خبرنمبر1
کچھ ججز سمجھتے ہیں پارلیمنٹ اور سپریم کورٹ آمنے سامنے ہیں کچھ ایسا نہیں سمجھتے ، چیف جسٹس کے اختیارات کو دیگر ججز کے ساتھ بانٹاجا رہا ہے قانون کا اثر بالخصوص چیف جسٹس اور ان کے 2 سینئر ججز پر ہوتاہے ۔ بہتر ہے تمام ساتھی اس کیس کو سنیں ، بہتر ہے تمام ساتھی اس کیس کو سنیں ایک کیس کو لے کر نہیں بیٹھ سکتے ، سپریم کورٹ میں پہلے ہی بہت سارے مقدمات زیر التوا ہیں ، کوشش ہو گی آج کیس کو مکمل کر لیں ، اکیسویں ترمیم کیس میں عدالت کہہ چکی کہ آئینی ترمیم کا جائزہ بھی لیا جا سکتا ہے ، سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے ریمارکس ۔
خبر نمبر 2
اس قانون کو مخصوص شخص کے لیے بنایا گیا ، قانون کا سیکشن تین آئین اور سپریم کورٹ رولز کے متصادم ہے ، سیکشن تین کے تحت 184/3 کا ہر معاملہ تین رکنی کمیٹی کے پاس جانا خلاف آئین ہے ، پارلیمان نے اختیارات کی آئینی تقسیم کی خلاف ورزی کی ، آرٹیکل 184/3 میں ترمیم کے لیے دو تہائی اکثریت درکارتھی ، پارلیمنٹ سادہ اکثریت سے آئین کے آرٹیکل نہیں بدل سکتی ، درخواست گزار کے وکیل اکرام چودھری کے دلائل ، پارلیمنٹ اور جوڈیشری الگ الگ ادارے ہیں ، چیف جسٹس پاکستان ، وکیل اکرام چودھری نے پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ سے متعلق خبر پڑھ دی ، آپ سینئر وکیل ہیں کیا اب خبروں کی بنیاد پر دلائل دیں گے ؟ آپ قوم کے نمائندے نہیں درخواست گزار کے وکیل ہیں ، اپنے کیس کو عدالت تک محدود رکھیں عدالت میں سیاسی تقریر نہ کریں ، چیف جسٹس کے ریمارکس ، وکیل اکرام چودھری کی جانب سے حسبہ بل کیس کا حوالہ ، حسبہ بل قانون بنا ہی نہیں تھا، پریکٹس اینڈ پروسیجر قانون بن چکا ہے ، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے ریمارکس ۔
خبر نمبر 3
پریکٹس اینڈ پروسیجر اگر آئینی ترمیم سے آتا تب بھی فیصلہ آپ کے راستے میں رکاوٹ تھا ، جب آپ آزادی عدالت کی بات کرتے ہیں تو یہ آزادی اس خود نایاب ہے یا عدالت کی آذادی لوگوں کے لیے نہیں ہے ۔ اس بات پر روشنی ڈالیں اگر کل پارلیمنٹ قانون بناتی ہے کہ بیوہ عورتوں کے کیسز کو ترجیح دیں کیا اس قانون سازی سے عدلیہ کی آزادی متاثر ہو گی ، چیف جسٹس کے ریمارکس ، درخواست گزار کے وکیل اکرام چودھری کی تعریف ، جس کتاب کا آپ حوالہ دے رہے ہیں اس سے بالکل اتفاق نہیں کرتا، عدلیہ حکومت کا ذیلی محکمہ نہیںہے ، چیف جسٹس آف پاکستان
خبر نمبر 4
کیا پارلیمان قانون سازی سے سپریم کورٹ کو ریگولیٹ کر سکتی ہے ؟ ایکٹ کا سیکشن 7 آپ نے پڑھا نہیں ، کیا اتنی چھوٹی چھوٹی چیزیں بھی پارلیمنت ریگولیٹ کر سکتی ہے ؟ جسٹس منیب اختر کا وکیل سے استفسار ، پہلے آپ یہ بتائیں کہ آئین کے مطابق پارلیمنٹ اس قانون سازی کا اختیار رکھتی تھی ؟ اب قانون آئین کے مطابق ہے کہ نہیں ؟یہ دوسرا مرحلہ ہوگا اگر پارلیمنٹ کا آئینی طور پر قانون سازی کا اختیار نہیں تو معاملہ ختم ہو جائے گا، جسٹس اعجاز الاحسن کا وکیل سے مکالمہ ، آپ آئین کی شقوں سے بتائیں قانون کیسے غیر آینی ہے ، جسٹس میاں محمد علی مظہر کا استفسار
خبر نمبر 5
