خبر نمبر 1
ریکوڈک شیئر کی سعودیہ کو فروخت ، سعودی سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کے اقدامات، سعودی عرب کا بھی پروجیکٹ کا حصہ بننے میں دلچسپی کااظہار، حکومت کا ریکوڈک میں اپنے شیئرز کی فروخت پر غور، نمائندہ دی نیوز عمر چیمہ کی رپورٹ کے مطابق خصوصی سرمایہ کاری کونسل ایس آئی ایف سی کا وفاقی اداروں کو خط ، آئندہ مہینوں میں سعودی کمپنیوں کے ساتھ لین دین کو حتمی شکل دی جائے ، پاکستان چاہتا ہے کہ معدنیات کی تلاش کیلئے سعودی عرب کے پاس ریکوڈک میں علیحدہ بلاک ہوا،ایس آئی ایف سی عہدیدار، سعودیہ ایسی جگہ خطرہ مول نہیں لینا چاہتا جہاں پہلے کوئی کام نہ ہو اہو،
خبر نمبر 2
پاکستان اولمپکس اور ایتھلیٹکس فیڈریشن آمنے سامنے ، اولمپکس ایسوسی ایشن نے اے ایف پی کے الزامات کو مسترد کر دیا، کہا ایف پی کا پی او اے سے الحاق ختم ہو چکا ہے ، غیر الحاق شدہ تنظیم سے بات نہیں کر سکتے ، ڈوپنگ معاملات کی خلاف ورزی پر ایتھلیٹکس فیڈریشن معطل ہو چکا ہے ، جن ایتھلیٹس کو منتخب کیا وہ قومی چیمپئنز ہیں ، اسپورٹس بورڈ نے اے ایف پی کی فہرست ڈیڈ لائن گزرنے کے بعد پی بھیجی ، ڈیڈ لائن گزرنے کے بعد کسی ایتھلیٹ کو شامل نہیں کر سکتے تھے ،
خبر نمبر 3
عام انتخابات میں غیر ملکی مبصرین مدعو کرنے سے متعلق آج اجلاس ہوگا، اجلاس کی صدارت چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کریں گے ، اجلاس میں غیر ملکی مبصرین سمیت دیگر انتظامات پر بریفنگ ہوگی۔
خبر نمبر4
اسمگلنگ میں موجود فوجی کا کورٹ مارشل ہوگا، اور جیل بھی جائے گا، سرفراز بگٹی کی گفتگو، آرمی چیف کی ہدایت ہے ایسا فوجی جیل جائے گا، فوج 9مئی کے خلاف ایکشن میں احتساب ثابت کر چکی ، اسمگلنگ ٹرکوں کے ذریعے ہوتی ہے ، اسمگلنگ ایجنسیوں کی ناک کے نیچے ہوتی ہے ، اسمگلنگ میں سیاستدانوں ، افسران کے نام ہیں ۔
خبر نمبر 5
پٹرولیم مصنوعات کی بلند قیمتوں کا فروخت پر اثر، ستمبر میں پٹرولیم مصنوعات کی فروخت 25فیصد گھٹ گئیں ، آئل کمپنی ایڈوائزر ی کونسل کے مطابق ستمبر کے دوران صرف 10 لاکھ ٹن پٹرولیم مصنوعات فروخت ہوئیں ، فرنس آئل کی فروخت میں 61 فیصد کمی ، کورونا وبا کے بعد پٹرولیم مصنوعات کی یہ کم ترین فروخت ہے ۔ ماہرین ،
خبر نمبر 6
راولپنڈی میں غیر قانونی ہائوسنگ سوسائٹیز کیخلاف آپریشن جاری، چکری روڈ پر غیرقانونی ہائوسنگ سوسائٹیز کی تعمیرات گرا دی گئیں ، سوسائٹیز کیخلاف قبضوں کی شکایات پر آپریشن کیاجارہا ہے غیرقانونی ہائوسنگ اسکیموں کیخلاف 345 مقدمات درج کیے گئے، غیر قانونی اسلحہ رکھنے پر 274 افراد کو گرفتار کیا گیا۔
خبر نمبر 7
کندھ کوٹ ، کشمور لنک روڈ سے 2 نوجوان اغوا کر لیے گئے ، تفصیلات لی جا رہی ہیں جلد بازیاب کرایا جائے گا،
خبر نمبر 8
لاہور میں گرفتار گردہ فروش گینگ سے متعلق مزید انکشافات، گرفتار ڈاکٹر کی غیر موجودگی میں مکینک سرجری کرتا تھا، سونیا نامی ہیلتھ ورکر گردہ فروش گینگ کی معاون تھی ، پراپرٹی ڈیلر شوہر گردے بیچنے والوں کا بندوبست کرتا تھا، شوکت نامی معذور شخص ڈاکٹر فواد کا فرنٹ مین تھا، شوکت نے 65 ملکی اور غیر ملکی خریداروں کے آپریشن کروائے ،
خبر نمبر 9
شکار پور میں 30 سال سے جاری خونی تصادم ختم کرانے کیلئے جرگہ ، دونوں قبائل پر مجموعی طور پر 6کروڑ 52لاکھ روپے جرمانہ عائد، دونوں قبائل کے 46افراد قتل ، 70افراد زخمی ثابت ہوئے ، جرگہ ڈاکٹر ابراہیم جتوئی کی سرپنچی میں ہوا،


