خبر نمبر 1
جناح ہاؤس حملہ کیس ، پولیس نے اسد عمر ، علیمہ ، عظمیٰ خان کی گرفتاری مانگ لی ، تفتیشی افسر نے اے ٹی سی عدالت میں بتایا تینوں ملزمان جناح ہائوس حملے میں قصور وار پائے گئے ، جے آئی ٹی نے بھی قصور وار قرار دیا ، علیمہ خان کی موقع پر موجودگی پائی گئی ، تینوں ملزمان کی ضمانت میں 16اکتوبر تک توسیع،
خبر نمبر 2
چیئرمین پی ٹی آئی ، شاہ محمود کیخلاف سائفر کیس کی اڈیالہ جیل میں سماعت، چالان کی نقول کی تقسیم کے بغیر سماعت 9اکتوبر تک ملتوی ، خصوصی عدالت کے ججز ابو الحسنات ذوالقرنین اڈیالہ جیل سے روانہ ہو گئے ۔ ان کیمرہ سماعت کو چیئرمین پی ٹی آئی کی ٹیم نے ہائیکورٹ میں چیلنج کررکھا ہے ۔
خبر نمبر 3
سائفر کیس کا بند کمرے میں ٹرائل نہیں ہونا چاہیے ، یہ غیر آئینی فیصلہ ہے ، امید ہے ہائیکورٹ جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے گی ، سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدرکہتے ہیں اپیل کرتے ہیں چیئرمین پی ٹی آئی کی رہائی کا کیس بھی جلد سنا جائے ۔ ایڈووکیٹ عمیر نیازی نے بتایا چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ کسی سے کوئی ڈیل نہیں ہو گی ہم اپنے موقف پر کھڑے ہیں ۔
خبر نمبر4
9 کیسز میں چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانت کی درخواستیں بحال ، تفصیلی فیصلہ جاری ، چیئرمین پی ٹی آئی جان بوجھ کر عدالت سے غیر حاضر نہیں ہوئے ، ضمانت منسوخی کے باوجود ریاست نے ان مقدمات میں گرفتار نہیں کیا۔ ٹرائل کورٹ یہ نکتہ دیکھتے ہوئے ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ کرے ۔
خبر نمبر 5
نگران وزیراعظم کی زیر صدارت ایس آئی ایف سی اپیکس کمیٹی کا اجلاس، اجلاس میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور سول حکام کی شرکت، زراعت معدنیات ، کان کنی ، توانائی ، آئی ٹی سے متعلق منصوبوں کی منظوری دی جائے گی ۔
خبر نمبر 6
ڈالر کی قدر میں گراوٹ کا سلسلہ برقرار، ڈالر 1.04روپے سستا، انٹر بینک میں ڈالر 284.68روپے میں فروخت ، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50پیسے سستا، 285.50روپے پر فروخت ،
خبر نمبر6
مسلم لیگ ن کے رہنما شہبازشریف آج سے عوامی رابطہ مہم شروع کریں گے ، سابق وزیراعظم لاہور میں اپنے حلقے میں کارکنوں اور عہدیداروں سے ملاقات کریں گے ، اسحاق ڈار کی گورنر پنجاب سے ملاقات، کہا نوازشریف 21اکتوبر کو واپس آ رہے ہیں نوازشریف نے پہلے بھی ملک کو بحران سے نکلانے میں موثر کردار ادا کیا تھا،
خبر نمبر 7
ناجائز ہی سہی نوازشریف ایک مجرم ہیں ، عدالت مجرم کو کیسے ضمانت دے گی، پی پی رہنما خورشید شاہ کی پروگرام میں مہر بخاری سے گفتگو، بولے اگر عدالت نے نوازشریف کو غلط سزا دی ہو گی لیکن وہ مجرم ہیں میاں صاحب گھبرائیں نہیں حکومت بنانے کے لیے ووٹ نہیں تو پی پی سپورٹ کرے گی ، جنوری کے آخری ہفتے میں الیکشن نہ ہوئے تو آگے بلیک کوریڈور ہے ، افسوس ہے جمہوریت کیلئے ن لیگ اور جے یو آئی ف خاموش ہیں ، نگران حکومت میں 7لوگ ن لیگ کے بیٹھے ہیں یہ لوگ قمر باجوہ اور ثاقب نثار کا کچھ نہیں کرسکتے ۔
