار ڈالرز بھی شامل ، ہنڈی حوالہ کی رسیدیں اور موبائل فونز بھی برآمد ۔
خبر نمبر 12
سبزیوں ، پھلوں کی آڑ میں بیرون ملک منشیات اسمگلنگ ناکام ، دوحہ کے لیے بک کنٹینر سے 3من سے زائد چرس برآمد، کنٹ ینر کراچی کی نجی کمپنی کی طرف سے قطر کے لیے بک کیا گیا تھا۔
خبر نمبر 13
بھارتی نژاد برطانوی وزیر داخلہ کا پاکستان مخالف رویہ کھل کر سامنے آ گیا ، سویلا کا گرومنگ گینگ سے متعلق دعویٰ بے بنیاد قرار، تمام گرومنگ گینگ برٹش پاکستانی چلاتے ہیں ، میڈیا ریگولیٹر نے کہا کہ سویلا کا یہ بیان غلط ہے ، برطانوی وزارت داخلہ کی اپنی رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ بچوں کے جنسی استحصال میں ملوث گرومنگ گینگ کے بیشتر ملزمان سفید فام ہیں ۔
خبر نمبر 14
امریکی ایوان نمائندگان میں دفاعی اخراجات کا بل منظور، بل میں امریکی وزیر دفاع کی تنخواہ 1ڈالر کرنے کی ترمیم بھی شامل ، ترمیم ری پبلکن رہنما مارجری گرین نے پیش کی ، افغان انخلا پر مارجری گرین کی وزیر دفاع پر شدید تنقید، امریکی وزیر دفاع کی 1ڈالر تنکواہ بھی زیادہ ہے ،