سائفر کیس ، کل سماعت جوڈیشل کمپلیکس میں ہو گی یا اڈیالہ جیل میں ؟جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے خط کے ذریعے وزارت قانون سے رائے طلب کر لی ، چیئرمین پی ٹی آئی کی سیکورٹی عدالت کو منظر رکھنا پڑے گی ، انہیں عدالت لانے کے لیے کیا کوئی سکیورٹی خدشہ ہے ۔ جج کا وزارت قانون کو خط میں استفسار ، اگر سیکورٹی خدشات نہیں تو کیس کی سماعت جوڈیشل کمپلیکس میں ہو گی ، جج ابو الحسنات
خبر نمبر6
بشریٰ بی بی کی شوہر کی جیل میں سیکورٹی کیلئے دائر درخواست پر سماعت ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات ختم کر دئیے ، عدالت کی جمعرات کو درخواست سماعت کے لیے مقرر کرنے کی ہدایت،
خبر نمبر 7
سرکاری ملازمین کو اکسانے کا کیس ، فواد چودھری پر آج بھی فرد جرم عائد نہ ہو سکی ، سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے وکیل کے ذریعے بریت کی درخواست دائر کر دی ، سیاسی بنیادوں پر میرے خلاف مقدمہ بنایا گیا ۔ فواد چودھری کا درخواست میں موقف،
خبر نمبر 8
وائس ایڈمرل نوید اشرف پاک بحریہ کے نئے سربراہ مقرر، تبدیلی کمانڈ کی تقریب 7 اکتوبر کو اسلام آباد میں ہو گی ، نوید اشرف نے 1989 میں آپریشنز برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔ وائس ایڈمرل نوید اشرف کو غیر معمولی پیشہ ورانہ خدمات بہادری کے اعتراف میں ہلال امتیاز ملٹری اور تمغہ بسالت سے نوازا جا چکا ہے ۔
خبر نمبر 9
نگران وزیر اعظم کی زیر صدارت قومی ایپکس کمیٹی کا اجلاس، آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی بھی شرکت ، صوبائی وزرائے اعلیٰ بھی موجود، حالیہ دہشتگردی کے واقعات اور محرکات پر حساس اداروں کی بریفنگ ، متعلقہ حکام نے نیشنل ایکشن پلان پر اب تک کی پیش رفت سے آگاہ کیا۔ قومی ایپکس کمیٹی اجلاس سے قبل آرمی چیف کی وزیراعظم سے ملاقات، ملکی قومی سلامتی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال ،
خبر نمبر 10
امریکا کی پاکستان میں دہشت گرد حملوں کی مذمت، پاکستانی عوام بڑے پیمانے پر دہشتگرد حملوں کا نشانہ بنے ، امریکا دکھ کی گھڑی میں متاثرین کے ساتھ ہے ، جو اپنے پیاروں کو کھو چکے ہیں ، زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے بھی دعا گو ہیں ۔ ترجمان امریکی دفتر خارجہ میتھیو ملر کی پریس بریفنگ ،
خبر نمبر 11
21اکتوبر کو عوام پاکستان کی ترقی ، امید کا استقبال کریں گے ، نوازشریف بہادری ، جرات اور ترقی کا نام ہے ، انہوں نے ہمیشہ ناممکن کو ممکن کر کے دکھایا ، نوازشریف نے عوام کی خاطر قید و بند کی صعوبتیں برداشت کیں ، 2018 سے 2022 کے دوران پاکستان ترقی کے عمل میں دہائیاں پیچھے چلا گیا، اتحاد ، امن اور ترقی قومی ایجنڈا ہے جس پر نوازشریف کی قیادت میں عملدرآمد کریں گے ، لوڈشیڈنگ کی طرح معاشی بدحالی بھی ختم کریں گے ، شہباز شریف کا ن لیگ کے سابق ارکان اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز کے اجلاس سے خطاب ، نوازشریف کے استقبال کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔
خبر نمبر 12
نئے پاکستان کا تجربہ نہ کیا جاتا تو سی پیک 2022 میں مکمل ہو جاتا، بابا رحمتے کے فیصلے کے باعث پاکستان بحرانی کیفیت میں مبتلا ہوا، فتنے کی حکومت کو ختم نبہ کرتے تو ملک ڈیفالٹ کر جاتا، جب بھی مشکل وقت آیا نوازشریف نے ملک کو بحران سے نکالا، 21اکتوبر کو نوازشریف کا والہانہ استقبال ہوگا، ملک بھر سے لوگ مینار پاکستان پہنچیں گے ، رانا ثناء اللہ کی نیوز کانفرنس ،
