خبر نمبر 1

دہشت گرد حملوں میں افغانوں کے ملوث ہونے کی تصدیق، چند ماہ میں ہونےوالے حملوں میں 24خودکش حملہ آوروں میں سے 14افغانی تھے ، 12مئی 2023 کو مسلم باغ میں ہوئے حملے میں تحریک طالبان افغانستان کے 5دہشتگرد ملوث تھے ، 12جولائی 2023 کو ژوب کینٹ پر دہشتگردوں کے حملے میں بھی افغانی ملوث تھے ، 30جنوری 2023 کو پولیس لائنز پشاور میں خود کش حملے ، 29ستمبر 2023 کو ہنگو میں خود کش حملہ آوروں کا تعلق بھی افغانستان سے تھا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق ٹی ٹ ی پی کو افغان دہشتگردوں کی پشت پناہی حاصل ہے ۔

خبر نمبر 2

نوازشریف کا مزاحمت کا بیانیہ تسلیم کیا جا چکا، اسٹیبلشمنٹ نے کہا سیاست میں مداخلت نہیں کریں گے ، ن لیگ کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ اورعدلیہ کو معیشت کیلئے باہمی تعاون کرنا ہوگا، ملک کو کسی نئے تجربے کی ضرورت نہیں ، نوازشریف جیسے آزمودہ نسخے اور طبیب کی ضرورت ہے ۔ نوازمعیشت اٹھا کر قرضوں کی ادائیگی کے قابل بنا سکتے ہیں ۔

خبر نمبر 3

ترجمان پی ٹی آئی اور ممبر کور کمیٹی شعیب شاہین نے کہا ہے کہ فضل الرحمان ن لیگ کے اسلامی ترجمان ہیں ، ن لیگ کی خواہش مولانا بیان کر دیتے ہیں ، یہ طرز عمل کسی سیاستدان کا نہیں ہوتا انہیں اپنے کرتوت نظر آرہے ہیں ، مولانا کو زیب نہیں دیتا کہ وہ الیکشن دیر سے کروانے کا بیان دے ، اگر انتخابات نہیں کروانے تو سینٹ اور پارلیمنٹ ختم کر دیں ، صدر مملکت انتخابات کی واضح تاریخ دینی چاہیے تھی ۔

خبر نمبر4

مختلف بینکس سیاست دانوں کے اکائونٹس نہیں کھول رہے ، کہا جارہا ہے آپ سیاست دان ہیں ، سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں سینٹرز کی بینک حکام سے شکایت ، سینیٹر سعدیہ عباسی نے کہا کہ وہ ٹیکس فائلر ہیں لیکن میرا بینک اکائونٹ نہیں کھولاجارہا تھا، سینیٹر سعدیہ عباسی نے کہا کہ مجھے کہا گیا کہ آپ سیاست دان ہیں ،سیاسی لوگوں کو کہا جاتا ہے وہ سیاسی اثرورسوخ رکھتے ہیں، سلیم مانڈوی والا، کاروباری افراد کو کہا جاتا ہے سیاسی اثرورسوخ رکھتے ہیں ، سیاسی لوگوں کو کہا جاتا ہے وہ سیاسی اثرورسوخ رکھتے ہیں ، بینک سیاسی افردا کے اکائونٹ کھولنا ہی نہیں چاہتے ،کامل آغا نے کہا کہ سیاسی شخصیات کیلئے بینک اکائونٹس کھولنا مشکل ہوتاجارہا ہے ۔ بینکس سیاسی افراد کی زیادہ چھان بین کرتے ہیں ، ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک ، ایف اے ٹی کی شرائط پر عملدرامد کیاجارہا ہے بینکوں کو پھر ہدایات کر دیں گے کہ اکائونٹ کھولنے میں تاخیر نہ کی جائے ۔

