خبر نمبر 1

ایک پاکستانی کی جان کسی بھی ملک اور دنیاوی مفاد سے مقدم ، آرمی چیف کا دو ٹوک اعلان ، ریاستی رٹ کیلئے کسی بھی حد تک جائیں گے ، جنرل عاصم منیر نے ایپکس کمیٹی اجلاس میں واضح کردیاکہ پاکستان کے پاس ایک ہی آپشن ہے کہ چیلنجز کا مقابلہ کرنا ہے ، آرمی چیف کی اجلاس کے شرکا سے گفتگو، آرمی چیف نے آخر میں اقبال کا شعر بھی پڑھا ، نہ سمجھو گے تو مٹ جائو گے اے ہندوستان والو، تمہاری داستان بھی نہ ہو گی داستانوں میں

خبر نمبر 2

شیخو پورہ میں بچوں کے سامنے سسر کا بہو پر تشدد، متاثرہ خاتون کا قانونی کارروائی سے انکار ، بہو نے خود کو قصور وارقراردیدیا سسر لطیف کے خلاف مقدمہ درج ڈی پی او شیخو پورہ نے قانونی کاروائی مکمل کرنے کا کہہ دیا۔

خبر نمبر 3

وارم اپ کا دوسرا میچ، آسٹریلیا کا پاکستان کو جیت کیلئے 352رنز کا ٹارگٹ ، میکسویل 77، کیمرون گرین 50رنز بنا کر نمایاں ، اسامہ 2، حارث ، وسیم ، شاداب ، نواز نے ایک ایک وکٹ لی ،

خبر نمبر4

وارم اپ میچز میں شاہین اور شاداب سے بولنگ کروائیں، سابق کپتان شاہد آفریدی کا ٹیم مینجمنٹ کو مشورہ، ایشین کنڈیشنز میں ورلڈ کپ جیتنا چاہیے ، پھر ایسا موقع کہاں ملے گا ؟شاہد آفریدی کا زمان خان کو ٹیم میں شامل کرنے کا مطالبہ ،

خبر نمبر 5

ایشین گیمز پاکستان کے جولین تھرو چیمپئن ارشد ندیم ان فٹ، ارشد ندیم کل شیڈول ایشین گیمز جولین تھرو کے فائنل سے دستبردار ، ارشد ندیم نے انجری پر نیشنل گیمز اور ایشیائی ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں حصہ نہیں لیا۔ اگست میں ہنگری میں ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں سلور میڈل جیتا۔

خبرنمبر6

بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈائون جاری ، گوجرانوالہ سے مزید 57 گرفتار، 12کروڑ 2لاکھ روپے جرمانے کر دئیے گئے ۔ لیسکو کا پچلی چوری والے علاقوں کی بجلی بند کرنیکا فیصلہ ، 30فیصد سے کم لاسسز والے فیڈر پر بجلی شام 6بجے سے صبح 6بجے تک بجلی بند رہے گی۔

خبر نمبر7

کراچی میں رینجز کا غیر قانونی ہائیڈرنٹس کے خلاف آپریشن ، مختلف علاقوں میں10غیر قانونی ہائیڈرنٹس مسمار، رینجرز کے مطابق غیرقانونی ہائیڈرنٹس کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔

خبر نمبر 8

وطن کی حفاظت، شہیدوں کے لہو کی مرہون منت، کیپٹن عاقب جاوید 26جولائی 2019 کو تربت میں شہید ہوئے ، والد کو اپنے بیٹے کی شہادت پر ناز، کہا بچھڑنے کا غم ہے لیکن ملک پر جان دینے کی خوشی بھی ہے ۔ والدہ کہتی ہیں میرا بیٹا بہت قابل اور محنتی تھا۔

خبر نمبر 9

پسنی میں فنکاروں نے فن کی دنیا آباد کر دی، سمندر کنارے دس ہزار اسکوائر فٹ کی بیچ پیٹرن تھری ڈی آرٹ بنا دی ۔ جاپانی سیاح خواتین نے خوب داددی۔