خبر نمبر 13
کوئی لیڈر کہتا ہے کہ سیکورٹی کا مسئلہ ہے ، کوئی حلقہ بندیوں کا کہتا ہے کوئی کہتا ہے کہ موسم ٹھنڈا ہے کون الیکشن سے بھاگ رہا ہے ؟ عوام ایسے لیڈروں کو پہچانیں ، بلاول بھٹو زرداری کی نام لیے سیاسی حریفوں پر کڑی تنقید، پیپلزپارٹی چاہتی ہے الیکشن ہو اور آج ہو ، پیپلزپارٹی واحد جماعت ہے جو الیکشن کے لیے تیار ہے ، حلقہ بندیاں ہو گئیں اب انتخابات کی تاریخ دی جانی چاہیے ، الیکشن کی تاریخ کا اعلان ہونے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے ، آج عوام کو روٹی ، کپڑا ، مکان کی سخت ضرورت ہے ، کرپشن برداشت نہیں کروں گا۔ کرپشن سے عوام کا نقصان ہوتا ہے ، بلاول بھٹو کی بلدیاتی نمائندوں کو ہدایت، 18 اکتوبر کو سانحہ کارساز پر ملک بھر میں ضلعی سطح تک پاور شو کرنے کا اعلان ،
خبر نمبر 14
سابقہ حکمرانوں نے عوام کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا، ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا گیا، کشمیر کاسودا کر دیاگیا، سابقہ معاہدوں کے باعث ہم عالمی مالیاتی اداروں کے غلام بن کر رہ گئے ہیں ۔ اس دلدل سے نکلنا بھی ہمارے لیے مشکل ہو گیا ہے ۔ سب سے زیادہ دبائو پاکستان پر عالمی مالیاتی اداروں کا ہے ، جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کا ورکرز کنونشن سے خطاب ،
خبر نمبر 15
چاہتے ہیں الیکشن وقت پر ہوں ، ماضی میں بھی دسمبر اور جنوری میں الیکشن ہو چکے ، انتخابات ملتوی کرنے سے بے یقینی اور شکوک پیدا ہوں گے ، نوازشریف 21 اکتوبر کو پاکستان آرہے ہیں ، فضل الرحمان اور شاہد خاقان عباسی کی انتخابات سے متعلق اپنی رائے ہے ، 2017 میں فیض آباد دھرنے کے معاہدہ میں لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کے اصرار پر شامل ہوئے ، اس وقت کے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور میں اس معاہدے پر دستخط کے حق میں نہیں تھے۔ احسن اقبال کی گفتگو،
خبر نمبر 16
کرکٹ کی عالمی جنگ چھڑنے میں 2روز باقی ، قومی ٹیم اپنا دوسرا وارم اپ میچ آج آسٹریلیا کیخلاف کھیلے گی ، پاکستانی قومی ٹیم کو پہلے وارم اپ میچ میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست ہوئی تھی ۔
خبر نمبر 17
قومی ٹیم جیت کے ٹریک سے ہٹ گئی ہے ، بھارت سے میچ سے قبل کم بیک کرنا انتہائی ضروری ہے ، فخر زمان کا آئوٹ آف فارم ہونا پریشانی کی بات ہے ، سربراہ ٹیکنیکل کمیٹی پی سی بی مصباح الحق
خبر نمبر 18
بھارت میں کرکٹ ورلڈ کپ ، بلیک مارکیٹ کے ریکارڈ ٹوٹ گئے ، پاکستان اور بھارت کا میچ 14 اکتوبر کو احمد آباد میں شیڈول ، بھارتی حکومت کی میگا ایونٹ کیلئے تیاریوں کا پول کھل گیا۔ دنیا بھر سے کرکٹ شائقین کو بھارتی ویزوں کے حصول میں دشواری ، انگلینڈ کی بارمی آرمی کا دورہ بھارت منسوخ کرنے کا پلان ،
خبر نمبر 19
تمنا بھاٹیا نظر آئیں گی نہ ہی رنویر سنگھ ، بھارت کا ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب پر بھی یوٹرن، بھارت نے 4 اکتوبر کو شیڈول تقریب اچانک منسوخ کر دی ، افتتاحی تقریب پاک بھارت میچ سے قبل شیڈول کیے جانے کا امکان ، ورلڈ کپ کی اختتامی تقریب فائنل کے روز احمد آباد میں ہو گی ۔
