خبر نمبر 1
چیئرمین پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں اہل خانہ کی ملاقات، بہن علیمہ خان ، عظمی خان اور اہلیہ بشری بی بی شامل ، سردار لطیف کھوسہ کہتے ہیں اڈیالہ جیل میں گنجائش سے زیادہ قیدیوں کو رکھا ہوا ہے ، چیئرمین پی ٹی آئی کے پاس اتنی بھی جگہ نہیں کہ پائوں سیدھے کر سکیں، بشری بی بی کی درخواست پر آج سماعت ہوئی ، چیف جسٹس کو بتایا چیئرمین پی ٹی آئی کی زندگی کو خطرات لاحق ہیں، چیف جسٹس نے اعتراضات دور کرتے ہوئے پرسوں سماعت مقرر کرنے کا کہا ۔
خبر نمبر 2
اسلام آباد میں پاگل نے 11ماہ کا بچہ زمین پر پٹک کر قتل کردیا، بچے کے باپ کی درخواست پر مقدمہ ، پولیس تاحال ملزم کو پکڑ نہ سکی۔ جنونی شخص جاوید پتھر اٹھائے راستے میں کھڑا تھا، جنونی شخص نے گود سے بچہ چھین کر زمین پر پٹک دیا، بچے کو زخمی حالت میں ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ دم توڑگیا۔ پولیس نے تفتیش شروع کر دی۔ ملزم کو تاحال گرفتار نہیں کیا جاسکا۔
خبر نمبر 3
ملک بھر میں انسداد پولیو مہم کا دوسرا روز، پولیس مہم میں4کروڑ 41لاکھ بچوں کو ویکسین پلانے کا ہدف، پولیو مہم کے د وران بچوں کی قوت مدافعت بڑھانے کیلئے وٹامن اے کی اضافی خوراک بھی پلائی جا رہی ہے ۔
خبر نمبر4
صیہونی فورسز نے بدتہذیبی کی اتنہا کر دی، مسجد اقصی جانے والی خواتین کو ہراساں کیا، قرآن پاک اٹھائے خواتین کو دھکے دے کر گرا دیا۔ بلند حوصلے کی حامل خواتین اسرائیلی فورسز کے سامنے ڈٹ گئیں۔ ہمیں مسجد اقصی جانے سے کوئی نہیں روک سکتا۔ سماجی رہنما سمیت معمر خاتون کو حرست میں لے لیا گیا۔
خبر نمبر 5
نیپال زلزلے سے لرز اٹھا، ضلع بھجنگ میں گھروں کو نقصان ، 25منٹ کے دوران نیپال میں دو زلزلے آئے ، پہلے زلزلے کی شدت 4.6اور دوسرے کی 6.2 تھی ۔ دلی ، جے پور ، لکھنو اور دیگر شہروں میں بھی زلزلہ محسوس کیا گیا۔ لوگ گھروںسے باہر نکل آئے ۔
خبر نمبر 6
بینکاک کے شاپنگ مال میں فائرنگ ، 3افراد ہلاک ، 3زخمی ، پولیس نے 14سال کا مشتبہ حملہ آور پکڑ لیا۔ تفتیش جاری ۔
خبر نمبر 7
پاکستان شاہینز ایشین گیمز کرکٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے ۔کوارٹر فائنل میں ہانگ کانگ کو آئوٹ کلاس کردیا۔ پہلے کھیل کر 160رنز بنائے ، عامر جمال کے 16گیندوںپر 41رنز ۔ ہدف کے تعاقب میں ہانگ کانگ صرف 92رنز پر ڈھیر ہوگیا۔ سیمی فائنل میں پاکستان کا مقابلہ جمعے کو سری لنکا یا افغانستان سے ہوگا۔


