خبر نمبر 1

پاکستان کو معاشی بحران سے نکالنے کے لیے عالمی بینک کا 50ہزار روپے آمدن والوں پر ٹیکس لگانے کا مشورہ ، یہ بھی کہا جارہا ہے کہ حکومت 50ہزار سے کم کمانے والوں پر بھی ٹیکس عائد کر سکتی ہے ۔ عالمی بینک کا 50ہزار روپے آمدن والوں پر ٹیکس لگانے کا مشورہ، بینک نے دکانداروں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے لیے تجویز دینے کے ساتھ ساتھ فری آمدن کی حد کم کرنے کا بھی مشورہ دیا ، کہا پرسنل انکم ٹیکس کا سٹرکچر آسان بنایا جائے ۔ زرعی شعبے میں ساڑھے 12ایکڑ زمینوں کے مالکان پر ٹیکس لگایا جائے ۔ مناسب تیاری اور جائزے کے بغیر شروع کیے گئے ترقیاتی منصوبے ختم کر دئیے جائیں ۔ 5لاکھ ماہانہ کمانے والوں پر 35فیصد ٹیکس عائد کرنے کی تجویز ، عالمی بینک نے کہا کہ حکومت ان شعبوں پر خرچہ نہ کرے جو صوبوں کے دائرہ کار میں آتے ہیں ۔

خبر نمبر 2

پاکستان سعودیہ عرب سے 10ارب ڈالر کے سودے حتمی شکل دیے جانے کا منتظر، سعودی سرمایہ کاری کو ترغیب دینے کے لیے گرین فیلڈ ریفائزی پالیسی کی منظوری دیدی گئی ، جنگ اور دی نیوز کے نمائندے مہتاب حیدر کی رپورٹ کے مطابق پاکستان نے گرین فیلڈ ریفائنری پالیسی 2023 کی منظوری دے دی، ریکوڈک پروجیکٹ میں 7ارب ڈالر کے شیئرز کی خریداری کیلئے سعودی سرمایہ کاری کی توقع۔ قابل عمل ٹرانزیکشن ماڈل کے ذریعے سعودی سرمایہ کاری ہو سکتی ہے ۔ ایس آئی ایف سی ٹرانزیکشن پائپ لائن تیار کررہی ہے ۔ ٹرانزیکشن پائپ لائن سے ضروری انفراسٹرکچر کیلئے سرمایہ کاری کو تیز کیا جا سکتا ہے ۔

خبر نمبر 3

امریکی وزیر دفاع کا آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو ٹیلی فون ، پینٹاگون کے پریس سیکرٹری پیٹ رائڈر کی تصدیق، طرفین نے باہمی مفاد کے امور تبادلہ خیال کیا گیا، جنرل عاصم منیر اور لائیڈ آسٹن کی علاقائی پیش رفت پر تفصیلی گفتگو۔

خبرنمبر 4

چیئرمین پی ٹی آئی صدر سے مایوس ہیں کہ وہ آئینی کردار نبھا نہیں سکے ، چیئرمین پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کی میڈیا سے گفتگو، چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ 90دن میں الیکشن کروانے تھے ، اختیار استعمال نہیں کیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ سائفر کیس میں طویل قید کی تیاری ہورہی ہے ان کا وزن کم ہوگیا ہے ۔ لیکن جذبے بلند ہیں ۔ جیل میں ڈالنا ہے تو ڈال دیں ہم سازش کو قبول نہیں کریں گے ۔

خبر نمبر 5

امارات اسلامی حکومت کے بعد مہاجرین کی آمد میں اضافہ ہوا، پاکستان میں 7لاکھ 75ہزار غیر قانونی مہاجرین داخل ہوئے ، افغان کمشنریٹ کی رپورٹ میں انکشاف، غیر قانونی مقیم افغانوں میں 51فیصد کے پی میں رہتے ہیں ۔ کے پی میں 3ہزار911 افغان جرائم میں ملوث پائے گئے ۔ 597پاکستانی شناختی کارڈ بنانے کی کوشش میں گرفتار ہوئے ۔

خبر نمبر 6

پنجاب بھر میں 24گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 155 نئے کیس رپورٹ، پنجاب کے اسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے کل 188 مریض زیر علاج ہیں ۔

خبر نمبر 7

کراچی، احکامات کے باوجود دودھ کی قیمت میں کمی نہ ائی ۔ دودھ کہیں پر 220 تو کہیں پر 230 روپے فی لٹر میں فروخت۔ ہول سیلرز سے کم قیمت پر دودھ ملے گا تو ہم بھی دیں گے۔ حکومت کا سارا زور دکانوں پر ہوتا ہے ۔ دودھ ک منڈیوں، ہول سیلرز پر قیمت کم کرنے کیلئے زور نہیں ڈالا جاتا، کمشنر کراچی نے گزشتہ روز نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا جس کے مطابق دودھ کی فی لٹر قیمت 200روپے مقرر کی گئی تھی ،

