خبر نمبر 1
نیب کی جانب سے پرویز الٰہی کی گرفتاری کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں سماعت، پرویز الٰہی کے وکیل کی غیر حاضری پر سماعت ایک ماہ کیلئے ملتوی ، نیب نے نہ کال اپ نوٹس دیا نہ ہی بیان جمع کرانے کے لیے مہلت ، غیر قانونی طور پر وارنٹ جاری کر کے گرفتاری کی گئی ، عدالت پرویز الٰہی کی کسی خفیہ مقدمے مین گرفتاری روکنے کا حکم جاری کرنے کی استدعا،
خبر نمبر 2
نوازشریف کی وطن واپسی پر استقبال پارٹی کیلئے مشکل ٹاسک بن گیا، 16ماہ کی بدترین کارکردگی اور الزامات ، ن لیگ عوام کو اکٹھا کرنا چیلنج، مریم نواز کے بعد اب عوامی اجتماع کامیاب بنانے کے لیے شہبازشریف بھی متحرک ہو گئے ۔ آج لاہور کے مختلف علاقوں کا دورہ کریں گے ۔ شہبازشریف ناراض کارکنوں اور رہنمائوں کے پاس جائیں گے۔
خبر نمبر 3
شکر ہے نوازشریف کو 3سال بعد دوائی مل گئی ، قائد ن لیگ کو بہت پہلے واپس آ جانا چاہیے تھا ، نوازشریف کو اصولی طور پر جیل جانا چاہیے ، چیئرمین پی ٹی آئی تمام کیسز میں سرخرو ہوں گے ۔ تحریک انصاف الیکشن میں بھرپور حصہ لے گی ۔ اسد عمر کی میڈیا ٹاک
خبر نمبر 4
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا نیشنل ایرواسیس ، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک کادورہ ، جوائنٹ چیفس اف اسٹاف کمیٹی کی آمد پر سربراہ پاک فضائیہ کی جانب سے پرتپاک استقبال ، منصوبے سے ملک کے لیے کثیر الجہتی فوائد کا حصول ممکن ہوگا۔ جنرل ساحر شمشاد ،
خبر نمبر 5
پاکستان کی پہلی خلا باز میرہ سلیم خلا میں پاکستانی پرچم بلند کرنے کیلئے پرعزم ، نمیرہ سلیم کی خلا میں روانگی کیلئے ٹریننگ کے حوالے سے گفتگو، اسپیس سوٹ اور پیراشوٹ کو درست طریقے سے فٹ کرنے کے بارے سیکھا ۔ ہمیں سکھایا گیا کس طرح صفر کشش ثقل پر اپنی نشست سے اٹھ سکیں گے۔ نمیرہ سلیم
خبر نمبر 6
کام کیوں نہیں کرتے ، فیصلے میں لکھیں آپ عدالتی سوالات کا جواب دینے کے اہل نہیں ۔ عدالت آپ پر جرمانہ کرے گی ، چیف جسٹس کا ایڈیشنل اٹارنی پر ناراضی کااظہار، جرمانہ کر دیں میں ادا کردوں گا، ایڈیشنل اٹارنی جنرل کا جواب ، جرمانہ آپ کو اپنی جیب سے ادا کرنا ہوگا، چیف جسٹس، آپ کی فراغدلی پر جرمانہ نہیں کررہے ہیں ، چیف جسٹس کے نجی اراضی سرکار کیلئے ایکوائر کرنے کے کیس میں ریمارکس ۔ عدالت نے ہائیکورٹ فیصلے کے خلاف اپیل مسترد کردی۔
خبر نمبر 7
18سالہ گھریلو ملازمہ سدرہ کی بازیابی کا کیس، پولیس نے لاپتہ لڑکی کو بازیاب کراکر اسلام آباد ہائیکورٹ پیش کردیا۔ میری شادی نہیں ہوئی قریبی رشتہ دار سے نکاح ہوا، لڑکی کا بیان ۔ کیا آپ کا نکاح زبردستی ہوا تھا عدالت کا استفسار، میرا نکاح مرضی سے ہوا تھا لیکن اب طلاق چاہتی ہوں ، سدرہ کا جواب ، عدالت کا لڑکی کو دارالامان بھیجنے کا حکم ۔
خبر نمبر 8
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق ندیم کا بڑا فیصلہ، گرفتاری کے وقت پروسجر اختیار نہ کرنے پر جسمانی ریمانڈ کالعدم قرار، ڈی پی او بہاولپور ، ایس ایچ اوز اور تفتیشی پر پانچ روز میں مقدمہ درج کرنے کا حکم ، عدالت نے کسی بھی ملزم کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست کیلئے نئے اصول وضع کر دئیے ۔ جسمانی ریمانڈ کیلئے ضمنی میں صفحے کے آخر پر سیریل نمبر اور ایف آئی آر نمبر درج ہو۔ متعلقہ ایس ایچ او کے دستخط ہوں ، چالان پر بھی سیریل نمبر کا اندراج لازمی ہونا چاہیے ، عدالت نے پولیس ، اینٹی کرپشن اور ایف آئی اے کو احکامات جاری کر دئیے ۔
خبر نمبر 9
ایشین گیمز میں ارشد ندیم جیولن تھرو فائنل ایونٹ سے دستبردار ، ٹانگ میں پرانی تکلیف دوبارہ ہونے کے باعث ایونٹ سے باہر ہو گئے ۔ انرجی بڑھنے کے خدشے پر فائنل میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔ ارشد ندیم کی وضاحت، جیولن تھرو کا فائنل آج تھا۔