خبر نمبر 20
لیفٹیننٹ جنرل محمد منیر افسر چیئرمین نادرا تعینات ، وزارت داخلہ نے نوٹی فکیشن جاری کردیا، وفاقی کابینہ نے 3 ناموں میں سے منیر افسر کی تعیناتی کی منظوری دی ، لیفٹیننٹ جنرل محمد منیر افسر کو آئی ٹی سے متعلق تکنیکی ترقی ، انتظام کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں ۔
خبر نمبر 21
افغان طالبان کی پاکستان اور داعش گٹھ جوڑ دکھانے کی بھونڈی کوشش، پاکستان میں 12ربیع الاول کو حملہ کرنے والے دہشت گردوں کو کٹہرے میں لانے کی بجائے الٹا الزام پاکستان پر لگا دیا، افغان عبوری حکومت نے بٹگرام جیل سے داعش کے سیکڑوں جنگجوئوں کو رہا کیا، دہشتگرد افغان صوبوں لنگرہار، کنر اور نورستان سے پاکستان کی سرزمین پر دہشت گردی کرتے ہیں ۔ افغان حکومت اپنے نظام کی ناکامیوں ، پڑوسیوں کو مورد الزم اٹھہرانے کے بجائے وہ دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کرے ،
خبر نمبر 22
اوتار سنگھ کھنڈا کے قتل کے خلاف لندن میں سکھوں کا احتجاج، سکھ مظاہرین کے آزاد خالصتان کے حق میں نعرے ، سکھ جانیں قربان کر دیں گے مگر خالصتان تحریک سے پیچھے نہیں ہٹیں گے ، مظاہرین کا اعلان ، کینیڈا میں ہر دیپ سنگھ نجر کے قتل کے خلاف سکھوں کا مظاہرہ، نجر کے قتل نے واضح کیا کہ بھارت سکھوں اور دیگر اقلیتوں کو ختم کرنا چاہتی ہے ، عالمی برادری مودی حکومت کی دہشت گردی کا نوٹس لے ، مظاہرین کا مطالبہ ،
خبر نمبر 23
روپے کی قد رمیں بہتری کا سلسلہ جاری ، انٹر بینک میں ڈالر 286 روپے سے نیچے آ گیا، امریکی کرنسی کی قیمت میں 96پیسے کی کمی ، انٹر بینک میں ڈالر 96 پیسے سستا، 285 روپے 80 پیسے پر ٹریڈ،
خبر نمبر 24
نگران وزیر خزانہ شمشاداختر کی زیر صدارت ای سی سی اجلاس آج ہوگا، مہنگائی کی موجودہ صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی ، ٹیلی کام انفراسٹرکچر فریم ورک کی منظوری کا امکان ، ربیع سیزن کیلئے یوریا کھاد کی ضروریات پوری کرنے کے اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا۔ قومی کریڈٹ کمپنی کی تشکیل کے لئے وارہوگا۔
خبر نمبر 25
مہنگائی کے مارے عوام کو ایک اور زورکا جھٹکا، حکومت نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 3 روپے 28 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی ، نوٹیفکیشن بھی جاری ، اضافے سے صارفین پر 135 ارب 58 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا، 100 یونٹ پر صارفین 328 روپے اضافی ادا کریں گے ، جبکہ 200 یونٹ پر 656 روپے ، 300 یونٹ پر 684 روپے اضافی دینا پڑیں گے ، قیمتوں میں اضافے کا اطلاق ملک بھر میں تمام صارفین پر ہوگا۔ اضافی رقم اکتوبر سے مارچ تک وصول کی جائے گی ،
خبر نمبر 26
مہنگائی مزید بڑھ گئی ، ماہانہ بنیادوں پر مہنگائی میں 2 فیصد اضافہ ، مجموعی شرح 31.4 فیصد ہو گئی ، ادارہ شماریات نے اعداد و شمار جاری کر دئیے ، شہروں میں مہنگائی 1.7 فیصد اور دیہی علاقوں میں 2.5 فیصد بڑھی ۔ جولائی سے ستمبر مہنگائی کی اوسط شرح 29.04 فیصد ریکارڈ، ایک سال میں چینی کی قیمت میں 89.95 فیصد اضافہ ہوا۔ گندم کا آٹا 81.29 فیصد مہنگا ہوا، مصالحہ جات 78.77فیصد، چاول 64.71 فیصد، گندم 40.97 فیصد مہنگی ہوئی ۔