خبر نمبر 5

بلوچستان میں سرکاری گاڑیاں واپس نہ کرنے والوں کے خلاف مقدمات کا فیصلہ ، ایک ہفتے میں سرکاری گاڑیاں واپس نہ کی تو ایف آئی آر درج ہوں گی۔ سرکاری گاڑیاں چلانے والوں کو گرفتار بھی کیا جائے گا، جان اچکزئی کا کہنا ہے کہ جن کے نام پر سرکاری گاڑیاں الاٹ ہوئی ہیں انہیں بھی قانون کی گرفت میں لایا جائے گا۔

خبرنمبر6

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا پنجاب میں غیر قانونی تارکین وطن کا ڈیٹا جمع کرنے کا ٹاسک، آئی جی پنجاب اور تمام اضلاع کے آر پی اوز کو ہدایات جاری، غیر قانونی تارکین کے شناختی کارڈ کی باقاعدہ تصدیق ہو گی ۔ جعلی شناختی کارڈ کو فوری بلاک کرنے کی ہدایت کر دی گئی ۔ گزشتہ روز ایپکس کمیٹی اجلاس کے بعد صوبے میں اپریشن کا فیصلہ کیا۔

خبرنمبر 7

مستونگ خودکش دھماکا ، سہولت کاری کے شبے میں 8افراد گرفتار، زیر حراست افراد کی نشاندہی پر سی ٹی ڈی کی مزید کارروائیاں، خود کش حملہ آور کے ڈی این اے ، فرانزک کی رپورٹس اب تک نہیں آئیں ۔

خبر نمبر 8

شہری حکومت نے سب کو گھن چکر بنا رکھا ہے ، پبلک پارکس ، پلے گرائونڈز پر کمرشل کام نہیں ہونے دیں گے ، کراچی میں پارکس میں داخلے ، پارکنگ فیس کی وصولی کے خلاف کیس سندھ ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس کے ایم سی پر برہم ۔ کسی پارک میں داخلہ فیس وصول نہیں کی جا رہی ، وکیل کے ایم سی ، مختلف اداروں کے تحت چلنے والے پارکس ، پلے گرائونڈ زکی تفصیلات طلب کر لی گئیں ۔ سماعت نومبر کے دوسرے ہفتے تک ملتوی ۔

خبر نمبر 9

گلگت میں ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل عملے کی ہڑتال کا دوسرا روز ، او پی ڈی اور ڈسپنسری بند ہونے سے مریض پریشان ، سرکاری ڈاکٹروں کی ریٹائرمنٹ کی عمر 65سال کرنے کے خلاف احتجاج کررہے ہیں ۔
غذر، اسکول ٹیچر کے قتل کے خلاف ورثا اور اہل علاقہ کا احتجاج، قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ ، مظاہرین کا قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ ، یاسین ، پھنڈر اور گوپس کے بالائی علاقوں کیلئے ٹریفک معطل رہا۔ نامعلوم افراد نے گائوں بتھریت میں سرکاری اسکول ٹیچر کو قتل کر دیا تھا۔

خبر نمبر10

جانوروں کا رکھو خیال ، بڑے ہو یا چھوٹے سب سے کرو پیار، جانوروں کے عالمی دن پر پیغام ۔ دن کا مقصد جانوروں کے مسائل اجاگر کرنا اور ان کیلئے حالات بہتر کرنا ہے ۔ حیدرآباد کے چڑیا گھر میں جانور پانی ، مناسب دیکھ بھال کے طلب گار،

خبر نمبر 11

بھارتی ریاست سکم میں کلاوڈبرسٹ کے باعث شدید بارش، سیلابی صورتحال، ڈیم سے پانی کا اخراج ، گاڑیاں ڈوب گئیں ۔ بھارتی فوجی تنصیبات بھی متاثر، 23اہلکار لاپتا، سمندری طوفان کویئنو کے زیر اثر تائیوان میں تیز ہوائوں کے ساتھ بارش ، متاثرہ علاقوں میں 100سے زائد پروازیں منسوخ ، طوفان کویئنو کل تائیوان کے جنوب مشرقی ساحل سے ٹکرائے گا۔