خبر نمبر 8
نوازشریف سے شاہد خاقان عباسی کی لندن میں ملاقات، لیگی رہنما نے اس بات کا انکار کردیا کہ انہوں نے مریم نواز کی ماتحتی میں کام سے انکار کیا ، شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ نوازشریف کے استقبال کا قائل نہیں ، پہلے انہیں عدالتی معاملات درست کرنے کی ضرورت ہے ، ہماری حکومت کی کارکردگی متاثر کن نہیں رہی ،
خبرنمبر9
میاں صاحب کا سافٹ ویئر اپڈیٹ ہو گیا ، کیسا مجرم ہے جو 21اکتوبر کو آئے گا او رمینار پاکستان چلا جائے گا، یہ ایکسپائرڈ لیڈر ہیں تھوڑا سا موقع ملتا ہے تو اداروں پر حملے کر دیتے ہیں ، نوازشریف ، فضل الرحمان اور 13جماعتیں کیا باتیں کرتی رہیں کیا سب بھول گئے ، فیصل واوڈا کہتے ہیں پاکستان میں جمہوریت کا مطلب یہ ہی دو خاندان ہیں ، جس بیانیے پر یہ عوام سے ووٹ لیتے ہیں وہی عوام کو نہیں دیتے ، کیا پاکستان کے پاس ان 13 جماعتوں کے علاوہ کوئی اور پارٹی ہے ۔ جمہوری ملک میں اچھے لوگوں کو لے کر آئیں ،
خبر نمبر 10
غیر قانونی تارکین وطن کے انخلا کی ڈیڈ لائن ختم ہونے میں 27 دن باقی ، حکومت نے غیر قانونی طور پر مقیم افراد کو 30اکتوبر تک پاکستان چھوڑنے کی ہدایت کر رکھی ہے ۔ نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی غیر ملکی پاسپورٹ بنوائیں ، ویزہ لگوائیں یا اپنے ملک جائیں ۔ یکم نومبر تک نہ گئے تو ملک بدر کردیا جائے گا۔ غیر قانونی مقیم افراد کے کاروبار اور جائیدادیں ضبط کی جائیں گی ۔
خبر نمبر 11
چیئرمین پی ٹی آئی پاکستان کا معاملہ داخلی معاملہ ہے ،پاکستانی حکومت ہی بات کرسکتی ہے امریکہ کا وائٹ ہائوس کے باہر مظاہرے سے تعلق نہیں، ترجمان امریکی نیشنل سیکیورٹی جان کربی کہتے ہیں یوکرائن کو ہتھیار فراہم کرنے پر پاکستان خود بات کر سکتا ہے ۔ کئی ممالک یوکرین کی مدد کرنے پر عوامی توجہ نہیں چاہتے ۔
خبر نمبر 12
ملک بھر میں بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف کریک ڈائون ، لیسو نے مزید 451غیر قانونی کنکشنز پکڑ لئے ، قصور سمیت ضلع بھر میں نوے بجلی چور گرفتار کیے گئے ۔ فیصل آباد میں زید 49مقامات پر بجلی چوری پکڑی گئی ، ملتان میں 137 بجلی چور پکڑے گئے، 98مقدمات درج ،
خبر نمبر 13
نارووال کے علاقے ظفر وال میں ماموں نے بھائی کے قتل کا بدلہ لینے کے لیے دو بھانجوں کو قتل کردیا، لاشیں کھیتوں میں پھینک دیں ، ملزم رفاقت گرفتار، دونوں لاشیں کھیتوں سے برآمد۔ بچوں کا والد سالے کے قتل کے الزام میں جیل میں ہے ۔
خبر نمبر 14
