خبر نمبر 1

ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کو کتنا انعام ملے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئیں مجموعی انعام رقم 2ارب 82کروڑ روپے مختص ، جیتنے والی ٹیم کو1ارب 12کروڑ80لاکھ روپے ، رنر اپ ٹیم کی انعامی رقم 56کروڑ 40لاکھ روپے ، سیمی فائنل ہارنے والی ٹیم 22کروڑ 56لاکھ روپے ساتھ لائے گی۔

خبر نمبر 2

17سالہ عثمان رفیق سوشل میڈیا سے لاکھوں روپے کمانے لگے ، عثمان نے 4سال قبل کاروباری آئیڈیاز کی ویڈیوز بنانا شروع کیں ۔ عثمان نوجوانوں کو کاروبار کے گر سکھانے لگے ۔

خبر نمبر 3

موٹروے پولیس کی ایمانداری قابل ستائش، شیخوپورہ ریسٹ ایریا سے ملا سونا مالک کے حوالے کر دیا۔ سونے کی مالیت ساڑھے چھ لاکھ روپے تک تھی ۔