خبر نمبر 1
ٹانک میں آپریشن، 10دہشتگرد ہلاک ، آئی ایس پی آر کے مطابق خفیہ اطلاع پر پیزو میں کارروائی کی گئی ، دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کا شدید تبادلہ ، ہلاک دہشتگرد سنگین کارروائیوں میں ملوث تھے ۔ اسلحہ ، گولہ بارود برآمد،
خبر نمبر 2
پاکستان کے راستے افغانستان درآمد کی جانے والی اشیا پر 10فیصد پراسیسنگ فیس عائد، فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
خبر نمبر 3
روس سے خام تیل کا دوسرا کارگو پاکستان پہنچ گیا۔ ایک لاکھ میٹرک ٹن خام تیل موجود، جہاز کو گہرے سمندر میں آف لوڈ کیا گیا۔
خبر نمبر 4
پاک افغان سرحد کے قریب کارروائی ، اسلحہ کی کھیپ پکڑی گئی ۔ چاغی میں آپریشن کر کے 2افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔
خبر نمبر 5
بھارت میں مسلمانوں پر زمین تنگ، فورسز نے مسلم شہری پر گولیاں چلا دیں ، بغیر کسی وجہ کے فائر کر کے شہید کردیا۔ دلی پولیس نے صحافیوں کا جینا حرام کردیا۔ بین الاقوامی صحافیوں کے گھر چھاپے ،
خبر نمبر 6
عمر تو صرف گنتی ہے دل جوان ہونا چاہیے ، امریکا کی 104سالہ دادی نے ریکارڈ بنا لیا۔ 1300فٹ بلندی سے چھلانگ لگائی ، اسکائی ڈائیونگ کا بھرپور لطف لیا۔
خبر نمبر 7
امیتابھ بچن کی نواسی کے پیرس فیشن ویک میں چرچے ، جیا بچن بھی حوصلہ افزائی کے لیے موجود تھیں ۔


