خبر نمبر 1

الیکشن کے التو اکی کوئی وجہ نہیں ، ادارے آئین کی پاسداری کریں ۔ دو صوبوں کی نگراں حکومتیں غیر آئینی ہیں ، باریاں لینے والے مزید باریوں کی تلاش میں ہیں ۔ یہ ہمیشہ کی طرح قوم سے جھوٹے وعدے کررہے ہیں ۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی میڈیا سے گفتگو، 5سال میں دو اتحادی حکومتیں بری طرح ایکسپوز ہو گئیں ۔ قوم اپنے ووٹ سے اہل اور ایماندار قیادت کا انتخاب کرے ۔ جماعت اسلامی آئندہ الیکشن میں کرپشن میں ملوث لوگوں سے اتحاد نہیں کرے گی ۔

خبر نمبر 2

بھارت میں بہار میں ہندو تہوار کے دوران جلوس نے مسجد پر دھاوا بول دیا، مسلمانوں کے گھروں کو نشانہ بنایا ، پولیس روکنے کے بجائے ساتھ دیتی رہی ۔ پولیس اہلکار جلوس کے ساتھ مسلم اکثریت میں لائوڈ سپیکر پر نعرے لگاتے رہے ۔ انتظامیہ نے انتہا پسندوں کے خلاف کارروائی کے بجائے 25مسلمانوں کو گرفتار کر لیا۔