کراچی میں انصاف ہائوس پر تعینات اہلکاروں پر حملہ ، تھانہ ٹیپو سلطان میں مقدمہ درج ، ایف آئی آر کے مطابق موٹرسائیکل پر 20سے 25 افراد انصاف ہائوس آئے ، نعرے بازی کی ۔ چیئرمین پی ٹی آئی کی رہائی کا مطالبہ کیا۔ نامعلوم افراد ڈنڈوں ، لاٹھیوں ، اسلحے سے لیس تھے ۔
خبر نمبر 15
لاہور نہر میں پھینکے گئے 3بچوں کی لاشیں نکال لی گئیں ، مزید ایک کی تلاش جاری ، سفاک ملزم عظیم نے دو روز قبل 4 بچوں کو للیانی نہر میں پھینکا تھا ۔ ملزم عظیم نے دو روز قبل 4بچوں کو للیانی نہر میں پھینکا تھا۔
خبر نمبر16
لاہور میں جیولر مظہر علی کے اغوا کا ڈراپ سین ، مظہر کا پول کھل گیا، پولیس نے مظہر کو رحیم یار خان سے بازیاب کرالیا۔ ملزم مظہر علی نے اہلخانہ سے پیسے بٹورنے کیلئے اغوا کا ڈرامہ رچایا تھا۔
خبر نمبر 17
جناح اسپتال کراچی میں روبوٹک سرجری کا آغاز، 34سال کے مریض کے پتے کا کامیاب آپریشن، پروفیسر شاہد رسول کہتے ہیں روزانہ 2آپریشن کیے جائیں گے ،
خبر نمبر 18
مودی سرکار چائنا فنڈنگ کا بہانہ بنا کر میڈیا کا گلا گھونٹنے لگی ۔ بھارت کا صحافیوں کے خلاف کریک ڈائون، صحافیوں کے گھر، دفاتر پر چھاپے ، بھارت کے معروف صحافی ابھیشر شرما کہتے ہیں دہلی پولیس گھر سے لیپ ٹاپ، فون ساتھ لے گئی ۔ کانگریس رہنما ششی تھرور بھارتی حکومت پر برس پڑے ۔ کہا اس اقدام سے مودی نے اپنی اور بھارتی جمہوریت کی تذلیل کی ہے ۔
خبر نمبر 19
امریکا میں پہلی بار ایوان نمائندگان نے اسپیکر کو عہدے سے ہٹا دیا، ری پبلکن اکثریتی ایوان میں مک کار تھی کیخلاف 216 ووٹ آئے ۔ ڈیمو کریٹس سے تعاون پر ری پبلکن مک مار تھی سے ناراض تھے ،
خبر نمبر 20
ملک بھر میں انسداد پولیو مہم کا تیسر اروز، پولیو مہم میں 4کروڑ 41لاکھ بچوں کو ویکسین پلانے کا ہدف ، پولیو مہم میں بچوں کی قوت مدافعت بڑھانے کے لیے وٹامن اے کی اضافی خوراک بھی دی جا رہی ہے ۔
خبرنمبر21
خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں سے پولیو کا کیس رپورٹ، نیشنل لیبارٹری کی تصدیق، ملک میں رواں سال پولیو کیسز کی تعداد3 ہو گئی ۔
خبر نمبر 22
عرب ممالک کے اسرائیل سے تعلقات پر ایرانی سپریم لیڈر کا ردعمل ، اسرائیل سے تعلقات قائم کرنا ہاری ہوئی شرط کے برابر ہے ، خامنہ ای کہتے ہیں اسرائیل سے تعلقات کا جوا کھیلنے والے ملک ہار جائیں گے۔ اسرائیلی کے وزیراعظم کہتے ہیں ایران ابراہم معاہدے پر عملدرامد سے نہیں روک سکتا۔
خبر نمبر 23
گرین شرٹس کو دوسرے وارم اپ میچ میں بھی شکست، آسٹریلیا کے خلاف 252 رنز کے ہدف میں قومی ٹیم 337 رنز بنا کر آئوٹ، بابر اعظم 90رنز ، افتخار 83رنز اور محمد نواز کی ففٹی، پاکستان اپنا پہلا وارم اپ میچ 6اکتوبر کو کھیلے گا۔
خبر نمبر 24
لندن میں قومی فاسٹ بولر نسیم شاہ کے کندھے کی سرجری ، ڈاکٹرز کی نسیم شاہ کو 4سے 6ہفتے آرام کی ہدایت، نسیم شاہ ڈیڑھ ماہ بعد پریکٹس شروع کر سکیں گے۔
خبر نمبر 25
ہیپی برتھ ڈے نائب کپتان شاداب خان ،شاداب نے ساتھیوں کے ساتھ کیک کاٹا، اور دوستوں کو بھی کھلایا۔