خبر نمبر 8

لاہور ساندہ میں قبروں سے بچوں کی لاشیں نکالنے کا ملزم گرفتار، مقدمہ درج ، پولیس کے مطابق ملزم مانی اب تک 5قبروں سے بچوں کی لاشیں نکال چکا ہے ۔ ملزم ذہنی مریض معلوم ہوتا ہے اور ملزم بچوں کی قبروں پر مٹی ڈالنے کے خلاف ہے ۔ ملزم تدفین کے چند گھنٹے بعد لا ش نکال کر خود ورثا کو اطلاع دیتا تھا۔

خبر نمبر 9

مردان کی خاتون کو 40لاکھ میں بیچے جانے کا انکشاف، دھوکے سے خاتون کو بیچے جانے کی ویڈیو وائرل ہو گئی ۔ خاتون کا کہنا ہے کہ فروخت میں تین رشتہ دار شامل ہیں ۔ جو بار بار بیچ رہے ہیں ، خاتون شادی شدہ اور دو بچوں کی ماں ہے ، خاتون کے والد کو حراست میں لے لیا گیا ہے ، والد نے بیٹی کو بیچنے کا اعتراف کر لیا ہے ۔

خبر نمبر 10

حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی کے 9ایس ڈی اوز مستعفی، چیف ایگزیکٹو ہیسکو نے استعفے قبول کر لیے ۔ چیف ایگزیکٹو کے مطابق ایس ڈی اوز نے استعفے کی وجہ ذاتی بتائی ۔ حیسکو کے 44لائن مین کے تبادلے کر دئیے گئے ہیں ۔ لائن مین مختلف سب ڈویژن میں عرصہ دراز سے تعینات تھے ۔ لیسکو اور دیگر ڈسکوز سے بھی استعفے آئیں گے ۔ بیوروکریسی غلط فیصلے کررہی ہے جلد اہم فیصلے کریں گے ۔

خبر نمبر 11

افغان باشندوں کی دوبارہ آباد کاری کے لیے پاکستان اہم پارٹنر رہا ہے ۔ امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان کی پریس بریفنگ ، ہردیپ قتل معاملے پر کینڈین وزیراعظم کے الزامات پر تشویش ، معاملے پر تحقیقات کے لیے بھارت کو تعاون کرنے کاکہا ہے ۔ مجرموں کا انصاف کے کٹہرے میں آنا انتہائی اہم ہے ۔ دیدانت پٹیل، خالصتان تحریک اظہار رائے کی آزادی کا معاملہ قرار، امریکا میں لوگوں کواظہار رائے کی آزادی کا حق ہے ۔

خبر نمبر 12

برطانیہ ہوم سیکرٹری نے کہا ہے کہ برطانیہ سیاسی پناہ کے متلاشیوں کے لیے ہوٹلز کو بند کر دے گا، برطانیہ سیاسی پناہ کے متلاشیوں کے لیے پناہ گاہ نہیں ہوگا، جلد برطانیہ میں نیا امیگریشن سسٹم متعارف کروایا جائے گا۔ نئے سسٹم کے تحت اہل لوگ برطانیہ آ سکیں گے۔

خبر نمبر 13

اٹلی کے شہر وینس میں سیاحوں کی بس پل سے نیچے جا گری ، حادثےمیں 21افراد ہلاک ہو گئے ۔ 5افراد تا حال لاپتا، امدادی کارروائیاں جاری ۔ بس پل سے نیچے بجلی کی تاروں پر گری اور آگ لگ گئی ۔ بس میں سوار سیاحوں میں جرمن اور یوکرینی شہری بھی تھے ۔

خبر نمبر 14

ایشین گیمز، کبڈی میں پاکستان نے سلور میڈلسٹ ٹیم کوریا کو ہرا دیا، کبڈی کے گروپ بی کے دوسرے میچ میں پاکستان نے ایشین گیمز کی سلور میڈلسٹ ٹیم کوریا کو مات دے دی ۔ پاکستان نے کوریا کو 21-56سے ہرایا ، کوریا کیخلاف پاکستان نے 8آل ائوٹ پوائنٹس بھی حاصل کیے ۔ ویٹ لفٹنگ میں فرقان انور نے پہلی پوزیشن حاصل کی ۔ پاکستان کے بیڈمنٹن کھلاڑیوں کو شکست ہو گئی ۔ مینز سنگلز میں مراد علی ، عرفان سعید بھٹی کو شکست، باکسنگ کے کوارٹر فائنل میں زوہیب رشید کو شکست ہو گئی ۔ وویمن سنگلز میں ماحور شہزاد بھی ہار گئیں ، وویمن ڈبلز میں ماحور اور غزالہ کو تھائی لینڈ کے پیئر نے شکست دی۔

خبر نمبر 15

27ویں اونچی چوٹی راکاپوشی پر کرکٹ ٹورنامنٹ، پہلے روز کا میچ نگر اور دیا مر کی ٹیموں کے درمیان ہوا۔ جو 23رنز سے نگر کی ٹیم نے جیت لیا۔ میچ 23رنز سے نگر کی ٹیم نے جیت لیا۔ راکا پوشی گرائونڈ پر میچ کے ساتھ روایتی رقص کیا گیا