خبر نمبر 1
بلوچستان میں رجسٹرڈ مہاجرین کی تعداد 3لاکھ 31 ہزار، غیر رجسٹرڈ غیر ملکیوں کی تعداد10لاکھ سے زائد ، خیبرپختونخوا میں نو لاکھ سے زائد افغان باشندے مقیم ، خیبرپختونخوا 3لاکھ سے زائد افغان باشندے غیر قانونی طور پر رہائش پذیر ، گرفتار افغانیوں کو سرحد پار بھیجنے کے لئے وزارت داخلہ کی متعلقہ اداروں کو احکامات جاری ۔
خبر نمبر 2
لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی توہین الیکشن کمیشن کارروائی کے خلاف درخواست پر سماعت، عدالت نے 18اکتوبر کو الیکشن کمیشن سے ریکارڈ طلب کر لیا۔ جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی ۔ چیئرمین تحریک انصاف نے کارروائی کو چیلنج کررکھا ہے ۔
خبر نمبر 3
چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے لطیف کھوسہ عدالت پیش، پیر کو سماعت مقرر کرنے کی استدعا منظور، رجسٹرار آفس کی جانب سے لگائے گئے اعتراضات ختم ، عدالت کی سماعت 9اکتوبر کو مقرر کرنے کی ہدایت، جسٹس بابر فاروق ، جسٹس ستار نے درخواست پر سماعت کی ۔
خبر نمبر 4
دو سابق وزرائے اعظم طلب ، شاہد خاقان عباسی کو ایل این جی ریفرنس میں 14نومبر کو بلاوا، راجہ پرویز اشرف کو 12اکتوبر اور 14نومبر کو رینٹل پاور ریفرنس میں طلب ، کر لیا نوٹس جاری ، ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کی ہدایت۔
خبرنمبر 5
خاور مانیکا کے خلاف کرپشن کیس کی سماعت، اینٹی کرپشن حکام کی مزید 5روزہ ریمانڈ کی استدعا مسترد، اوکاڑہ کے سینئر سول جج نے خاور مانیکا کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا۔
خبر نمبر 6
خالد مقبول صدیقی ، مصطفی کمال کو جماعت اسلامی کا کارکن الیکشن ہرائے گا، جماعت اسلامی کسی سیاسی جماعت سے کوئی اتحاد نہیں کرے گی، مقامی سطح پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہو سکتی ہے ، کراچی میں جماعت اسلامی کا مقابلہ پیپلزپارٹی سے ہوگا۔ شفاف الیکشن کیلئے غیر سیاسی گورنرز تعینات کیے جائیں ، حافظ نعیم الرحمان
خبر نمبر 7
کینیڈا میں پی آئی اے کی گرائونڈ ہینڈلنگ کا معاملہ ، کمپنی کو ادائیگی کر دی گئی ،سوئس پورٹ کمپنی ہی پی آئی اے کو گرائونڈ ہینڈلنگ سروسز فراہم کرے گی۔ قومی ایئر لائن کی ایک پرواز آج یوٹرانٹو کے لیے روانہ ہو گی۔ ترجمان پی آئی اے