خبر نمبر 27
غیر معیاری انجکشن سے بینائی متاثر ہونے کا معاملہ ، محکمہ پرائمری ہیلتھ پنجاب نے مزید 11 ڈرگ انسپکٹرز کو معطل کر دیا، مجموعی تعداد 22 ہو گئی ۔ ڈرگ انسپکٹرز، ڈپٹی ڈرگ کنٹرولر اور ڈرگ کنٹرولر شامل ،
خبر نمبر 28
آشوب چشم کے کیسز میں اضافہ ، لاہور میں مزید 221 نئے مریض رپورٹ ، کیسز کی تعداد 9070 تک جا پہنچی ، شہری آشوب چشم سے بچائو کیلئے احتیاطی تدابیر اختیارکریں ، طبی ماہرین کی ہدایت،
خبرنمبر 29
نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت امن وامان سے متعلق اہم اجلاس، عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے اقدامات کا جائزہ ، مذہب کے نام پر شرانگیزی پھیلانے والے سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کا فیصلہ ، شرپسندوں اور گینگز کے خلاف بھرپور کریک ڈائون کا حکم ، کسی بھی گروہ اور جتھے کو امن تباہ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ محسن نقوی ،
خبر نمبر 30
دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر کے الیکٹرک سپلائی میں فنی خرابی ، رکراچی کو پانی فراہم کرنے والی 72 انچ قطر کی پائپ لائن پھٹ گئی ، پمپنگ اسٹیشن کے تمام 21پمپ بند، کراچی کو پانی کی سپلائی معطل ، مرمتی کام شروع نہ ہوسکا، پانی کا بحران پیدا ہونے کا خدشہ ، دو دن قبل بھی پمپنگ اسٹیشن کی دو پائپ لائنز پھٹ گئی تھیں ۔
خبر نمبر 31
امریکی سینیٹر بیوی اور 2 بچے سمیت طیارہ حادثے میں ہلاک، ڈوگ لارسن کا طیارہ یوٹاہ کے ہوائی اڈے پر گر کر تباہ ہو گیا۔
خبر نمبر 32
برطانیہ میں آکسفورڈ شائر گیس پلانٹ میں زوردار دھماکا، آکسفورڈ شائر کے گیس پلانٹ میں دھماکا آسمانی بجلی کے گرنے سے ہوا۔ فوڈویسٹ ری سائیکلنگ پلانٹ میں دھماکا ٹینک پھٹنے کے باعث آگ لگ گئی ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ متعدد علاقوں میں بجلی بند۔
خبر نمبر 33
نیویارک کی عدالت میں ڈونلڈ ٹرمپ فراڈ کیس کی سماعت، ڈیموکریٹ وائٹ ہائوس میں میری واپسی کو ناکام بنانے کی کوشش کر رہے ہیں میرے خلاف جھوٹا لزام عائد کیا گیا ایسے جج کو بار سے باہر نکال دینا چاہیے ، ڈونلڈ ٹرمپ کی گفتگو
خبر نمبر 34
ایشین گیمز ، مینز ہاکی میں پاکستانی ٹیم کو دوسری شکست کا سامنا ، جاپان نے پاکستان کو 3-2 سے شکست دیدی، پاکستانی ٹیم سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہو گئی ۔
خبر نمبر 35
ایشین گیمز ، پاکستان کا آج کوارٹر فائنل میں ہانگ کانگ سے جوڑ پڑے گا۔ شاہینوں کا ہینگ زو میں ٹریننگ سیشن ، قاسم اکرم کی قیادت میں قومی کرکٹ ٹیم ایکشن میں نظر آئے گی ۔
خبر نمبر 36
چائنا اوپن ٹینس ، کارلوس الکاراز نے سیمی فائنل میں جگہ بنالی ، کوارٹر فائنل میں ناروے کے کیسپررڈ کو شکست دے دی ،
خبر نمبر 37
شگرمیں سرفہ ڈیزرت ریلی اور سرفہ رنگا پولو کپ کا آغاز، شگر، اماچہ پولو گرائونڈ میں دلچسپ میچز، پو لو مقابلوں میں بلتستان کے تمام اضلاع کی ٹیمیں شامل ، آج پولو کے مزید 3 میچز ہوں گے ۔
خبر نمبر 38
خطرناک قاتل سے بچنا مشکل ہی نہیں ناممکن ہو گیا، ہالی وڈ ایکشن فلم کریون دی ہنٹر کا نیا ٹریلر جاری ،


