خبر نمبر 1
ن لیگ کے رہنما شاہد خاقان عباسی لندن پہنچ گئے ، نوازشریف سے ملاقات متوقع، میڈیا کے سوال پر کہا کہ نوازشریف سے کوئی گلوہ شکوہ نہیں۔
خبر نمبر 2
توانائی شعبے کی لاگت ، زرمبادلہ کے بیرونی بہائو کا معاملہ ، پاکستان بزنس کونسل کا بہتری کیلئے فریم ورک دینے کا اعلان ، فریم ورک سے سالانہ 1.9سے 2.6ارب ڈالر زرمبادلہ بچے گا، صنعت کو توانائی فراہمی زیادہ مسابقتی نرخ پر دینا بھی فریم ورک کا حصہ ہے ۔
خبر نمبر 3
ڈیرہ اسماعیل خان میں تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈا پور کے گھر پر اینٹی کرپشن کا چھاپا، سیلاب متاثرین کی امداد والے پچیس ٹینٹ برآمد، اینٹی کرپشن کے مطابق علی امین نے سامان غیر قانونی طور پر گھر میں رکھا ہوا تھا۔ علی امین کا موقف ہے کہ ٹینٹ ذاتی ملکیت ہیں بازار سے خریدے ، حکومت بتائے کس نے یہ ٹینٹ کسے ایشو کیے ؟
خبر نمبر 4
پاسپورٹ اجرا میں جانچ پڑتال کا عمل بڑھا دیا گیا، محکمہ پاسپورٹ نے عوام کے لیے نئی ہدایات جاری کر دیں، ارجنٹ پاسپورٹ کا اجرا 5روز میں کیا جائے گا، فاسٹ ٹریک پاسپورٹ اجرا 2دفتری روز میں ہوگا۔ دفاتر صبح8تا1بجے ، جمعے کو 12بجے تک کھلیں گے ۔ شہریوں سے تعاون کی اپیل کی گئی ہے ۔
خبر نمبر5
پاکستان میں 220افراد کو دھمکیوں اور انتقام کا سامنا ہے ، پاکستانی انسانی حقوق کی تنظیم کی رپورٹ کے مطابق 25انسانی حقوق کی تنظیموں کو بھی دھمکیوں کا سامنا، پاکستان میں انسانی حقوق پر یو این رپورٹ جینیوا میں پیش کی پاکستان میں انسانی حقوق، سول سوسائٹی کارکنان کی نگرانی بڑھائی گئی ۔ کچھ کارکنان کو سزائیں بھی دی گئیں ۔ رپورٹ میں مئی 2022سے 30اپریل2023تک کے واقعات شامل ہیں۔ ترجمان حکومت بلوچستان جان اچکزئی نے اقوام متحدہ کی رپورٹ کو مسترد کردیا ۔ کہا کہ پاکستان میں انسانی حقوق کارکنوں، عالمی این جی اوز کو مکمل آزادی حاصل ہے ۔ دنیا بھر میں حکومت کے اپنے پروٹوکولز ہوتے ہیں۔ عالمی تنظیمیں حکومتی پروٹوکولز پر عمل کی پابند ہوتی ہیں۔ پاکستان میں بعض مغربی ممالک سے بھی زیادہ آزادی ہے ۔
خبر نمبر 6
بھارت نے 41 کینیڈین سفارت کاروں کو بھارت چھوڑنے کا حکم دیدیا، بھارت کی سفارت کاروں کو 10اکتوبر تک کی ڈیڈ لائن ، کینیڈین سفارت کاروں کا استثنا منسوخ کرنے کی دھمکی دی ہے ۔ 62سفارت کار موجود ہیں۔ بھارت چاہتا ہے کینیڈا اپنے سفارت کار کم کرے ، کینیڈا میں سکھ رہنما ہردیپ کو جون میں قتل کردیا گیا تھا۔ کینیڈین وزیراعظم نے قتل میں بھارت کے ملوث ہونے کا کہا تھا ۔ جس کے بعد دونوں ملکوں میں سفارتی کشیدگی ہے ۔
خبر نمبر 7
مودی سرکار سے تنقید برداشت نہ ہوئی ، متعدد صحافی زیر حراست، دلی اور ممبئی سمیت 35مختلف مقامات پر ایک ساتھ کارروائی ، کئی صحافیوں کے موبائل فونز اور لیپ ٹاپس ضبط کر لیے گئے ۔ صحافی ابھیسر شرما، بھاشا سنگھ اور ٹیسٹاسیتالواد شامل ہیں۔ کامیڈین سنجے راجورا کو بھی دلی پولیس نے گرفتار کرلیا۔ گرفتار افراد مودی سرکار کے سخت ناقدین جانے جاتے ہیں۔
خبر نمبر 8
اس سال طبیعات کا نوبیل انعام 3سائنسدانوں کے نام ، پیراگوستینی ، فیرنک کراوز اور این ایک ہولیئر شامل ، تین کو یہ انعام ایٹم ، مالیکولز میں الیکٹرانوںکی تلاش کے طریقے پر تحقیق پر دیا گیا۔
خبرنمبر9
آسٹریلیا کے جنگلات میں ہیٹ ویو سے لگی آگ بے قابو، ریاست وکٹوریہ کے جنگلات کی آگ 3گنا بڑھ گئی ۔ ریاست تسمانیہ میں رہائشییوں کو انخلا کی ہدایت، اپان میں اس سال ستمبر 125سال کا گرم ترین رہا۔ ستمبر میں اوسط پارا معمول سے 2.66ڈگری زیادہ تھا۔ ملائیشیا میں مصنوعی بارش برسانے کا منصوبہ ، فضائی آلودگی اسکولوںمیں بیرونی سرگرمیاں معطل،


