خبر نمبر 1

کراچی میں مفتی ضیا الرحمن کے قتل میں ملوث چار ملزم گرفتار، ڈی آئی جی ایسٹ غلام اسفر مہیسر ملنے والے 30بور اور 9ایم ایم پستول کے خول میچ ہو گئے ، ٹارگٹ کلنگ کیلئی ا سٹریٹ کریمنلز کی دو ٹیمیں موجود تھیں، ملزمان گل شیر ، حق نواز، عمیر اور یاسین اسٹریٹ کرائمز میں بھی ملوث ہیں۔
خبر نمبر 2
عدالتی احکامات کے باوجود حکومت لوگوں کو کیوںگرفتار کروا رہی ہے ؟پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس اشتیاق ابراہیم نے ریمارکس دئیے کہ آئے روز ضمانت کے باوجود گرفتاریاں ہو رہی ہیں، جو بھی عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کرے گا اس سے پوچھا جائے گا ، 5پی ٹی آئی رہنمائوں کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور، تمام افراد کو کسی بھی کیس میں گرفتار نہ کرنے کا حکم

خبر نمبر3

ٹاک شو ہاتھا پائی کیس ، شیر افضل مروت کو ریلیف مل گیا ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے عدالت کی پیشگی اجازت کے بغیر گرفتاری سے روک دیا، جسٹس ارباب محمد طاہر نے حکم جاری کیا نام ای سی ایل میں شامل ہے یا نہیں عدالت نے تفصیلات طلب کر لیں۔