خبر نمبر 1
میں انتخابات کا قائل نہیں ، موجودہ ملکی حالات میں انتخابات کچھ نہیں دیں گے۔ نوازشریف کی ذمہ داری ہے کہ وہ سامنے آئیں اور مستقبل کے راستے کا تعین کریں ۔ ملک میں نئی پارٹی کے حامی رہنما مسلم لیگ ن شاہد خاقان عباسی کی لندن میں نوازشریف سے کھل کر بات چیت ، میڈیا سے گفتگو ، کہا کہ ملک میں نئی پارٹی کی ضرورت بھی ہے اور یہ بنے گی بھی ، ماضی میں ہر جماعت اقتدار میں رہی پر معاملات حل نہ ہوئے ، نوازشریف کو بطور لیڈر فعال ہونا ہوگا، ایکٹو نہ ہوئے تو میرے لیے کام مشکل ہوگا۔ میں استقبال کا قائل نہیں ہوں ۔ اس لیے کہ میاں صاحب کے عدالتی معاملات درست کریں ۔
خبر نمبر 2
ورلڈ کپ وارم اپ میچ، آسٹریلیا نے پاکستان کو ہرا دیا،آسٹریلیا کے خلاف پاکستان کا ٹاپ آرڈر پھر ناکام، بابر اور افتخار نے بیٹنگ لائن کو سہارا دیا، بابر کے 90رن ، افتخار 83رن بنا کر آئوٹ ہوئے ۔ آسٹریلیا نے پہلے کھیل کر 351رنز بنائے تھے ۔ گلین میکسویل نے 77رن کی اننگز کھیلی ، اسامہ کی 2، حارث ، وسیم ، شاداب ، نواز کی 1-1وکٹ ،
خبر نمبر 3
ماہرہ خان نے اپنی اور شوہر کی تصویر پوسٹ کر دی، ماہرہ خان کی شادی پرانے دوست اور تاجر سلیم کریم سے کوئی ۔ جس میں قریبی دوستوں اور رشتہ داروں نے شرکت کی ،
خبر نمبر 4
وزیر تجارت گوہر اعجاز نے کہا ہے کہ اس سال کپاس کی پیداوار بڑھی ہے ، 30ستمبر تک کپاس کی آمد 50لاکھ گانٹھیں رہیں ، گزشتہ سال کپاس کی پیداوار 50لاکھ گانٹھیں تھیں ، اس سال کپاس کی پیداوار میں اضافہ پاکستان کی کامیابی ہے ۔
خبر نمبر 5
نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کل تبت جائیں گے، تیسرے ٹرانس ہمالیہ فورم میں شرکت کریں گے ۔ جیلانی چینی ہم منصب کی دعوت پر تبت جا رہے ہیں ۔ جلیل جیلانی نائب وزیراعظم منگولیا سے ملیں گے ۔ افغان وزیر خارجہ ملا امیر متقی سے بھی ملاقاات ہو گی ۔
خبر نمبر 6
وزارت خارجہ الیکشن کے لیے عالمی مبصرین کو لائے ۔ انتخابات کے مشاہدے کے لیے لایا جائے ، غیر ملکی مبصرتنظیموں کے کیس فوری پراسیس کریں ۔ سیکرٹری الیکشن کمیشن کے تحت اجلاس میں فیصلہ ، 16اکتوبر کو بین الوزارتی اجلاس بلایا جائے گا۔ جس میں عالمی مبصرین کے حوالے سے آئندہ لائحہ عمل طے ہوگا۔ الیکشن کمیشن نے عالمی مبصرین کے لیے ضابطہ اخلاق کی منظور ی دیدی ۔
خبر نمبر 7
نوابشاہ میں 11بچوں کی ماں نے 9بچوں کے باپ سے پسند کی شادی کر لی ۔ خاتون رانی بچوں کو بھی اپنے ساتھ نئے گھر میں لے آئی ، سابق شوہر سے تحفظ فراہم کرنے کی اپیل، سابق شوہر رامو بھیل مار پیٹ کرتا تھا۔ گھر سے نکال دیا تھا ۔ اب جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتا ہے۔
خبر نمبر 8
پیپلزپارٹی کے خلاف متحدہ ایم کیو ایم ، جی ڈی اے ، جے یو آئی ایک ہو گئے ، فاروق ستار نے کہا کہ انتخابات میں متفقہ حکمت عملی بنائیں گے۔ راشد سومرو بولے اب عوام کے پاس پیپلزپارٹی کا متبادل ہے ۔ صفدر عباسی نے کہا کہ وزیراعلیٰ ہائوس پی پی سیکرٹریٹ ہے ، نگراں وزیرعلیٰ کی غیر جانبداری کمپرومائز ہو رہی ہے ۔ الیکشن کمشنر سندھ کو بھی تبدیل کیا جائے ،
خبر نمبر9
کراچی کے جناح پوسٹ گریجویٹ سینٹر میں پہلی بار روبوٹک سرجری کی گئی ، ترجمان کے مطابق 34سالہ مریض کے پتے کا آپریشن کیا ، پروفیسر شاہد رسول کی زیر نگرانی روبوٹک سرجری کی گئی ۔ ڈاکٹر صدام اور ڈاکٹر منصب نے کامیاب آپریشن کیا۔ روبوٹک سرجری آسان اور کم تکلیف دہ ہے ۔
خبر نمبر 10
سوات کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ویمن کرکٹ میچ ، میچ کبل کے گرلز اسکول کی چاردیواری میں ہوا۔ مینگورہ الیون نے سخت مقابلے کے بعد کبل کو 7رنز سے ہرا دیا۔ اسسٹنٹ کمشنر کبل نے کھلاڑیوں میں انعامات بانٹے ۔


