خبر نمبر 1
پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم تمام غیر ملکیوں کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ ، تمام غیر قانونی غیر ملکی ڈیڈ لائن تک اثاثے فروخت کرنے واپسی کے پابند ہوںگے ، ڈیڈ لائن ختم ہونے پر غیر ملکیوں کو ملک بدر جائیدادیں قرق کر دی جائیں گی ، پاکستان میں صرف پروف آف رجسٹریشن کے حامل افغان مہاجرین سکونت کے اہل ہوںگے ۔ ایپکس کمیٹی اجلاس میں فیصلہ ، باقاعدہ قانونی ویزا کے حامل افغان شہری پاکستان کا سفر کرنے کے اہل ہوںگے۔
خبر نمبر 2
جب مارشل لا لگتا ہے سب ہتھیار پھینک دیتے ہیں پارلیمان کچھ کرے تو سب کو حلف یاد آ جاتا ہے ، مارشل لا کیخلاف بھی درخواستیں لایا کریں وہاں کیوں نہیں آتے ؟آپ اگلے مارشل لا کا دروازہ کیا ہم سے کھلوانا چاہتے ہیں؟پارلیمنٹ نے کہا کہ سپریم کورٹ کا اختیار بڑھا دیا گیا ، پاکستان کے ساتھ جو کھلواڑ ہوا اسے نظر انداز نہیں کر سکتے ۔ پارلیمان کی عزت کرنی چاہیے فردواحد نے ملک کی تباہی کی ، فرد واحد کرے تو ٹھیک پارلیمان کرے تو گناہ ہو گیا، سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر کیس میں چیف جسٹس کے ریمارکس ، سب پارلیمان پر حملہ کررہے ہیں، یہ دیکھیں کہ قانون عوام کے لیے بہتر ہے یا نہیں ، ججز نے حلف کی خلاف ورزی کرتے ہوئے آئین کیساتھ کھلواڑ کی اجازت دی اس کیس کو آج کے بعد نہیں چلنا ، اسے کنارے لگانا ہے ، چیف جسٹس کے ریمارکس
خبر نمبر 3
جنوری میں الیکشن کی تاریخ آ چکی ، حلقہ بندیوں کا عمل رواں ماہ مکمل ہو جائے گا، نوازشریف کے تمام کارکن 21اکتوبر کو لاہور پہنچیں گے ، مینار پاکستان جلسے کے بعد تمام شکوک و شبہات ختم ہو جائیں گے، خواجہ آصف کا سیالکوٹ میں تقریب سے خطاب
خبر نمبر 4
ایک کروڑ پاکستانیوں کے غربت کی حد سے نیچے جانے کا خدشہ ، ورلڈ بینک کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی معیشت کو سیاسی غیر یقینی جیسے چیلنجز کا سامنا ہے ، رواں مالی سال کے دوران جی ڈی پی کی شرح1.7فیصد تک پہنچنے کا امکان ، عالمی بینک کا ٹیکسوں میں چھوٹ کم کرنے ، ریونیو بڑھانے پر زور، ریٹیل ، زرعی اور پراپرٹی سیکٹر میںٹیکس وصولی کیلئے اصلاحات کا مطالبہ ، غربت مٹانے کیلئے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کو ناکافی قرار دے دیا،
خبر نمبر 5
پاکستان دوسرے وارم اپ میچ میںآسٹریلیا کے مدمقابل ، ٹاس جیت کر کینگروس کی بیٹنگ، 2وکٹوںپر 44رنز بنا لیے ، قومی ٹیم کی قیادت شاداب خان کررہے ہیں، بابر اعظم صرف بیٹنگ کیلئے میدان میں اتریںگے ۔ پاکستان ٹیم کو پہلے وارم میچ میںنیوزی لینڈ کے ہاتھوںشکست ہوئی تھی ۔
خبر نمبر 6
چیئرمین پی ٹی آئی کو عہدے سے ہٹانے ، پارٹی نشان واپس لینے کے کیسز سماعت کیلئے مقرر، ابتدائی سماعت 10اکتوبر کو ہوگی درخواست گزاروں کو نوٹس جاری ،
خبر نمبر 7
پی ٹی آئی کا نگران وزیراعظم چیف الیکشن کمشنر سے لاپتہ کارکنان کی بازیابی کا مطالبہ ، پارٹی سیکرٹری جنرل عمر ایوب خان نے نگران وزیراعظم ، چیف الیکشن کمشنر کو خطوط بھجوا دئیے ، خطوط کی نقول چاروںنگران وزرائے اعلی کو بھی ارسال، جبری گمشدگیاں بنیادی حقوق کی صریح خلاف ورزی ہے ، جب تک جبری گمشدگیوں کے ملزمان کو کٹہرے میں نہیں لایا جاتا انتخابات کی شفافیت پر سوالیہ نشان رہے گا۔ عمر ایوب
خبر نمبر 8
سندھ ہائیکورٹ پولیس کو عثمان ڈار کی گمشدگی کا مقدمہ آج ہی درج کرنے کا حکم ، عدالت کا ایف آئی آر کا اندراج نہ ہونے پر برہمی کااظہار، رہنما پی ٹی آئی کی گمشدگی کا مقدمہ درج کرنے کیلئے درخواست گزار نے رجوع ہی نہیں کیا۔ پولیس حکام
خبر نمبر 9
آزاد کشمیر کے حلقہ ایل اے 35جموں2کا الیکشن کالعدم قرار، الیکشن ٹربیونل نے دھاندلی ثابت ہونے پر پی ٹی آئی کے چودھری مقبول گجر کی اسمبلی رکنیت ختم کر دی ، ن لیگ کے چودھری اسماعیل نے دھاندلی کی درخواست دائر کی تھی ۔
خبر نمبر 10
لاہور کے علاقہ کاہنہ میں باپ نے چاربچوں کو قتل کردیا، بچوں کی مبینہ گمشدگی کا معمہ حل ، زیر حراست والد کا بچوں کو قتل کرنے کا انکشاف، باپ نے چاروں بچوں کو قتل کر کے نہر میں پھینک دیا،
خبر نمبر 11
لاہور ہائیکورٹ نے منشا بم کا 14روزہ جسمانی ریمانڈ کالعدم قرار دیدیا ، عدالت کا تفتیشی افسر کو کل منشا بم کو پیش کرنے کا حکم ، منشا بم نے ای ٹی سی کے 14روزہ جسمانی ریمانڈ کے فیصلے کو چیلنج کیا تھا ۔


